Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

عوام دشمن بجٹ اور حکومتی رویہ

June 24, 2019 0 1 min read
Budget
Budget
Budget

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

محض چند ووٹوں کے سہارے کھڑی تحریکِ انصاف کی حکومت کو گرانا اپوزیشن کے لیے کوئی مسٔلہ نہیں۔ اخترمینگل حکمرانوں سے بَددِل ہوچکے۔ اُن کے ساتھ کیے گئے وعدوں میں سے کوئی ایک وعدہ بھی ایفاء نہیں ہوا۔ ایم کیو ایم کی بلیک میلنگ جاری۔ اُسے ایک وزارت مذید دے کر منانے کی کوشش کی گئی۔ ایم کیو ایم کی پالیسیاں بھی عجیب کہ اُسے حکومت ہی میں رہنا مرغوب۔ 2018ء کے عام انتخابات میں دھاندلی کا سب سے زیادہ شور ایم کیو ایم نے ہی مچایا۔ کہا گیا کہ اُس کا مینڈیٹ چُرا کر عمران خاں کی جھولی میں ڈال دیا گیا لیکن جب ”اُوپر” سے اشارہ ملا تو حکومت میں شامل بھی ہو گئی۔ تحریکِ انصاف کی حکومت ختم ہونے پر ایم کیو ایم کو کچھ فرق نہیں پڑے گا کیونکہ وہ ہمیشہ بَرسرِاقتدار جماعت کے ساتھ ہوتی ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن تو روزِ اوّل سے ہی پارلیمنٹ میں جانے کی بجائے دھاندلی زدہ انتخابات کے خلاف سڑکوں پر تحریک چلانے کے حق میں تھے لیکن نوازلیگ اور پیپلزپارٹی کے سیاسی بساط کے ماہر شاطروں نے تحریکِ انصاف کے لیے میدان کھُلا چھوڑنے کا فیصلہ کیا تاکہ ”زورآوروں” کو بھی پتہ چل سکے کہ اُنہوں نے اقتدار کس کو سونپ دیا۔ عام خیال یہی تھا کہ حکومت کم وبیش 2 سال تو نکال ہی جائے گی لیکن حکمرانوں نے پہلے 100 دنوں میں ہی ثابت کر دیا کہ ”اِن تِلوں میں تیل نہیں”۔ 10 ماہ میں مہنگائی کا ایسا طوفان آیا کہ لوگوں کی ”چیخیں” نکل گئیں۔ ڈالر 158 تک جا پہنچا، سٹاک مارکیٹ میں اربوں ڈوب گئے ،سونا ساری حدیں توڑتا ہوا 78 ہزار روپے فی تولہ تک جا پہنچا، بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگیں۔ حکومتی وزراء بھی کہتے ہیں کہ ملکی معیشت ICU میں ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس محترم آصف سعید کھوسہ بھی مایوس۔ وہ کہتے ہیں کہ ٹی وی آن کرو تو کوئی اچھی خبر سنائی نہیں دیتی۔ پارلیمنٹ میں قائدِحزبِ اختلاف کو بولنے دیا جاتا ہے نہ قائدِ ایوان کو، معیشت کی حالت اچھی نہیں اور اگر پریشان ہو کر کرکٹ کا میچ دیکھو تو وہاں بھی مایوسی ہی مایوسی۔

معیشت تو ICU میں تھی ہی، رہی سہی کسر بجٹ نے نکال دی۔آج ہم سابق وزیرِخزانہ اسحاق ڈار المعروف ”اسحاق ڈالر” کو یاد کر رہے ہیں جن کے ہر بجٹ پر ہم نے کھل کر تنقید کی اور یہاں تک لکھ دیا کہ اگر نوازلیگ کی بربادی کا باعث کوئی ہو گا تو اسحاق ڈار ہو گا۔ ہم بجٹ آنے پرلیگی حکومت کو مخاطب کرکے کہا کرتے تھے

سمندر سے ملے پیاسے کو شبنم
بخیلی ہے یہ رزاقی نہیں ہے

لیکن پیپلزپارٹی سے درآمد شدہ نئے پاکستان کے مشیرِ خزانہ حفیظ شیخ کے ہاں تو مجبوروں، مقہوروں کے لیے ”قطرۂ شبنم” بھی نہیں۔ اُنہوں نے تو مفلسوں کی کی بچی کھچی سانسوں پر بھی ٹیکس لگا دیا۔ اب صرف موت پر ہی ٹیکس باقی ہے، دیکھیں یہ کب لگتا ہے؟۔ یہ سب کچھ ہونے کے باوجود حکومت اب بھی صبر کی تلقین کر رہی ہے لیکن صبر آخر کہاں تک؟۔

