
یروشلم (جیوڈیسک) پیر کو ہونے والے اسرائیل فلسطین امن مذاکرات فلسطین نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجا ملتوی کر دیئے ہیں۔
اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے ا ج صبح قلندیہ میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا جس میں 3 فلسطینی شہید اور 19 زخمی ہوئے، اسرائیل کی جارحیت کے خلاف فلسطین نے آج ہونے والے اسرائیل فلسطین امن مذاکرات احتجاجا ملتوی کر دیئے ہیں۔
