Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 4, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

پٹھان کوٹ حملہ کیا رنگ دکھائے گا

January 6, 2016 0 1 min read
Pathankot Attack
Pathankot Attack
Pathankot Attack

تحریر : عبد الرزاق
ابھی تو وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات کے خوشگوار اثرات مدہم بھی نہ ہونے پائے تھے کہ دہشت گردوں نے پاک بھارت دوستی کے چڑھتے سورج کو گہنا دیا۔ایک اطلاع کے مطابق دہشت گردوں نے بھارت کی پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملہ کر دیا۔سیکیورٹی اہلکاروں کی مزاحمت سے دہشت گرد اگرچہ اپنا حتمی ٹارگٹ تو حاصل نہ کر سکے لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان جنم لینے والی دوستی میں دراڑ ڈالنے میں کافی حد تک کامیاب ہو گئے۔دہشت گردی کے اس واقعہ کے رونما ہونے کے بعد بھارتی میڈیا نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوے ہمیشہ کی طرح بغیر سوچے سمجھے اور بلا تصدیق اپنے منفی پراپیگنڈے کی توپوں کا رخ پاکستان کی جانب موڑ دیااور دہشت گردوں کے تانے بانے پاکستان سے جوڑنے میں مگن ہو گیا۔ماضی بھی گواہ ہے کہ ہندوستان میں دہشت گردی کا جو بھی واقعہ رونما ہوا بھارتی میڈیا اسے پاکستان کے کھاتے میں ڈالنے میں پیش پیش رہا۔اور ایسے ایسے من گھڑت الزامات کی گردان سننے کو ملتی کہ پوری دنیا میں بھارتی میڈیا جگ ہنسائی کا باعث بن جاتا۔دوسری جانب بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی پھرتی بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے اور ان کی مستعدی بھی حیران کن ہے۔

حملہ کے محض چند لمحوں بعدہی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے شگوفہ چھوڑا کہ انہوں نے ایک کال ٹریس کی ہے جس میں ایک دہشت گرد پاکستان میں کسی سے بات کر رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ میں پٹھان کوٹ پہنچ گیا ہوں ۔اور دوسری جانب سے اس نوجوان کو یہ جواب ملا کہ کچھ کھا پی لو اور اپنا مشن مکمل کرو۔یاد رہے یہ وہی قابل ایجنسیاں ہیں جنہوں نے ایک جاسوس کبوتر پکڑا تھا اور پھر اس کبوتر کو پاکستانی جاسوس کبوتر ڈکلیر کر کے پوری دنیا میں جو ندامت اٹھائی تھی وہ بھی کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہے ۔البتہ ایک بات طے ہے اس مرتبہ بھی بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی یہ من گھڑت کہانی سے کوئی مثبت نتیجہ برآمد ہو نہ ہو پاکستان اور بھارتی حکومت کی جانب سے جاری پر امن کوششوں پر کاری ضرب ضرور لگے گی اور دوسری جانب بھارتی انتہا پسندوں اور جنونیوں کو بھی دل کھول کر زہر اگلنے کا موقع میسر آ جائیگا او ر ان کی پاکستان ہندوستان مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش تحریک کی صورت اختیار کر جائے گی اور یہ سلسلہ تا دم تحریر شروع ہو بھی چکا ہے۔

پٹھان کوٹ حملہ کے تناظر میں تشویش ناک پہلو یہ ہے کہ کچھ ہی روز ہوے ہیں کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اور بعد ازاں بھارتی وزیراعظم نے لاہور کا نہایت کامیاب دورہ کیا ہے اور جس والہانہ پن سے ان کا استقبال کیا گیا یہ بھی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ اور اب جب دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ حل طلب مسائل سے متعلق مذاکرات کا دور شروع ہونیوالا تھا کہ پٹھان کوٹ واقعہ رونما ہو گیا ہے۔اور یقینی طور پر یہ واقعہ پاک بھارت گرم جوش تعلقات کو سرد مہری میں بدلنے کا پیش خیمہ ثابت ہو گاکیونکہ پٹھان کوٹ واقعہ کو بنیاد بنا کر شیو سینا حرکت میں آ چکی ہے اوراس کے رہنماوں نے نفرت آمیز بیانات داغنا شروع کر دیے ہیں۔شیو سینا رہنماوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ ان حالات میں پاکستان سے مذاکرات اور تعلقات کی بحالی نامنظور ہے۔

