Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں

May 31, 2017 0 1 min read
Engineer Iftikhar Chaudhry
Engineer Iftikhar Chaudhry
Engineer Iftikhar Chaudhry

تحریر : انجنیئر افتخار چودھری
پوری گلی میں سرفراز بٹ کے علاوہ میں جماعت کے ساتھ کھڑے ہو گئے۔ گلی میں تین جھنڈے ایک سرفراز بٹ کی چھت پر دوسرا اس کے کزن اور تیسرا میرے گھر کے اوپر باقی سارے بھٹو کے۔ لوگوں نے بچوں کے نام بھٹو پر رکھ دئے جوان انصاری کہلانے کی بجائے بھٹو کہلوائے ۔بھٹو نے غریب کو امید دلائی تھی ایک ولولہ دیا تھا کہا تھا کہ میں آپ کو روٹی کپڑا اور مکان دوں گا۔ میرے ایک ماموں تھے اللہ غریق رحمت کرے بچے ان کی آمد پر چڑھ دوڑتے تھے وہ بچوں کے لئے جیب میں ٹافیاں رکھتے تھے انہوں نے کبھی نہیں کہا میں جب پیسے والا ہوں گا تو آپ کو پاچی کی چاکلیٹ کھلائوں گا وہ گڑ کی ڈھلی سے بچوں کو خوش کر دیتے تھے یقین کیجئے ہم لوگوں کے مسائل کی بات تو کرتے ہیں لیکن انہیں کوئی گڑ کی ڈھلی نہیں دیتے ۔میرا ایک نوکر ہے جب وہ مجھے خوش کرتا ہے میں اسے سو روپیہ دیتا ہوں۔یقین کیجئے میں کوئی بڑا ٹیکنیکل آدمی نہیں ہوں پرسوں مسٹر جسٹن لی کا فون تھا کہہ رہے تھے کہ مسٹر افتخار تم نے ہنڈائی سعودیہ کو کیسے کامیاب بنایا جو اب دھڑام سے نیچے گئی ہے۔سچ پوچھیں میں نے مانوے جبارے والا کام کیا میں نے وعدے نہیں گڑ کی ڈلی دی۔اچھی پرفارمیس پر سیلری کے ساتھ سیلری اور وہ بھی نقد۔میں نے ایک خسارے میں جانے والی کمپنی کو چھہتر فی صد سے ایک سو چھ فی صد تک لے گیا۔

ابھی کوئی نہ کوئی میری کمپنی کا بندہ کمنٹ کر دے گا جو میرے چار سال جاب چھوڑنے کی بعد یاد کرتے ہیں۔اس قوم کو کوئی مانوا جبارا چاہئیے جو دے وعدے نہ کرے۔شائد اسی وجہ سے نواز شریف کامیاب ہے وہ نوازتا ہے اس کا طریقہ غلط اس لیئے کہ وہ غریب سے چھینتا ہے اور اسٹیبلیشمنٹ پر خرچ کرتا ہے اور وہ اس کے لئے ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جاتی ہے لوگ مانگتے ہیں کہ اگر میری تنخواہ پندرہ ہزار ہے تم کتنی دو گئے اور ہمیں یہ کہنا ہی نہیں ہمیں کے پی کے میں کرنا بھی ہے۔پہلی بار کب سیاست میں آیاکہہ لیجئے کہ جس گھرانے میں آنکھ کھولی سیاسی تھا قبلہ والد صاحب ١٩٦٤ میں گجرانوالہ میں بی ڈی ممبر بنے ایوب دور میں مصالحتی کمیٹیوں کے چیئرمین بھی تھے کٹر مسلم لیگی ایوب خان کے پھول نشان کو شیروانی پر لگا کر ووٹ ڈالنے گئے تحریک پاکستان میں ایک نوجوان کی حیثیت ان کا اپنا کردار تھا شہر کے سارے مسلم لیگیوں سے دوستیاں تھیں کاظم علی شاہ علامہ عزیز انصاری غلام دستگیر خان سب سے یارانہ تھا۔ضیاء شہید کے عاشقوں میں تھے ان کے سینے میں ایک تڑپ تھی کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل ہوا ہے اسے اسلام کے سنہری اصولوں کے سائے میں ہی آگے بڑھنا ہو گا
انہوں نے مقدور بھر کوشش کی ساری زندگی مسلم لیگی ہی رہے اور جب اس دنیا سے رخصت ہوئے تو وہ ہسپتال بھی اتفاق ہسپتال لاہور تھا۔

