Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
June 10, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

شمشیر و سناں اول

March 20, 2022 0 1 min read
Israel
Israel
Israel

تحریر: طارق حسین بٹ شان

جب انسان نے اس کرہِ ارض پر قدم رکھا تھا تو دوسرے انسانوں کو اپنا مطیع اور خاشیہ بردار بنانا اس کی جبلت میں تھا۔اسے خودنمائی کا جو عظیم جوہر عطا کیا گیا تھا انسان نے اپنی حرص وہوس کی کشید سے اس کے معنی بد ل دئیے اور اپنے ا صلی جو ہر کا رنگ اور ہیت بدل کر دوسروں کو اپنا غلام بنانا شروع کر دیا۔ امریکہ کی پوری تاریخ دورِ غلامی کی مکروہ افعال سے بھری پڑی ہے۔انسانی تخلیق کی بو قلمونیاں اگر چہ اس منفی سوچ کی جلوہ نمایوں کی متقاضی نہیں تھیں لیکن پھر بھی انسان نے اپنی سوچ کو اس ڈگر پر چلانے کی منصوبہ بندی کرنے کی طرح ڈالی تو اس کا کا فطری نتیجہ انسانوں کے اندر خلیج و تفریق کا پیدا ہونا تھا۔یہ شائد اسی تفریق کا منطقی نتیجہ تھا کہ مختلف اقوام ،قبائل،نسلوں ،جتھوں ،گروہوں اور برادریوں نے دوسرے انسانوں کو خود سے کمتر سمجھ کر ان پر اپنی برتری کا سکہ جمانے کی کاوشیں شروع کر دیں۔

جنگ وجدل اور مخاصمت نے مختلف قبائل کے درمیان ایک ایسی آگ کو ہوا دی جو قرن ہا قرن سے انسانوں کی یکجہتی،اس کی ایکتا، اس کی مساوات،اس کی برابری ،اس کے تقدس اور اس کے احترام کے لئے سمِ قاتل بن گئی ۔طاقتور اقوام نے کمزو رو نخیف اقوام کو اپنا غلام بنانے کے لئے توسیع پسندی کی شمشیر سے انکا وہ حشر کیا کہ ان کے خونِ نا حق سے دریائوں کا پانی سرخ ہو گیا۔ تاریخ کے پنوںسے نمرود، فرعون،شداد، بخت نصر،چنگیز خان ، ہلاکو خان،روڈلف ہٹلر اور مسولینی جیسے بے رحم ،قاتل اور سفاک حکمرانوں نے پوری انسانیت کو اپنے قدموں تلے روندھنے کا بیڑہ اٹھا یا ۔ ویسے تو ایسے فاتحین کی ایک طویل فہرست ہے جن کی شمشیریں انسانی خون سے رنگین ہوتی رہی تھیں لیکن بے رحمی کا وہ عنصر جو چند انسانوں کی ذات سے منسوب ہوا وہ تاریخ کے پنوں میں محفوظ ہو کر نشانِ عبرت بن چکا ہے۔،۔

اگر ہم جدید دور میں قدیم سفاکیت کو چشمِ تصور سے دیکھنے کی کوشش کریں تو ہمیں یہ دیکھ کر حیرانگی ہو تی ہے کہ دنیا اس وقت امریکہ اور روسی بلاکوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔امریکہ کو اس لحاظ سے روس پر سبقت حاصل ہے کہ اسے یورپ اور نیٹو کی حمائت شامل ہے۔مسلم اقوام بھی کسی نہ کسی وجہ سے امریکی بلاک کا حصہ ہیں۔اس کی ایک وجہ شائد ملوکیت،شہنشائیت اور بادشاہت کا وہ نظام ہے جس میں کسی خاص قبیلہ کو مسندِ اقتدار پر برا جمان کر دیا جاتاہے اور پھر اسے اپنے مخالفین کو زندہ در گور کرنے کا لائسنس مل جاتا ہے ۔ شہنشاہوں کی بقا اور اقتدار چونکہ امریکی حمائت سے مشروط ہو تا ہے اس لئے وہ اپنا وزن امریکی پلڑے میں ڈال دیتے ہیں۔

