Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

پاکستانی معاملات میں مداخلت اور چوہدری نثار کے کلمات حق

January 19, 2017January 19, 2017 0 1 min read
Nisar Ali Khan
Protest
Protest

تحریر : علی عمران شاہین
پاکستان میں ان دنوں تین چار افراد کے اچانک” لاپتہ ”ہونے کا قضیہ گرم ہے۔ ان افراد میں سب سے نمایاں پروفیسر سلمان حیدر نامی شخص ہے جو اسلام آباد کے کسی ادارے میں پڑھاتا بھی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ وہ اور دیگر ”لاپتہ افراد” انٹرنیٹ پر مختلف بلاگز اور ویب پیجز چلاتے ہیں۔ ان افراد کے” لاپتہ ”ہونے کے بعد جب چار شہروں میں چند لوگوں نے مظاہرے کئے تو اپوزیشن (جسے بنایا ہی حکومت کے ہر اچھے برے کام کی مخالفت کیلئے جاتا ہے) نے حکومت کے لتے لینا شروع کر دیئے کہ حکومت نے ہی ان افراد کو لاپتہ کیا ہے، لہذا وہی انہیں فوری طور پر بازیاب کرے۔ اب یہ افراد کہاں ہیں؟ ابھی تک تو اس کا کوئی علم نہیں، اور ہو سکتا ہے کہ ان کا یوں اچانک غائب ہو جاناکہیں کسی ایسے سلسلے کی کوئی کڑی نہ ہو جس کے تحت ایک سابق گورنر، سابق وزیراعظم او رسابق چیف جسٹس کے بیٹے پہلے ”لاپتہ” پھر مبینہ طور پر ”اغوا” ہوئے اور ایک ایک کر کے پھر سبھی واپس گھروں میں پہنچ گئے۔ حیران کن پہلویہ ہے کہ عام لوگوں کے بچے تو بھاری تاوان دینے کے بعد بھی اغوا کے ساتھ ہی چند روز کے اندر اندر قتل بھی ہو جاتے ہیں جبکہ یہ سبھی بغیر تاوان دیئے طویل عرصہ بعد بھی چھوٹ کر گھروں میں پہنچ گئے۔ ان مغویان کی واپسی ان کے خاندانوں اور دیگر لوگوں کی طرح ہمارے لئے بھی فرحت کا ہی باعث ہے لیکن اس حوالے سے اصل حقیقت میں تو قوم کے سامنے آنی چاہئے کہ اغوا ء میں یہ فرق کیو ں ہے؟ موجودہ لاپتہ ہونے والے افراد کے حوالے سے کچھ بھی ہو۔

حکومت پر حملہ آورہونے سے پہلے ضروری ہے کہ معاملے کی تہہ تک پہنچ کر حقائق جان لیئے جائیںکہ یہ افراد آخر کہاں ہیں؟ حد تو یہ ہوئی کہ جیسے ہی ان افراد کے ”لاپتہ” ہونے کی خبریں ملک سے باہر نکلیں ، امریکی محکمہ خارجہ اور برطانیہ نے بھی تشویش کا اظہار کرنے میں ذرا تامل یا تاخیر نہیں کی۔ اس اظہار ”تشویش” کے بعد وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وضاحت کی کہ لاپتہ افراد میں سے صرف پروفیسر سلمان حیدر کے حوالے سے انہیں اطلاع ہے کہ وہ غائب ہے، باقی کی بات ہی تاحال درست نہیں۔کچھ بھی ہو، اس موقع پر اپنے ملک کے سیاستدانوں اور دیگر رہنمائوں سے پوچھتے ہیں کہ وہ اب اپنے ملک کے معاملات میں امریکہ و برطانیہ کی اس کھلی مداخلت اور ہرزہ سرائی پر بات کیوں نہیں کرتے؟ کیا آج تک امریکہ یا برطانیہ یا دنیا کے کسی دوسرے ملک میں بھی کبھی کوئی لاپتہ نہیں ہوا ،اور اگر ہوا ہے اور یہ ہر ملک کے روزمرہ معاملات کا حصہ ہے تو کیا پاکستان نے کبھی ان ملکوں کے معاملات میں دخل اندازی کی کہ وہ اِن ملکوں سے ِان کے شہریوں کے بارے میں پوچھتا پھرے۔ امریکہ ہو یا برطانیہ یا دیگر قوتیں، انہیں لاپتہ افراد کے قضیئے سے پہلے منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے کہ وہ اپنی اوقات اور اپنی حدود میں رہیں۔ وہ طاقتیں جنہیں گزشتہ چھ ماہ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں بہنے والا بے گناہوں کاخون، ڈیڑھ ہزار معصوم بچوں کے آنکھوں سے محروم چہرے، جیلوں میں پہنچنے والے 15ہزار کشمیری بچے، بوڑھے اور عورتیں دکھائی نہیں دے رہے، انہیں پاکستان میں دو تین لوگوں کے کسی بھی طرح سے اچانک غائب ہو جانے پر اس قدر تشویش و پریشانی کیوں ہے؟۔

