
پنو عاقل (جیوڈیسک) پنو عاقل میں تیز رفتار بس نے ٹکر مار کر 18 مسافروں کو زخمی کر دیا۔پولیس کے مطابق حادثہ پنوں عاقل میں نیشنل ہائی وے پر چونگا بس اسٹاپ کے قریب پیش آیا۔
درجنوں مسافر بس کے انتظار میں اسٹاپ پر کھڑے تھے۔ اس دوران تیز رفتار کوچ ڈرائیور سے بے قابو بس اسٹاپ پر کھڑے مسافروں سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں 18 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔
