
لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو دورہٴ پاکستان کی دعوت دے دی۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم کو لاہور میں 2 ون ڈے اور ایک ٹی 20 کھیلنے کی دعوت دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ اپنے آئندہ اجلاس میں کرے گا۔