دنیا کا وہ کون سا کونہ یا ملک یا حصہ ہے جہاں دن رات مسلمانوں کا بدترین طریقے سے خون نہیں بہایا جا رہا، خود امریکہ میں مسلمانوں کے ساتھ بھی متعصبانہ و دشمنانہ سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔ ان کی مساجد کو روز نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن یہاں کوئی بات کرنے کو تیار نہیں۔ حق بات یہ ہے کہ ملک کا کوئی طبقہ ہو، اسے اس طرح کی غیر ملکی مداخلت کا ڈٹ کر جواب دینا چاہئے۔ لاپتہ یا غائب افراد کے بارے میں اب پتہ چل رہا ہے کہ یہ لوگ عرصہ دراز سے سوشل میڈیا پر بدترین توہین رسالت اور بدترین توہین مذہب کے ساتھ ساتھ پاک فوج اور پاک وطن کے خلاف انتہائی مذموم مہم چلا رہے تھے۔ ان کے” لاپتہ” ہو جانے کے بعد وہ مہم اچانک رک تو گئی ہے لیکن ان لوگوں کا پتہ لگنا بھی بہت ضروری ہے،ہو سکتا ہے کہ ان لوگوں اور ان کی سرپرست ملکی و بیرونی ملک کی لابی نے ہی کوئی ایسا کھیل نہ کھیلا ہو اور پاکستان پر عالمی دبائو ڈالوانے کے لئے ناٹک نہ رچایا ہو۔ یہ کوئی ایسی بات نہیں کہ جس کا احتمال نہ ہو کیونکہ ہمارے ملک میں ایسے تماشے اور ڈرامے پہلے بھی ہوتے رہے ہیں اور ہوتے رہے ہیں۔

Nisar Ali Khan
Nisar Ali Khan

دریں اثناء وزیر داخلہ نے ملک کے اندر کالعدم اور دہشت گرد تنظیموں کے حوالے سے بھی اپنے وضاحتی بیان میں کلمہ حق کہا ہے جس پر حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی پارٹیاں ”فرض منصبی” ادا کر رہی ہیں۔ وزیر داخلہ کا یہ کہنا کہ دہشت گرد اور فقہی اختلاف پر بننے والی فرقہ وارانہ تنظیموں میں فرق ہونا چاہئے، اس کے لئے الگ قانون سازی ہونی چاہئے، اور یہ کہ دہشت گردوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جانی چاہئے، انہیں سزا دلانے کے لئے تیز رفتار نظام قانون لایا جا رہا ہے، ہر محب وطن پاکستانی کی دل کی آواز ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ملک کا کوئی بھی شہری کسی بھی نوعیت کے جرم کرے، اسے فوری اور قرار واقعی سزا دی جانی چاہئے۔ ہر مجرم کو اس کے کئے کی سزا ملنی چاہئے۔ اس حوالے سے حکومت کو چاہئے کہ وہ محب وطن لوگوں اور سماج و وطن دشمنوں کے حوالے سے بھی الگ، واضح اور کھلی پالیسی کا اعلان کرے۔ پاکستان میں جب کالعدم تنظیموں کے حوالے سے نائن الیون کے واقعہ کے بعد ریاست متحرک ہوئی تھی ، اس وقت حالات بالکل مختلف تھے۔ پاکستان پر عالمی دبائو بہت زیادہ تھا اور امریکہ افغانستان پر حملہ کر چکا تھا۔ نائن الیون کے بعد جیسے جیسے وقت گزرتا گیا، امریکہ پاکستان کا مخالف ہوتا چلا گیا اور پھر امریکہ اور بھارت بھی ایک ہوتے چلے گئے۔

