
فرانس میں مسجد پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں فوجی کو گرفتار کر لیا گیا۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق تئیس سالہ فوجی کو لیون شہر کے قریب ائیر فورس بیس سے حراست میں لیا گیا۔
فوجی پر مسجد پر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔ گرفتار فرانسیسی فوجی کا تعلق بنیاد پرست تنظیم سے ہے۔ فوجی اس سے قبل بھی بارڈیاکس کے علاقے میں ایک مسجد پر حملے میں ملوث پایا گیا تھا۔
