Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

پارلیمنٹ کو فیصلہ کرنے دیں

July 25, 2017 0 1 min read
Parliament
Parliament
Parliament

تحریر : طارق حسین بٹ شان
ہمارے ہاں وزیرِ اعظم کو شائد کسی ادارے کے سربرا ہ سے بھی کمتر درجہ حاصل ہے تبھی تو اسے ہر چند سالوں کے بعد بے توقیر کر کے گھر بھیج دیا جاتا ہے اور اسے خود علم نہیں ہوتا کہ اس کا قصور کیا ہے؟ کسی ادارے کے سربراہ کو ہٹانے کیلئے اداراتی ضابطے اور قوانین ہوتے ہیں لیکن وزیرِ اعظم کو ہٹانے کیلئے کسی قانون اور ضابطے کی ضرورت نہیں ہوتی۔جب کسی کے من میں آ گیا کہ وزیرِ اعظم کی شکل و صورت پسند نہیں تو اس کا ہٹایا جانا یقینی ہو جاتا ہے۔باقی توسارا کٹھ پتلی تماشہ ہوتا ہے ۔پاکستانی قوم نے اس طرح کے کٹھ پتلی تماشے بہت دیکھے ہیں اوران کے نتائج بھی بھگتے ہیں لیکن مقتدر حلقے پھر بھی تماشہ لگانے سے باز نہیں آتے۔وہ اپنی اتھارٹی دکھانا چاہتے ہیںحالانکہ سارا پاکستان پہلے ہی ان کی اتھارٹی کا معترف بھی ہے اور یر غمال بھی ہے۔

انھیں کوئی ہاتھ روک نہیں سکتا کیونکہ ان کے ہاتھوں میں بڑی طاقت ہے اور چند زر خرید مہرے ان کی اس طاقت کو مزید بڑھاوا دیتے رہتے ہیں ۔سچ تو یہ ہے کہ ان کی طاقت کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا کیونکہ جس کسی نے بھی ایسا کرنے کا سوچا اس کاجینا حرام ہو گیا۔پاکستان کی ٧٠ سالہ تاریخ کے اوراق کو ذرا کھنگال کر تو دیکھئے اس میں سے کیا کیا بر آمد ہوتا ہے ؟ جمہوریت کو ایک حد سے آگے بڑھنے کی اجازت نہیں ہے اور جس نے اس لکیر کو پاٹنے کی کوشش کی اسے عوام کی نگاہوں میں مجرم بنا دیا گی جاتا ہے اور پھر اگر ضرورت محسوس ہو تو اس کا لاشہ اٹھوانے سے بھی دریغ نہیں کیا جا تا۔کیا چند سال قبل عوام کی محبوب قائد کی لاش پی پی پی نے نہیں اٹھائی تھی؟ہماری تاریخ تو ایسے ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے کہ انسان دیکھتا جائے اور شرماتا جائے کہ احتساب اور حب الوطنی کے نام پر کیسے کیسے گل کھلائے گے تھے؟قائدین اپنی بے گناہی کی دہائی دیتے رہتے تھے لیکن کوئی ان کی بات سننے اور ماننے کیلئے تیار نہیں ہوتا تھا۔

ایک فیصلہ صادر ہو جاتا تھا جس پر عدالتِ عظمی کی مہر لگوا لی جاتی تھی تا کہ معتبر ہوجائے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا عدالتِ عظمی کی مہر لگوانے سے معاملہ واقعی معتبر ہو جاتا ہے؟تاریخ اس کا جواب نفی میں دیتی ہے ۔سیاسی فیصلے جب عدالتوں میں ہونے لگیں تو عدالتیں اپنی توقیر کھو دیتی ہیں ۔سیاسی فیصلے سیاسی میدان میں ہی ہونے چاہیں یہی جمہوریت کا حسن اور تقاضہ ہے۔وزیرِ اعظم کو منتخب تو پاکستانی عوام کریں لیکن اس کی قسمت کا فیصلہ عدالتِ عظمی میں بیٹھنے والے کچھ جج کریں یہ کہاں کا انصاف ہے؟پاناما کیس کا فیصلہ عدالتِ عظمی کے سامنے ہے اور اس نے اس مقدمہ میں فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔وہ ملک خاک چلے گا جہاں ہر پارلیمنٹیرین کو یہ دھڑکا لگا رہے کہ عدالتِ عظمی کا کوئی بھی جج ا س پر آئین کی شق ٦٢ اور ٦٣ کا اطلاق کر کے اسے گھر بھیج سکتا ہے۔