والد صاحب ضیاء شہید سے والہانہ لگائو رکھتے تھے ان کا کہنا تھا کہ شہید ضیاء کو اللہ اگر اور مہلت دیتا تو وہ اس ملک کی کایا پلٹ سکتے تھے۔ہم ان کے پائوں دابتے تو اپنی زندگی کے قصے خراٹوں کی آواز تک سنایا کرتے تھے مجھ میں ان کی عادت آن ٹپکی ہے اب اپنے کالموں میں اپنی نوجوان نسل تک تجربات منتقل کر دیتا ہوں۔کسی نے عمر شریف سے پوچھا حضور آپ پیدا کہاں ہوئے ہیں تو انہوں نے جواب دیا اپنے ماں باپ کے گھر اور کیا آپ کے گھر پیدا ہوا ہوں؟ یہ تو مرحوم کا مزاح تھا جو اس کالم میں لے آیا مگر میں پیدا ہوا ہزارہ کے ضلع ہری پور میں ایک گائوں ہے نلہ اس کے محلے چڑیالہ کی ڈھوک ڈھکیاں چوئیاں کے ساتھ درکوٹ سے جڑا ہوا ہے کہتے ہیں میرا پہلا چولا وہیں سے آیا گویا عباسیوں کے گائوں سے گجر نے ستر ڈھانپا یہی وجہ ہے کہ عباسیوں سے ہماری دوستیاں گہری ہیں اس بار اسی درکوٹ سے بھاری اکثریت سے بھانجہ جیتا ہے یو سی جبری میں ماجد مختار گجر پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے کامیاب ہوا ہے۔ہم ہزارہ کے لوگوں کی بد قسمتی یہ ہے ہم پیدا تو وہیں ہوتے ہیں لیکن کم ہی مائیں ایسی ہیں جن کے بچے واپس آتے ہیں ایک بار ملائیشیا گیا وہاں شہداء کی یادگار دیکھی تو بہت سے میرداد کالا خان ملے جو انگریزوں کے لئے لڑ مر گئے۔والد صاحب بھی بڑے بھائی کے ساتھ گجرانوالہ آ گئے جہاں ایک اضافی بستی جس کا نام باغبانپورہ جدید تھا وہاں رہائیش پذیر ہوئے والد صاحب میں قائدانہ صلاحیتیں تھیں جوانی میں ایک بار ہری پور کے بڑے باغ میں امیر شریعت کے جلسے سے ان کے ساتھ نکل پڑے پورے ہندوستان کا دورہ کیا یہ ایک عالم دین سے محبت کا اظہار تھا ان کی قرائت کی باتیں سنایا کرتے ہم ان کے پائوں دابتے اور وہ ہمیں قصے سنایا کرتے بیٹوں کے لئے باپ ایک دلیر شخص ہوتا ہے میں بہت چھوٹا تھا کسی نے کہا اللہ بہت بڑا ہے میرے دل میں آیا کیا اللہ واقعی سب سے بڑے ہیں۔ان کے خراٹے اس بات کی علامت تھے کہ اب آپ سو سکتے ہیں لعنت بھیجوں ان موبائلوں پر جنہوں نے اولاد کو ماں باپ سے دور کر کے رکھ دیا۔