Narendra Modi
Narendra Modi

نریندر مودی جو بذات خود انتہا پسند پس منظر کے حامل ہیں اور آر ایس ایس جیسی جنونی جماعت سے ان کے تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں کیسے ان جماعتوں کی مخالفت مول لے کر پاکستان سے خوشگوار تعلقات کی راہوں پر محو سفر ہو سکتے ہیں۔شیو سینا جو پاک دشمنی میں ہر حد پھلانگنے میں ثانی نہیں رکھتی ۔ اس نے ہندوستانی حکومت پر تنقید کرنے کے علاوہ پاک فوج سے متعلق بھی زہر اگلنا شروع کر دیا ہے اور پاک فوج کو اس واقعہ کا محرک قرار دیا ہے جو قابل مذمت ہے اور حقائق پر پردہ ڈالنے کے مترادف ہے اور قرین قیاس ہے کہ اس واقعہ میں کسی ہندو انتہا پسند تنظیم کا ہی ہاتھ ہو جو نہیں چاہتی کہ پاک بھارت تعلقات میں مثبت پیش رفت ہو۔اگرچہ ابھی تک اس واقعہ کے پس منظر میں بھارتی حکومت کی جانب سے کوئی واضح موقف سامنے نہیں آیا جس سے یہ اندازہ ہو سکے کہ بھارتی حکومت اس معاملہ کو لے کر پاکستان سے تعلقات کو کیا رخ دے گی۔ تاہم چند ایک وزرا کے بیان منظر عام پر آئے ہیں جن میں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا بیان قابل ذکر ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو سرحد پار سے معاونت حاصل تھی لیکن ساتھ ساتھ انہوں نے یہ بھی عندیہ دیا کہ وہ پاکستان سمیت اپنے ہمسایوں سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں ۔ اور یہ بھی پہلی مرتبہ دیکھنے میں آیا ہے کہ پٹھان کوٹ واقعہ رونما ہونے کے باوجود مودی کا ردعمل اور طرز عمل ماضی سے قدرے مختلف ہے۔

اس کی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ مودی کو بخوبی اندازہ ہے کہ کونسی ایسی قوتیں اس کی اپنی ہی آستین میں موجود ہیں جو پاک بھارت تعلقات کے فروغ پر خوش نہیں ہیں اور یہ کارستانی ان کی بھی ہو سکتی ہے۔لیکن حقیقی صورتحال تو کچھ دن ٹھہر کر سامنے آئے گی جب تحقیقات کا دائرہ وسیع ہو گا ۔ کیونکہ جس طرح جنونی ہندو اور بھارتی میڈیا جلتی پر تیل ڈال رہے ہیں۔ مودی سے بھی کچھ بعید نہیں کہ کل کلاں کو وہ بھی ان جنونیوں کا ہم زبان ہو کر دوبارہ سے جارحانہ رویہ اختیار کر لے اور پھر نفرت انگیز بیانات کا سلسلہ شروع کر دے۔پٹھان کوٹ واقعہ میں کار فرما عوامل کو اگر باریک بینی سے دیکھا جائے تو یہ بات کھل کر سامنے آتی ہے کہ پاک بھارت تعلقات میں مثبت پیش رفت پر جو واویلا بھارت میں مچایا گیا اس کا عشر عشیر بھی پاکستان میں دیکھنے کو نہیں ملااس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوے اس واقعہ میں کسی جنونی ہندو تنظیم کے ملوث ہونے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔

غالب امکان ہے کہ یہ شرارت ان انتہا پسند ہندو حلقوں کی جانب سے ہو جو پاک بھارت مذاکرات کا ہر حال میں خاتمہ چاہتے ہیں اور دونوں ملکوں کو امن کی کشتی پر سوار دیکھنا نہیں چاہتے۔ لہٰذا ہندوستانی حکومت کو تحقیقات کے دوران اس پہلو کو بھی مد نظر رکھنا چاہیے اور حقائق کی پردہ پوشی نہیں کرنی چاہیے۔ کیونکہ اس نازک مرحلہ پر اگر ہندوستانی حکومت نے دور اندیشی اور سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا اور روائتی طریقہ کار اپناتے ہوے پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی تو پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے امکانات معدوم ہو جائیں گے۔ میری دانست میں پٹھان کوٹ حملہ را کی جانب سے رچایا گیا ایک کھیل ہے جس کا مقصد پاک بھارت جامع مذاکرات کی منسوخی اور دونوں ممالک کے درمیان حائل تلخیوں کی خلیج کو مذید وسیع کرنا ہے ۔ اب دیکھنے کی بات تو یہ ہے کہ پٹھان کوٹ واقعہ کیا رنگ دکھاتا ہے اور اس واقعہ کے پس منظر میں پاک بھات تعلقات کا نیا نقشہ کیسا برآمد ہوتا ہے اور پاک بھارت باہمی تعلقات کیا رخ اختیار کرتے ہیں۔

Abdul Razzaq
Abdul Razzaq

تحریر : عبد الرزاق
03360060895

Share this:
Tags:
attack color meeting Nawaz Sharif pakistan Pathankot Prime Minister terrorist پاکستان پٹھان کوٹ حملہ دہشت گرد رنگ ملاقات نواز شریف وزیراعظم
Football
Previous Post آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ
Next Post کراچی: ڈیفنس میں پولیس مقابلہ، 4 دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close