Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

بس تھوڑا سا صبر اور

February 8, 2021 0 1 min read
Inflation
Inflation
Inflation

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

ہم تو اکڑتے پھرتے تھے کہ ہمارے وزیرِاعظم نے فون کالز پر عوام سے براہِ راست مخاطب ہو کر تاریخ رقم کر دی لیکن ایک لیگئیے نے یہ کہہ کر ہماری ساری اکڑخوں ختم کر دی کہ یہ کام تو بہت پہلے نوے کی دہائی میں اُس وقت کے وزیرِاعظم میاں نواز شریف کر چکے۔ وہ بولا” اپنے ”قائدِاعظم ثانی” سے کہو کہ کچھ نیا کرکے دکھائے کیونکہ اُس نے تبدیلی کا نعرہ بلند کرکے حکومت ہتھیائی”۔ ہم چاہتے تو اُس کو مُنہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہہ سکتے تھے کہ تبدیلی تو اُس وقت ہی آگئی تھی جب 2014ء کے دھرنے میں کنٹینر پر کھڑے ہوکر کپتان نے کہا تھا ”کون کہتا ہے کہ تبدیلی نہیں آئی، میرے گھر میں تو تبدیلی آگئی ہے”۔ لیکن ہم نے بحث مناسب نہیں سمجھی کیونکہ اُنہیں اپنی حکومت چھِن جانے کا دُکھ ہی لے کر بیٹھ گیا ہے جس کی وجہ سے وہ اول فول بکتے رہتے ہیں۔ اُدھر پی ڈی ایم میں ”افراتفری” بھی اُنہیں مایوسیوں کے سمندر میں دھکیل رہی ہے لیکن جب کچھ تجزیہ نگاروں نے بھی کہنا شروع کر دیا کہ وزیرِ اعظم کی کالز لائیو نہیں، ریکارڈڈ تھیں اور اِس بات کا خیال رکھا گیا تھا کہ اُنہیں اچھی طرح سے ایڈیٹ کیا جائے تاکہ کوئی سوال ایسا نہ ہو جو وزیرِاعظم کے ماتھے پر پسینہ لے آئے، تو ہمیں ایسے ”سَڑے بُسے” تجزیہ نگاروں پر بہت غصہ آیا۔ اِن سے پوچھا جائے کہ کیا وہ سلیمانی ٹوپی پہن کر اُس جگہ موجود تھے جہاں کالز ایڈیٹ کی جا رہی تھیں؟۔

ہمارے وزیرِاعظم عوام سے براہِ راست مخاطب ہوئے اور کہا کہ اُنہیں مہنگائی کا احساس ہے ”بَس تھوڑا سا صبر اور”۔ جب یہی نصیحت ہم نے ایک پپلئیے کو کی تو وہ بولا ”بابا جی کہتے ہیں بیٹا صبر کا پھل میٹھا ہوتاہے مگر اتنا صبر بھی نہ کرو کہ جب پھل کھانے کی نوبت آئے تو تمہارے مُنہ میں دانت ہی نہ ہوں”۔ تمہارے لیڈر نے اڑھائی سال تو ”گھبرانا نہیں” اور صبر کی تلقین کرتے گزار دی، اگر کچھ کیا تو ترقیٔ معکوس اور چور چور کی گردان۔ پھر اُس نے کہا ،تمہارا لیڈر کہتا تھا اگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو سمجھ لیں کہ حاکم چور ہے۔ اب 45 دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 3 بار بڑھی ہیں۔ کیا آپ اپنے قائد کو چور کہنا پسند فرمائیں گی؟۔ ہم نے کہا ”مُنہ سنبھال کے بات کرو۔ خبردار جو ہمارے عظیم قائد کے بارے میں بَدکلامی کی”۔ وہ تو یہ کہتے ہوئے کہ لو وہ بھی کہہ رہے ہیں کہ یہ بے ننگ ونام ہے، البتہ ہمیں سوچوں کے بھنور میں چھوڑ گیا۔

ہم نے ڈرتے ڈرتے اور چپکے چپکے اپنی حکومت کی کارکردگی کو ”پھرولا” تو یہ دیکھ کر ہمارے چودہ طبق روشن ہوگئے کہ 64 روپے لیٹر خریدا جانے والا پٹرول 111 روپے اور 70 روپے لیٹر خریدا جانے والا ڈیزل 116 روپے فی لیٹر فروخت کیا جا رہا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ ہمارے لیڈر کے خلاف گھناؤنی سازش ہے کیونکہ وہ تو قومی درد میں اتنے گھُلے جا رہے ہیں کہ اُن کا وزن 185 پاؤنڈ سے 200 پاؤنڈ ہو گیاہے۔ اگر یہ اُن کے خلاف بین الآقوامی سازش نہیں تو کرپٹ اپوزیشن کی سازش ضرور ہے جس کا قوم کو احساس ہے نہ ادراک۔ سبھی جانتے ہیںکہ وہ دن میں کئی کئی میٹنگز کرتے ہیں جن میں ایجنڈے پر صرف 2 ہی باتیں ہوتی ہیں، اپوزیشن کی دُرگت کے نِت نئے طریقے اور قومی درد۔ اگر پھر بھی صورتِ حال ”گلاس توڑا، بارہ آنے” والی رہتی ہے تو اِس میں اُن کا قصور ہے نہ اُن کی ”آنیاں جانیاں” کا۔ اب تو اُنہوں نے یہاں تک کہہ دیا ہے کہ اگر میاں نوازشریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن لوٹا ہوا مال واپس کر دیں تو وہ استعفیٰ دینے کو تیار ہیں لیکن اپوزیشن لوٹے ہوئے مال کے ثبوت مانگتی ہے۔ کسی ستم ظریف نے کہا کہ اگر اپوزیشن نے بغیر ثبوت کے اپنے ”خون پسینے” کی کمائی وزیرِاعظم کے سپرد کر بھی دی تو پھر بھی کپتان کا کوئی اعتبار نہیں، وہ مسکراتے ہوئے یوٹرن لے لے گا۔ ہمیں دُکھ ہے کہ جس طرح میاں نوازشریف کا ”مجھے کیوں نکالا” والا بیانیہ پِٹ چکاہے اِسی طرح ہمارے قائد کے کرپشن والے بیانیے کی بھی بھَد اُڑائی جا رہی ہے جس کی واحد وجہ ”ٹُٹ پینی” مہنگائی ہے۔