تحریکِ انصاف کو جان لینا چاہیے تھا کہ اپوزیشن کے پاس کھونے کو کچھ بھی نہیں، جو نقصان ہوگا، حکومت ہی کا ہوگا مگر وہ ابھی تک کنٹینر سے ہی نہیں اُتری۔ اُسے ادراک ہی نہیں کہ حکومت اور اپوزیشن میں کیا فرق ہوتا ہے۔ وہ پارلیمنٹ میں بھی احتجاج شروع کر دیتی ہے حالانکہ احتجاج اپوزیشن کا حق تسلیم کیا جاتا ہے۔ ایوان کی کارروائی کو آگے بڑھانا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے، اپوزیشن کی نہیں لیکن یہاں معاملہ اُلٹ ہے کہ قائدِ حزبِ اختلاف تک کو بولنے نہیں دیا جاتا ۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کپتان اور اُن کے حواری جان چکے کہ حکومت کرنا اُن کے بس کی بات نہیں۔ دگرگوں ہوتے حالات کو دیکھ کر لال حویلی والے نے بھی کہہ دیا کہ پاکستان میں عمران خاں آخری ”آپشن” ہے۔ اِس معنی خیز جملے کا یہ مطلب بھی نکالا جا سکتا ہے کہ عمران خاں کی حکومت جانے کے ساتھ ہی جمہوری باب بھی بند ہو جائے گا۔ سوال مگر یہ کہ قصور کس کا ہے؟۔

کیا اپوزیشن کا یا پھر خود حکومت ہی اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہی ہے۔ گزشتہ10 ماہ میں اپوزیشن کا رویہ تو معتدل ہی رہا۔ قائدِحزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے شروع میںہی ”میثاقِ معیشت” کی پیش کش کی جسے پایۂ حقارت سے ٹھکرا کر گلی گلی میں شور مچا دیا گیا کہ اپوزیشن این آر او مانگ رہی ہے۔ حکومتی وزراء اور مشیروں کی فوج ظفرموج این آر او اور کرپشن کرپشن کا ڈھول پیٹتی رہتی ہے۔ وزیرِاعظم صاحب کے ہر بیان کا یہی جزوِلاینفک کہ کسی کو این آر او نہیں دیا جائے گا جبکہ اپوزیشن کا یہ چیلنج کہ جس نے این آر او مانگا ہے، اُسے سامنے لایا جائے۔ اِس چیلنج کا آج تک جواب سامنے نہیں آیا پھر بھی این آر او کی رَٹ جاری۔ وزیرِاعظم صاحب کے اندرونی اور بیرونی ممالک میں چور چور، ڈاکو ڈاکو کے نعروں نے” تنگ آمد، بجنگ آمد” کے مصداق ساری اپوزیشن کوبالآخر ایک صفحے پر لا کھڑا کیا۔ اب پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کی صدائیں بلند ہونے لگی ہیں پھر بھی حکومتی رویے میں سرِمو فرق نہیں آیا۔

حکومتی حلقے شور مچاتے رہے کہ میاں شہبازشریف ایک ”ڈیل” کے تحت لندن گئے ہیں، اب وہ کبھی واپس نہیں آئیں گے لیکن وہ واپس آگئے۔ آصف زرداری اور حمزہ شہباز کی گرفتاری کے بعد شور مچا دیا گیا کہ ابھی اور بہت سے گرفتار ہوں گے۔ ایک ٹی وی ٹاک شو میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سرِعام کہہ دیاکہ اب شاہد خاقان عباسی کی باری ہے جس سے یہ تاثر اُبھرا کہ نَیب کی ڈور حکومت کے ہاتھ میں ہے۔ فوادچودھری نے تو صاف کہہ دیا ”احتساب ہم کر رہے ہیں”۔ جب حامد میر نے اُن سے پوچھا کہ کیا نَیب کا ادارہ احتساب نہیں کر رہا تو فوادچودھری کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ پیپلزپارٹی سے ”سمگل” کی گئی وزیرِاعظم کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان کے پاس اپوزیشن کے لَتّے لینے کے سوا اور کوئی کام ہی نہیں۔ مشکل حالات کا ادراک اُسے بھی ہے لیکن حالات جتنے زیادہ پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں، محترمہ کی ”بونگیاں” اُسی تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ بجٹ آنے پر محترمہ نے کہا کہ عوام بجٹ کی کڑوی گولی کو ”شوگرکوٹڈ” کرکے استعمال کریں، افاقہ ہوگا۔ اپنے ایک حالیہ بیان میں اُس نے کہا ”میں اور کپتان مشکل حالات میں زیادہ اچھا کھیلتے ہیں”۔ ہمیں تو پتہ ہی نہیں تھا کہ محترمہ ”کرکٹر” بھی ہے۔ شاید اُس کی یہی خوبی کپتان کو بھا گئی اور وہ معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ونشریات کے منصب کی اہل ٹھہری۔ تحریکِ انصاف میں زیادہ تر تعداد فردوس عاشق اعوان جیسے لوگوں کی ہی ہے جنہیں کپتان نے اپوزیشن کو کرپٹ ثابت کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر ٹی وی ٹاک شو میں میزبان سوال خواہ کچھ بھی کرے، جواب کرپشن کرپشن ہوتا ہے۔ سوال مگر یہ کہ حکمران آخر کب تک کرپشن کا ڈھول بجا کر اپنی نالائقیوںکو چھپاتے رہیں گے؟۔ بکرے کی ماں آخر کب تک خیر منائے گی ایک دن چھری تلے تو آنا ہی ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن کی چھری بھی تیار اور وہ تکبیر بھی پڑھ چکے۔ بس کچھ ہی دنوں کی بات ہے جب ”کھیل ختم، پیسہ ہضم”۔

اگر حکمران اب بھی اپنی اداؤں پہ غور کر لیں تو شاید حالات میں بہتری کے آثار نظر آنے لگیں اور لنگڑی لولی جمہوریت کو کچھ دن اور مل جائیں لیکن ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا کیونکہ حکمران تصادم کی راہ اپنائے ہوئے ہیں۔ آصف زرداری گرفتار ہوئے، اُن کے پروڈکشن آرڈر آئینی تقاضہ تھا جس میں جان بوجھ کر تاخیر کی گئی تاکہ اسمبلی میں اُس ”عوام دشمن بجٹ” پر بحث نہ کی جا سکے جس پر نہ صرف قوم حیران وپریشان بلکہ حکومتی حلقے بھی پشیمان۔ میاں شہبازشریف نے تو اپنی طویل تقریر میں یہ مطالبہ کر دیا کہ اِس عوام دشمن بجٹ کو واپس لے کر نیا بجٹ لایا جائے لیکن اِس بجٹ کو واپس لینے کی بھلا کس میں جرأت؟۔ یہ ہمارے ”اَن داتا” آئی ایم ایف کا تیار کردہ بجٹ ہے جس میں قومہ اور فُل سٹاپ تک ہٹانے کی کسی میں جرأت نہیں۔ اپوزیشن لاکھ بجٹ کی کاپیاں پھاڑ پھاڑ کر ہوا میں اچھالتی پھرے، کچھ فرق نہیں پڑے گا۔ ویسے اِس معاملے میں ہم وزیرِاعظم صاحب کو بے قصور ہی سمجھتے ہیں کیونکہ اُن کو تو
خود پتہ نہیں کہ اِس بجٹ میں ہے کیا، اِسی وجہ سے وہ پُرسکون بھی ہیں۔رابندرناتھ ٹیگور کے قول کو خلیل جبران سے منسوب کرنے والے ”پُرسکون” وزیرِاعظم نے اپنی جماعت کو حکم دے رکھا ہے کہ پارلیمنٹ میں کسی بھی صورت میں بجٹ پر بات نہیں ہونی چاہیے۔ جب بجٹ منظور کروانے کا وقت آئے گا تو کروا لیا جائے گا۔ اُنہیں اپوزیشن کے احتجاج پر بھی کوئی پریشانی نہیں کیونکہ وزیرِداخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے اُنہیں یقین دلا دیا ہے کہ اگر اپوزیشن سڑکوں پر نکلی تو اُس کی ایسی ”چھترول” ہوگی کہ نانی یاد آ جائے گی۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
Enemies government Movement Justice people Prof Riffat Mazhar بجٹ تحریک انصاف حکومت دشمن عوام
Sheikh Tamim bin Hamad al-Thani
Previous Post مرحبا یا امیر قطر
Next Post امام اولو ایردوآن کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں
Akram Imam Aglu

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close