عدالتِ عظمی کو آئین کی ایسی تشریح کرنے سے اجتناب کرنا چائیے جو ان کے دائرہِ اختیار سے باہر ہو۔پہلی بات تو یہ ہے کہ آئین کی شق ٦٢ اور ٦٣ کو سننے کا عدالتِ عظمی کو کوئی حق حاصل نہیں ۔ اس طرح کے مقدمات کی شنوائی ان اداروں میں ہوتی ہے جھنیں آئین میں قائم کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ اپیلیٹ فورم ہے لہذا لوئر عدالتوں سے جاری فیصلوں کے بعد وہ ملزماں کی اپیل سن کر حتمی فیصلہ صادر کرتی ہے لیکن کسی بھی مقدمے کی تفتیش اور شہادتیں قلم بند کرنا اس کے دائرہِ اختیار میں نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بھی وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کے خلاف آئین کی شق ٦٢ اور ٦٣ کے تحت ان کے خلاف مقدمہ کی شنوائی ہوئی جس سے پوری دنیا میں پاکستان کا تشخص مجروح ہوا ۔سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ دے گی اسے من و عن تسلیم کر لیا جائیگا لیکن کیا اس سے عدالت انصاف کی اس میزان کو جسے برابر رکھنے کا اس نے حلف اٹھا یا ہوا ہے قائم رکھ پائے گی ؟

ہم مغربی دنیا کی جمہوری روایات کو اپنے لئے قابلِ تقلید سمجھتے ہیں۔اس وقت میرے سامنے واٹر گیٹ سکینڈل ہے جس میں امریکی صدر رچرڈ نکسن کو مستعفی ہونا پڑا تھا۔ہوا یہ تھا کہ صدارتی انتخاب میں رچرڈ نکسن نے خفیہ طریقے سے اپنے مخالفین کے انتخابی راز چرائے تھے جسے واٹر گیٹ سکینڈل کا نام دیا گیا تھا ۔ صدر رچرڈ نکسن کے خلاف پارلیمنٹ میں مواخذ کی تحریک پیش کی گئی تھی۔رچرڈ نکس کو پارلیمنٹ میں چونکہ اکثریت حاصل نہیں تھی لہذا اس نے مواخذہ کی تحریک کا سامنا کرنے کی بجائے مستعفی ہو نا بہتر سمجھا کیونکہ وہ ڈر گیا تھا کہ شائد وہ ہار جائے ۔رچرڈ نکسن کے مستعفی ہونے کے بعد نائب صدرجیرالڈ فورڈ امریکی صدر بنے تھے۔یہ ان دنوں کی بات ہے جب پاکستان پرذولفقار علی بھٹو کی حکمرانی کا سکہ چلتا تھا ۔ سیاستد انوں کیلئے سب سے بڑا فورم پارلیمنٹ ہو تا ے جسے عوام کی تائید حاصل ہوتی ہے لہذا ان کی قسمت کا فیصلہ بھی وہی ہونا چائیے۔ہمارے ہاں ایسے نہیں ہوتا بلکہ ہم ہر معاملے میں عدالت کو گھسیٹ لاتے ہیں اورپھر ایسی دھول اڑائی جاتی ہے کہ کچھ بھی پہچانا نہیں جاتا۔ایک دوسرا واقعہ اس سے بھی زیادہ مشہور ہوا تھا اور وہ واقعہ تھا امریکی صدر بل کلنٹن کے اس جنسی تعلق کا جو اس نے اپنی ہی سیکرٹری مونیکا لیونسکی سے قائم کر رکھا تھا ۔اس جنسی تعلق کی گو نج پوری دنیا میں سنائی دی تھی ۔مغربی دنیا میں جنسی تعلقات قائم کرنا کوئی جرم نہیں ہے بشرطیکہ مرد اور عورت کی باہمی رضا مندی ہو لیکن اگر کوئی جنسی تعلق کو زبردستی آزماتا ہے تو پھر اس پر قانون حرکت میں آ جاتا ہے اور زبردستی کرنے والے کو سزا سنا تا ہے۔

