Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

دو قومی نظریہ کے محافظ سینئر صحافی اور عوام

July 3, 2018 0 1 min read
Nawaz Sharif
Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

تحریر : میر افسر امان

آج کا مضمون لکھنے کا خیال ایک بے باق،بے تیغ سپاہی ،نڈر،طوفانوں سے لڑنے والے سینئرصحافی اور قائد اعظم کے دو قومی نظریہ کے حفاظت میں جانیں لڑا دینے والے ایک صحافی کا نواز شریف بارے مضمون پڑھ کر ہوا۔ اور ان جیسے کچھ دوسرے صحافیوں کی سوچ پر بھی تبصرہ کرنامقصود ہے جو انہوں نے انہوں نے نااہل وزیر اعظم کے متعلق اپنا رکھا ہے۔ پہلے یہ عرض کرنا ہے کہ دو قومی نظریہ کے حامی صحافیوں کو مجھ سمیت دو قومی نظریہ سے محبت رکھنے والے دیگر لوگ اس وقت سے مطالعہ کرتے رہے ہیں اور احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جب سے انہوں نے اپنے رسالے اور اخبار شائع کرنے شروع کیے تھے۔ میرے دوست سینئر صحافی اور کچھ دوسرے صحافی حضرات نے نواز شریف صاحب کے بیانہ سے اتفاق کرتے ہوئے، فوج کے کردار،عدلیہ کے فیصلہ، خلائی مخلوق کی کاروائیوں،سینٹ کے ممبران کے چنائواور سینیٹ کے انتخابات، اور موجودہ الیکشن پر بحث بھی کی۔ جو معمولی اختلافات کے ساتھ اگر صحیح بھی مان لیے جائیں تو بہتر ہوتا کہ ان کے کردار کو بھی زیر بحث لاتے تو شاید سینئر صحافی سمجھتے ہوئے ہم ان کی باتیں ہضم کر لیتے۔

گزارش یہ کرنی ہے کہ کیا نواز شریف نے نظریہ پاکستان کی نفی نہیں کی؟ ہم اس سلسلے میں قائد اعظم کا بیان اور نواز شریف کا بیان قارئین کے سامنے پیش کرتے ہیں۔قائد اعظم نے دو قومی نظریہ یعنی نظریہ پاکستان کی تشریع کرتے ہوئے ٢٣ مارچ ١٩٤٠ء میں لاہور میں فرمایا”ہم مسلمان ہندوئوں سے علیحدہ قوم ہیں،ہمارا کلچر، ہماری ثقافت ، ہماری تاریخ،ہمارا کھانا پینا ہمارا معاشرہ ان سے یک سر مختلف ہے”اس کی نفی کرتے ہوئے اقتدار کے زعم میں مبتلا نواز شریف نے اسی لاہور میں١٤اگست ٢٠١١ء کو فرماتے ہیں ”ہم مسلمان اورہندو ایک قوم ہیں۔ہمارا ایک ہی کلچر۔ایک ہی ثقافت ہے۔ہم کھانا بھی ایک جیسا کھاتے ہیں۔صرف درمیان میں ایک سرحد فرق ہے”کیا ساری عمر نظریہ پاکستان جو بانی پاکستان کا بیان کردہ دو قومی نظریہ ہے ،کے حق میں لڑنے والے دو قومی نظریہ کے محافظ میرے پیارے صحافی بھائی نے ان بیان کا تجزیہ نہیں کیا؟ اس بیان کے چند ہی روز بعد لاہور کے نوائے وقت نے اپنے اداریے میںنواز شریف کے اس بیان پر گرفت کی تھی۔ دو قومی نظریہ کے حامی عوام کو یہ معلوم ہے یہ بیان کانگریس کے بیانیے، کہ قومیں اُوطان یعنی وطن سے بنتیں ہیں اور سیکولر نظام ِحکومت کے بیانیے اور تقسیم کے وقت ہندوئوں لیڈروں کے ذہن کے بل لکل مطابقت رکھتا ہے ