
پاراچنار (جیوڈیسک) پاراچنار میں سبزی منڈی سے 25 کلو وزنی بم برآمد ہوا جسے فورسز نے ناکارہ بنادیا۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق 25 کلو وزنی بم کو سیب کی پیٹی میں چھپا کر پاراچنار کی سبزی منڈی میں لایا گیا تھا۔
تاہم سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا منصوبہ ناکام بنادیا۔ برآمد ہونیوالے بم کو خالی مقام پر دھماکا کر کے ناکارہ کیا گیا۔۔