مونیکا لیو نسکی نے ایک دن اس جنسی تعلق کو میڈیا میں اچھال دیا جس کا امریکی صدر بل کلنٹن نے انکار کر دیا۔مونیکا لیو نسکی نے اپنے الزام کے حق میں شہادتیں پیش کیں جس کے بعد بل کلنٹن کیلئے اس فعل سے انکار کی کوئی وجہ باقی نہ رہی لہذا بل کلنٹن کو اس جنسی فعل کا اعتراف کرنا پڑا ۔ انھوں نے اپنے جھوٹ پر قوم سے معافی مانگی کیونکہ پارلیمنٹ کے اصل مالک تو عوام ہی ہوتے ہیں کیونکہ انہی کے ووٹوں سے پارلیمنٹ وجود پذیر ہوتی ہے۔اب چونکہ بل کلنٹن کا جھوٹ ایک جنسی واقعہ کی وجہ سے ثابت ہو چکا تھا لہذا اپوزیشن نے مطالبہ کیا کہ بل کلنٹن اپنے عہدے سے مستعفی ہو ں ۔بل کلنٹن نے ان کے مطالبے کو رد کر دیا جس پر اپوزیشن نے ان کے خلاف پارلیمنٹ میں مواخذہ کی تحریک پیش کر دی بالکل ویسے ہی جیسے اس سے پہلے رچرڈ نکسن کے خلاف پیش کی تھی۔گر بل کلنٹن بھی رچرڈ نکسن کی طرح مواخذے سے ڈر جاتے تو پھر وہ بھی مستعفی ہو جانے میں کوئی تامل نہ کرتے لیکن انھوں نے جنسی فعل کی بنیاد پر استعفی دینے کو امریکی صدر کے عہدے کی توہین سمجھا اس لئے مواخذے کی تحریک کے سامنے ڈٹ گئے۔پارلیمنٹ میں اس معاملے پر کھل کھلا کر بحت ہوئی ۔اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے اپنے اپنے دلائل دئے ۔کئی دنوں تک یہ معرکہ گرم رہا اور آخرِ کار ایک دن موا خذہ کی اس تحریک پر ووٹنگ ہوئی۔

اغلب اندیشہ یہی تھا کہ بل کلنٹن ووٹنگ میں فارغ ہو جائیں گے لیکن پارلیمنٹ نے بل کلنٹن کے خلاف مواخذے کی تحریک ناکام بنا دی اور یوں بل کلنٹن باقی مدت کیلئے صدرِ امریکہ کے فرائض سر انجام دیتے رہے۔ان کی بیوی ہیلری کلنٹن کے اس واقعہ سے جذبات مجروح ہوئے لیکن ان کی ازواجی زندگی پھر بھی قائم رہی۔٢٠١٦ کے انتخابی معرکہ میں بل کلنٹن نے اپنی بیوی کی انتخابی مہم میں بڑی سرگرمی سے حصہ لیا جس سے ہیلری کی جیت بڑی واضح نظر آ رہی تھی لیکن الیکشن سے ایک ہفتہ قبل روسی ایجنسیوں نے ایسی کارستانی دکھائی کہ جیتی ہوئی ہیلری کو ہار کا مزہ چکھنا پڑا جبکہ ڈولنڈ ٹرمپ غیر متوقع طور پر امریکی صدر منتخب ہو گئے۔ ہماری سپریم کورٹ کوبھی سیاسی مقدمات کو پارلیمنٹ کے حوالے کر کے پارلیمنٹ کے وقار میں اضافہ کاباعث بننا چائیے ۔وزارتِ عظمی عوام کی امانت ہے اور اسے اسی امانت کے منبہ کی جانب لوٹا نا عوامی شعور اور دانش پر اعتماد کرنے کے مترادف ہوگا۔وزیرِ اعظم کو عدمِ اعتماد اور مواخذہ سے ہٹایا جانا چائیے کہ یہی جمہوری راستہ ہے ۔اگر امریکہ میں ایسے ہوسکتا ہے تو پھر پاکستان میں ایسا کیوں نہیں ہو سکتا؟ہماری پہلی ترجیح پارلیمنٹ کو مضبوط اور طاقتوربنانا ہونی چائیے ۔ہمیں ہر اس ادارے کو جو اس تقدس کی راہ میں رکاوٹ بنے اس کی حو صلہ شکنی کرنی چائیے۔اگر ایک دفعہ ایسا ہو گیا تو پھر سازشوں کے سارے گڑھ خود بخود ملیا میٹ ہو جائیں گے۔،۔

Tariq Hussain Butt Shan
Tariq Hussain Butt Shan

تحریر : طارق حسین بٹ شان
(چیرمین) مجلسِ قلندرانِ اقبال

Share this:
Tags:
decisions pakistan parliament Prime Minister پارلیمنٹ پاکستان فیصلہ وزیر اعظم
Electronic Media
Previous Post مجھے اپنوں سے گلہ ہے
Next Post ہر سال چینی کا بحران کیوں اور کیسے
Sugar

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close