مشرقِ وسطی میں امریکی اثرو رسوخ انتہائی شدید ہے اور مسلم اقوام کو ایک ایسے آہنی شکنجہ میں جکڑ دیا گیاہے جس کی وجہ سے کسی بھی قوم کے لئے اس شکنجہ سے نکل جانا ممکن نہیں ہے ۔ مسلم اقوام کو کو خوف و ڈر کا شکار کرنے کے لئے اسرائیلی ریاست کوبالجبر قائم کر دیا گیا ۔ایک ناجائز صیہونی ریاست کا قیام عربوں کے دل میں خنجر کی مانند پیوست کر دیا گیا اور اس ناجائز ریاست ( ۔اسرائیل) کی حفاظت کی ذمہ داری امریکہ نے اپنے کندھوں پر اٹھا لی لہذا کسی ملک میں اتنی جرات نہ رہی کہ وہ اسرائیل کی جانب آنکھ اٹھا کر دیکھ سکے ۔اگر چہ اسرائیل ایک انتہائی چھوٹی ریاست ہے لیکن امریکی اشیرواد کی وجہ سے پورا خطہ اس کی جنگی اور عسکری قوت سے لرزاں ہے حالانکہ کبھی کرہِ ارض مسلم قوم سے لرزاں ہوا کرتا تھا(توڑے مخلوقِ خداوندوں کے پیکر کس نے ۔،۔ کاٹ کے رکھ دئے کفار کے لشکر کس نے) ۔،۔

١٩٦٧ کی عرب اسرائیل جنگ میں عربوں کو جس بری طرح شکستِ فاش سے دوچار ہونا پڑا اس نے عربوں کی عظمت اور وقار کو مٹی میں ملا دیا۔ایک زمانہ تھا کہ دنیا عربوں کے نام سے کانپتی تھی۔ان کی جرات اور شمشیر زنی سے خوفزدہ تھی۔ایک وقت تھا کہ ان کی جراتوں نے پورے کرہِ ارض پر اپنی فتوحات کے جھنڈے گاڑھے تھے۔دنیا کی ہر قوم ان کی شمشیروں کے سامنے کھڑی ہونے سے سہم جاتی تھی۔ اخلاقی طور پر کوئی قوم اس قابل نہیں تھی کہ وہ ان کے مدِ مقابل کھڑی ہو سکتی۔وہ جس طرف رخ کرتے تھے ،فتح ان کے قدم چومتی تھی۔کردار کی عظمت اور اعلی اوصاف نے ان کی روح میں جس سرشاری کو جنم دیا تھا اس کا سامنا کرنا کسی بھی قوم کے لئے ممکن نہیں تھا۔کردار کی کاٹ تلوار کی کاٹ بن گئی تھی۔دریائوں کی منہ زور لہریں بھی ان کے قدم روکنے سے معذو رتھیں ۔تبھی تو شاعرِ مشرق کو کہنا پڑا تھا ( دشت تو دشت ہیں دریا بھی نہ چھوڑے ہم نے۔،۔ بحرِ ظمات میں دوڑا دئے گھوڑے ہم نے)۔قومیں اسلحہ کے زور پر نہیں بلکہ قوتِ ایمانی سے اپنی عظمت کا بیج بوتی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے تناور درخت بن جاتا ہے اور پھر اس کی شاخیں پو ری انسا نیت پر سایہ فگن ہو جاتی ہیں۔

وہی عرب ،وہی ایرانی تھے وہی رومی تھے، وہی عراقی تھے اور وہی مصری تھے لیکن ایمان کی قوت کے سامنے سب کو سر نگوں ہنا پڑ گیا تھا ۔وہ عرب جن کے ساتھ نبر دآزما ہونا ایرانی اور رومی اپنی توہین سمجھتے تھے ایک دن انہی کی شمشیروں کی کاٹ سے وہ گھائل ہوئے،مغلوب ہوئے اور آخرِ کار ان کے محلات انہی خانہ بدوش عربوں کی تصرف میں آگے ۔کیا یہ باعثِ عبرت نہیں کہ انہی عربوں کے کردار کو گھن لگا اورن کے ا ایمان کو ضعف آیا تو وہی نامور،بہادر اور جری عرب اسرائیل کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ۔ایک ہی دن میں مصر، شام اور اردن کی سرزمین اسرائیلی تسلط میں چلی گئی ۔کوئی ایسا سورما سامنے نہ آسکا جو اسرائیلی یلغار کو روک پاتا،ان کو للکارتا اور ان سے اپنے علاقے واگزار کرواتا۔ساری آہنی دیواریں ریت کی دیواریں ثابت ہوئیں کیونکہ اب عرب کردار کی عظمت سے خالی ہو چکے تھے۔

