
لندن (جیوڈیسک) عامر خان نے محمد عامر کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی۔ عالمی شہرت یافتہ باکسر نے قومی کرکٹر کو زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر مبارک باد پیش کی۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف محمد عامر کا کھیل دیکھنے کے لیے یو اے ای جائیں گے۔
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے لاہور کو پسندیدہ شہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ صوبائی دارالحکومت میں آکر خوش ہیں۔