پرائمری ادھر ایم سی پرائمری اسکول گلی سلکو مل والی میں کی۔ظاہر یہ ہمارا سٹی اسکول تھا وسائل اتنے نہ تھے کہ جی ڈی بھٹی کے اسکول میں پڑھتے۔ میٹرک عطا محمد اسلامیہ اسکول سے کیا جو شہر کا سب سے بہترین اسکول تھا۔یہی دور ہے کہ اسکولوں اور کالجوں میں ایشیا سبز ہے اور سرخ ہے کہ آوازیں لگنا شروع ہو گئیں مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ ایک دن ایک اخبار کی شہ سرخی تھی کہ ادھر تم ادھر ہم۔بھٹو صاحب دلوں میں جگہ بنا چکے تھے شہر بھر میں ترنگا ہر گھر پر لگا ہوا تھا۔میں جماعت اسلامی کے ساتھ کھڑا ہو گیا۔عمر کوئی پندرہ سال ہو گی آئے روز اخبارات میں خبریں پڑھنے کو ملتیں ہمارے گھر نوائے وقت اور کوہستان آیا کرتے تھے باقی جماعت اسلامی کے دارلمطالعہ پر جا کر پڑھا کرتے تھے ایک بڑا سا منجا بھی وہاں ہوا کرتا تھا مدرسہ اشرف العلوم کے نیچے دارلامطالعہ تھا مرحوم سعید بھٹی وہاں بیٹھا کرتے تھے میرے ساتھ دو اور طالب علم ہوا کرتے تھے ایک سید طاہر شہباز جو اللہ کے فضل سے حکومت پاکستان کے اعلی درجے پر فائز ہیں غالبا سیکریٹری اسٹیبلیشمنٹ ہیں۔دوسرے آصف قاضی جو بعد میں ڈاکٹر بن کر دکھی انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں کہاں کر رہے ہیں اللہ ہی جانے کس ملک میں کھو گئے ہیں۔تیسرا میں۔۔۔۔۔ جب کچھ نہ بن سکا تو میرا دل بنا دیا
اسکول میں سیاست ہی سیاست تھی بھٹو کا ایک کام ان دنوں مجھے بہت اچھا لگا وہ مظاہرے کیا کرتے جس کے نتیجے میں با با جمال ٹن ٹن بجا کر مجھے چھٹی دلوا دیتا بچے ایوب خان کے خلاف گندے نعرے لگاتے تو مجھے میرا ہری پور یاد آ جاتا جس کا میں بیٹا تھا اور ایوب خان بھی میں انہیں روکتا ۔ہم ان کی ماہانہ تقریر بڑے شوق سے سنا کرتے تھے چندا بیٹری سیل ایک روپے کا آتا تھا والد صاحب تقریر والے دن دو سیلوں کی قربانی دیا کرتے تھے سونی کا ٹرانسیسٹر ہمارے بیٹھک میں ہمیں خبریں سنایا کرتا تھا۔