دولت کی چمک دمک ان کا ایمان قرار پائی تھی اور لعل و زرو جواہر نے ان سے ان کی حمیتِ ایمانی چھین لی تھی۔ایک سیدھا سادہ اصول تھا جسے دانائے راز نے ایک شعر میں کھول کر رکھ دیا تھا (قوم اپنی جو ما ل و زرو جواہر پر مرتی۔،۔بت فروشی کے عوض بت شکنی کیوں کرتی ) دولت کی محبت کو سنیاس دیں تو پھر فتح مقدر بنتی ہے ۔ دولت ایمان بن جائے تو عزتِ سادات سے ہاتھ دھونے پڑتے ہیں۔،۔

مسلم قوم کی پہچان اس کی انسان دوستی،احسان،ایثار ،انصاف اور ظلم و جبر کے خلاف ان کی آفاقی جدو جہد سے عبارت تھی لیکن پھر اقتدار کی محبت نے ان سے انسان دوستی اور جدو جہد کے عظیم الشان فلسفے سے دستبرداری کے مناظر دیکھنے شروع کر دئے ۔دولت کی ریل پیل اور آسائشاتِ دنیا نے ان کے رہن سہن،سوچ اور بودو باش کو بالکل بدل کرر کھ دیا۔انسانیت کا درد پالنے والے اور تکریمِ انساں کیلئے سر بکف پھرنے والے اقتدار کے دلدادہ بن کر سامنے آئے اور یوں ان کے اس آفاقی جوہر کا خون ہو گیا جسے اسلام کی سنہری تعلیمات نے ان کی روحوں میں انڈیلا ہوا تھا۔علامہ اقبال تو کہاتھا کہ( آ تجھ کو بتاتا ہوں تقدیرِ امم کیا ہے ۔،۔ شمشیر و سناں اول طائو س و رباب آخر )۔کئی عشروں تک اسرا ئیل کو تسلیم نہ کرنے کی ایک تحریک زوروں پر تھی لیکن پھر امریکی دبائو کی وجہ سے مشرقِ وسطی کے کئی ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کر کے اس سے سفارتی تعلقات استورا کر لئے ہیں۔

حال ہی میں یو اے ای ،بحرین ،سوڈان اور عمان نے اسرائیل کے لئے اپنے دروازے کھول دئے ہیں تا کہ اسرائیل سے امن و امان سے زندہ رہنے کی ایک نئی روائت کا آغاز ہو سکے۔ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہو تا ہے جو اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مخالف ہے ۔اس سلسلے میں بڑی کاوشیں ہو ئیں لیکن بیل منڈھے نہ چڑھ سکی۔عربوں کے ساتھ پاکستانی قوم کی یکجہتی ہرقسم کے شک و شبہ سے بالا تر ہے اور یہی کمٹمنٹ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی راہ میں رکاوٹ ہے ۔ پاکستانی مزاج میں اسرائیل کے خلاف جو جذبات پائے جاتے ہیں اسے امریکی دبائو اور یورپی دھمکیاں بھی بدل نہیں سکتں ۔بابائے قوم کا فرمان اور علامہ اقبال کا پیغام اسرائیل کو تسلیم کرنے کی راہ میں مزاخم ہے ۔ اس قوم کی خاکستر میں ابھی کچھ چنگاریاں باقی ہیںجو کسی وقت بھی خرمن کو جلا سکتی ہیں۔،۔

Tariq Hussain Butt
Tariq Hussain Butt

تحریر: طارق حسین بٹ شان

Share this:
Tags:
americans countries israel Nations pakistanis اسرائیل امریکی پاکستانی قوم ممالک
Faisal Kundi
Previous Post او آئی سی اجلاس سے متعلق بلاول کے بیان کا غلط مطلب لیا گیا: فیصل کنڈی
Next Post مودی کا مکروہ چہرہ
Narendra Modi

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close