
شام (جیوڈیسک) میں بشارالاسد حکومت کیخلاف فوجی کاروائی کے معاملے پر فرانسیسی پارلیمنٹ تقسیم ہوگئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں فوجی کاروائی کے معاملے پر فرانسیسی پارلیمنٹ میں بحث جاری ہے۔ پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر جین مارک کا کہنا تھا کہ شام میں فوجی کاروائی مختصر اور جامع ہونی چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر شام میں جاری قتل عام کو فوری نہیں روکا گیا تو معاملات کا سیاسی حل مشکل ہوجائے گا۔ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر کرسٹین جیکب نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ صرف اقوام متحدہ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ فیصلہ کرے کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال ہوا کہ نہیں۔