پھرہر گزرتے دن بھارت نے امریکہ کو نئی سے نئی پٹی پڑھانی شروع کی اور مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے لئے اپنی گردنیں کٹوانے اور لخت جگر پیش کرنے والے مقامی کشمیری تنظیموں حزب المجاہدین اور لشکر طیبہ وغیرہ کو بھی امریکہ نے دہشت گرد قرار دینا شروع کر دیا۔ اس سے بھی آگے بڑھ کر روایت یوں قائم ہوئی کہ جس کسی نے بھارت یا امریکہ کے خلاف زبان کھولی، اسے بھی اسی لپیٹ میں لایا جانے لگا۔ اس وقت کیفیت یہ ہے کہ پاکستان میں 63ملکی کالعدم تنظیمیں ہیں، جن کے نام بدل کر کام کرنے پر بھی پابندی ہے۔کمال حیرت کہ ملک میں ایک ایسی سیاسی تنظیم (نیپ سے اے این پی بننے والی) بھی ہے جس نے کالعدم ہونے کے بعد 40سال سے اپنا نام تبدیل کیا ہوا ہے لیکن اس حوالے سے کوئی بات نہیں کرتا۔ اگر انہوں نے نئی پالیسی واضح کرنے کا عندیہ دیا ہے تو اس میں محب وطن اور وطن دشمن عناصر کو بھی الگ الگ کیا جائے اور ملک کی وہ تنظیمیں اور جماعتیں جو کسی قسم کی دہشت گردی، فرقہ واریت، سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث نہیں یا عوام کو کسی بھی طرح سے کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

لیکن ملک و ملت سے وفاداری یا مظلوم کشمیریوں کی حمایت کے باعث انہیں عالمی طاقتیں مجرم قرار دیتی ہیں تو انہیں محض دشمنوں کے دبائوکی وجہ سے پابندیوں یا جکڑ بندیوں کا نشانہ نہ بنایا جائے اور ان کو کھل کر کام کرنے کا موقع دیا جائے۔ ان کی وفاداری اور وفا شعاری کو پیش نظر رکھ کر انہیں ملک کے دفاع میں شامل رکھاجانا چاہئے۔ کافر طاقتوں کی بدمعاشی یہ ہے کہ انہوں نے اپنے ہر مخالف کو مکمل دبانے اور ختم کرنے کے لئے اقوام متحدہ جیسے ناپاک ادارے قائم کر رکھے ہیں جو مسلمانوں کا تو کوئی مسئلہ حل تو کجا ،زیربحث بھی نہیں رکھتے لیکن مسلمانوں کو قانونی طور پر مارنے کے لئے ہر وقت سرگرم عمل رہتے ہیں۔ پاکستان کو اس حوالے سے اندرونی طور پر اپنے محب وطن طبقات کے دفاع کے لئے بھی قائدانہ رویہ اپنانا اور سامنے لانا ہو گا۔

Ali Imran Shaheen
Ali Imran Shaheen

تحریر : علی عمران شاہین
0321-4646375

Share this:
Tags:
chaudhry nisar government interference justice missing persons words افراد پاکستانی چوہدری نثار چیف جسٹس حکومت لاپتہ مداخلت معاملات
JUI
Previous Post جے یو آئی باطل نظریات کے مقابلے میں اسلامی نظریات کی پاسبانی کا حق ادا کر رہی ہے۔ قاضی ظہور الحسین
Next Post کیا تیز سماعتی عدالتیں ہی اصل حل ہیں؟
Court

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close