
اسلام آباد (جیوڈیسک) پانامہ اعمال کیا منظر عام پر آئے، بحیرہ سیاست میں طوفان برپا ہو گیا۔ تحریک انصاف کے شاہ نے پیپلز پارٹی کے شاہ کو فون کھڑکا دیا۔
تحریک انصاف کے شاہ نے پیپلز پارٹی کے شاہ سے کہا ہے کہ شاہ جی بتاؤ تو سہی پانامہ لیکس کے ایشو پر متحدہ اپوزیشن کا کردار کیسے ادا کریں؟۔
مشترکہ حکمت عملی طے کرنے کے حوالے سے دونوں شاہوں کے درمیان قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل ملاقات پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔
