
اسلام آباد (جیوڈیسک ) پیمرا اتھارٹی کا کل ہونے والا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا، اجلاس میں جیو نیوز کیخلاف وزارت دفاع کی درخواست پر وزارت قانون کی رائے پر غور کیا جانا تھا۔
پیمرا حکام کے مطابق وزارت قانون نے ابھی تک پیمرا کی درخواست کے بارے میں رائے نہیں بھجوائی، وزارت قانون کی جیسے ہی رائے موصول ہو گی تو اجلاس طلب کر لیا جائے گا۔