نظام دین اور قائم دین کی باتیں فرمائیشی پروگرام اور جناب ایوب خان کی تقریر ہمارے پسندیدہ موضوعات ہوا کرتے تھے پھر جنگ ہو گئی مانوں دے بچے قیدی ہو گئے میں اکہتر کی جنگ میں قومی رضا کار بن گیا اس سے پہلے کی داستاں تو سنائی نہیں شہر بھر میں جلسے ہوتے میں جس کی تقریر سنتا اس کا ہو جاتا پہلی تقریر پاکستان جمہوری پارٹی کی سنی مقررین میں جناب نصراللہ خان خواجہ رفیق احمد ایم انور بار ایٹ لاء مولوی فرید احمد اور نورالامین کی سنی نور الامین بعد میں صدر پاکستان بنے خواجہ رفیق موجودہ سعد رفیق کے والد تھے ان مقررین میں جناب ایم حمزہ بھی تھے جو اب بہت عمر کے ہو گئے ہیں اور پی ٹی آئی میں ہیں۔مجھے بڑی اچھی طرح یاد ہے جناب ایم حمزہ تقریر کر رہے تھے میں نے ان کی تقریر کے دوران سٹیج پر چڑھنے کی کوشش کی میرے ہاتھ میں ایک اخباری تراشہ تھا جس پیپلز پارٹی کے وائیس چیئرمین جناب محمود علی قصوری کی بیٹی کی شادی کی خبر تھی جس میں ان کے بہت زیادہ جہیز کا ذکر تھا۔مجھے چڑھنے میں دقت ہو رہی تھی تراشہ دانتوں میں اور میں اوپر چڑھنے کی کوشش میں انہوں نے جب دیکھا کہ بچہ ہے آگے بڑھ کر اوپر اٹھا لیا کہنے لگے کیا بات ہے میں نے کہا آپ کو علم ہی نہیں ہے کہ غریبوں کے نام پر ووٹ مانگنے والے خود کس طرح اپنی بیٹیوں کی شادی کرتے ہیں ایم حمزہ بلا کے مقرر تھے انہوں نے وہ گیلا تراشہ غور سے دیکھا اور مجھے کہا بیٹا اب تم ہی پڑھ کر سنائو میں نے وہ خبر پڑھ دی یہ گجرانوالہ کا شیرانوالہ باغ تھا سال تھا ١٩٧٠ اور مقرر تھا یہ خاکسار۔نور الامین صاحب نے مجھے اپنے پاس بلا لیا بلکہ مولوی فرید اور اپنے درمیان جگہ دے دی۔یہ ریکارڈ ہے کہ میں پندرہ سال کی عمر میں صدر پاکستان (ہونے والے) کے درمیان بیٹھنے کا شرف حاصل ہو چکا تھا دوسرے مولوی فرید تھے جو بنگلہ دیش کی تحریک میں شہید کر دئے گئے مکتی باہنی کے غنڈوں نے ان کے کمرے میں گھسنے کے بعد کہا کہ پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگائو انہوں نے کہا یہ مجھ سے نہ ہو سکے گا اور پھر نیزے کی انھیوں نے ان کے جسم کو چیر پھاڑ کے رکھ دیا یہ لوگ تھے پاکستانی ایسی ہی کہانیاں تحریک پاکستان میں بھی ہیں۔

سر ہوئے قلم قلماں کٹیاں
عزت دی ٹہنی نالوں عذرا بانو سلمی کٹیاں
فیر ایئے جا کے موقع بنیا پاکستان کوئی سوکھا بنیا؟

میں آج بھی اپنی تقریروں میں یہ اشعار بولتا ہوں تو کئی آنکھیں نمناک ہو جاتی ہیں۔ اسکول میں پا جی رشید جماعت اسلامی کے تھے وہ ہمیں اسلام کے بارے میں بڑی کتابیں دیا کرتے میں نے شہر کی لائیبریاں کھنگا ڈالیں مجھے جو جیب خرچ ملتا میں کتاب کرائے پر لے آتا عالی کی سر گزشت محمود پر کیا گزری رسالہ تعلیم و تربیت سب ہی پڑھ ڈالے ہمارے گھر اخبار جہاں نہیں آتا تھا تایا جان کے پاس آتا تھا میں مہینوں بعد جاتا ایک توڑے میں ڈال کر لے آتا میں ایک پڑھنے والی سونڈی تھا جہاں سے کتاب ملی پڑھ ڈالی انکا کی سر گزشت سمر قند و بخارا پر کیا گزری۔میں یوکرائن گیا روسی ریاست کو دیکھا مجھے سمر قند و بخارا کے دن یاد آ گئے۔جس نے پڑھا نہیں وہ بولے اور لکھے گا کیا؟پڑھئے فراز سے ایک بار کہا کہ سر بچے پڑھتے نہیں کہنے لگے بس ان کے سرہانے کتاب رکھ دیا کرو۔