کسی نے ہمیں بتایا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی سروے رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں 2019ء کے مقابلے میں 2020ء میں کرپشن 4 درجے بڑھ چکی۔ ہم نے اِس پراعتبارنہ کرتے ہوئے اُسے کہا کہ ہمیں یقین ہے یہ بھی پیپلزپارٹی، نوازلیگ اور مولانا فضل الرحمٰن کی ہمارے قائد کے خلاف کوئی گہری سازش ہے۔اُس نے کہا کہ ادارہ شماریات تو حکومت کا ہے، اگر اُس پر یقین ہے تو اُس کی رپورٹ پڑھئیے اور سر دھنئیے۔ ہم نے جب ادارہ شماریات کی رواں ہفتے کی رپورٹ کا مطالعہ کیا تو ایک دفعہ پھر ہمارے سارے طبق روشن ہوتے ہوتے رہ گئے۔ رپورٹ میں لکھا تھا کہ رواں ہفتے میں چینی، گندم، گھی، خوردنی تیل، سرسوں کا تیل، پٹرول، ڈیزل، مصالہ جات، دودھ، مونگ کی دال اور مچھلی مہنگے ہوئے۔ ایل این جی اور سی این جی بھی مہنگی ہوگئی۔ ہمیں یہ تو پتہ تھاکہ بجلی کا بِل اب تین، تین گنا زیادہ آتاہے لیکن حیرت تواُس وقت ہوئی جب ہم 2 ماہ تک ہیوسٹن (امریکہ) میں رہے اور گھریلو ملازم شام کو گیراج اور راہداری کی ایک ایک لائیٹ جلاتا رہا (باقی پورا گھر لاک تھا) لیکن ایک ماہ کا بِل 7 ہزار اور دوسرے کا 8 ہزار آیاوہ بھی سردیوں میں۔ پہلے تو ہم اپنے قائد سے تھوڑا بَدظن ہوئے لیکن پھر یہ سوچ کر خون کے گھونٹ پی لیے کہ یقیناََ یہ بھی میٹرریڈر کی ہمارے قائد کے خلاف سازش ہے۔ یہ تو ہمیں پہلے ہی پتہ تھا کہ وہ میٹر ریڈر لیگیاہے لیکن یہ نہیں پتہ تھا کہ وہ اِس طریقے سے اپنا ”ساڑ” پھونکے گا۔

دوسری طرف پی ڈی ایم کی سیاست کا تقریباََ دھڑن تختہ ہو چکاہے۔ اُس کی اندرونی پھوٹ اب اندھوں کو بھی نظر آنے لگی ہے۔ آصف زرداری کی اپنی ڈفلی ہے اور میاں نوازشریف کا اپناراگ۔ 4 فروری کو اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں استعفوں کا فیصلہ ہوسکا نہ تحریکِ عدم اعتماد کا البتہ 26 مارچ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا فیصلہ ہوا لیکن وہ بھی ٹوٹاپھوٹا۔ کہا گیا کہ 26 مارچ کو لانگ مارچ ہوگا لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ دھرنا بھی ہوگا یا نہیں۔ سینٹ کے انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے کا فیصلہ کیا گیالیکن ہمیں یقین کہ مشترکہ طور پر انتخابات میں حصہ لینے کی صورت میں پی ڈی ایم مذید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگی اور تحریکِ انصاف کو سینٹ میں بھی اکثریت حاصل ہو جائے گی۔ اِس صورت میں حکومت مَن مرضی کی قانون سازی کی اہل ہوجائے گی۔ اِس لیے ہم سمجھتے ہں کہ حکومت کے پاس اپنے منشور پر عمل درآمد کرنے کا یہ سنہری موقع ہے۔ اُس کے سامنے نہ تو حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرنے والی کوئی جماعت ہے اور نہ ہی کوئی ایسی رکاوٹ جو اُس کی راہ میں روڑے اٹکا ئے۔ مقتدر قوتوں کا دستِ شفقت اب بھی اُس کے سر پر ہے جس سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے ہمارا مشورہ تو یہی ہے کہ حکومت اِس موقعے کو غنیمت جانتے ہوئے اپوزیشن کو رگیدنے اور چور چور، ڈاکو ڈاکو کی گردان کرنے کی بجائے مہنگائی کے خاتمے پر توجہ دے اور زرتاج گل جیسی ارسطوانہ ذہن رکھنے والی وزیر باتدبیر کو ”ہَتھ ہولا” رکھنے کی تلقین کرے جو کراچی کی بھینس کالونی کی گائے کے گوبر سے بسیں چلانے کی نوید سنا رہی ہے۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
conspiracy History opposition Patience people Prime Minister Prof Riffat Mazhar اپوزیشن تاریخ سازش صبر عوام وزیراعظم
Court
Previous Post می لارڈ توجہ فرمائیں
Next Post نیٹو کے دفاعی اخراجات میں جرمنی کا ریکارڈ اضافہ
NATO

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close