میں نے سوشلزم کو جماعت اسلامی کی آنکھ سے دیکھا مجھے ضیاء دور میں روس یاد تھا میں کبھی بھی لیفٹ کے ساتھ نہ کھڑا ہو سکا۔جماعت میرے اندر ہے جماعتئے مجھ پر تنقید کرتے ہیں تو مجھے وہ دن یاد آ جاتے ہیں
کہ جب ہم جمیعت میں تھے لیکن نواب زادہ نصراللہ کی تقریر بھی کمال کی تھی ان کی تقریر اور تحریر کا مقابلہ کم لوگ کر سکتے ہیں ایک سید صابر جعفری بھی اس جلسے میں تھے وہ ماٹھے مقرر تھے ان کی تقریر کے دوران تاج و تحت ختم نبوت کے نعرے لگ گئے۔اس پر میرے ساتھ سے نوابزادہ اٹھے اور جا کر ایک خوبصورت شعر سے مجمع ٹھنڈہ یخ کر دیا۔کہا رپٹ لکھا دی رقیبوں نے جا جا کے تھانے میں کہ اکبر نام لیتا ہے خدا کا اس زمانے میں نوابزادہ صاحب تھوڑا سا ہکلاتے بھی مگر جب شروع ہو جاتے تو لفظ ان کی زبان کے پائوں دھوتے تھے۔میںنے اپنی زندگی میں شورش کاشمیری اور نوابزادہ جیسے مقرر کم ہی دیکھے ہیں ایک رفیق باجوہ آئے تھے جلد کھو گئے ان کے کھونے کی وجہ بعد میں بتائوں گا۔شورش کو پڑھیں اور دیکھیں کہ آزادی کے متوالوں پر کیا گزری۔پس دیوار زنداں سونے میں تول کر خرید لیجئے۔

میں کوئی جلسہ نہ چھوڑتا تھا زیادہ جلسے شیرانوالہ باغ میں ہوا کرتے کچھ گھنٹہ گھر چوک میں بھی ہوتے تھے۔ایک روز جماعت اسلامی کا جلسہ ہوا جو نظم و ضبط وہاں دیکھا ساری زندگی ترس گیا ہوں اس تنظیمی جلسے کو مولانا تقریر کر رہے تھے جیسے سب کو سانپ سونگھ گیا ہو چرند پرند خاموش۔جب وہ تشریف لائے تو ان کے ارد گرد ڈیموکریٹک یوتھ فورس کے جوان تھے تگڑے جوان، جو ان کو گھیرا ڈال کر سٹیج تک لائے مولانا نے کرسی پر بیٹھ کر تقریر کی میں اسکول میں پا جی رشید کا طالب علم تھا یہاں سید کو سنا ان کا ہو کر رہ گیا۔اگلے دن میں نے اپنی چھت کے اوپر جماعت اسلامی کا جھنڈہ لگا دیا گلی میں کوئی دیوار لکھنے نہیں دیتا تھا میں چودھری اسلم کی تحریر دیوار پر لکھوائی۔ پوری گلی میں سرفراز بٹ کے علاوہ میں جماعت کے ساتھ کھڑے ہو گئے۔پوری گلی میں تین جھنڈے ایک سرفراز بٹ کی چھت پر دوسرا یونس بٹ اور تیسرا میرے گھر کے اوپر باقی سارے بھٹو کے۔بھٹو نے غریب کو امید دلائی تھی ایک انسینٹو دیا تھا کہا تھا کہ میں آپ کو روٹی کپڑا اور مکان دوں گا۔یقین کیجئے ہم لوگوں کے مسائل کی بات تو کرتے ہیں لیکن انہیں کوئی انسینٹو نہیں دیتے لوگ مانگتے ہیں کہ اگر میری تنخواہ پندرہ ہزار ہے تم کتنی دو گئے اور ہمیں یہ کہنا ہی نہیں ہمیں کے پی کے میں کرنا بھی ہے۔

Engineer Iftikhar Chaudhry
Engineer Iftikhar Chaudhry

تحریر : انجنیئر افتخار چودھری

Share this:
Tags:
happy History party people years برس جماعت خوش قصہ قوم
Group Photo
Previous Post فیصل آباد کی خبریں 31/5/2017
Next Post کیا آپ خود کو جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم کے روبرو پیش کریں گے ‎
Hussain Nawaz

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close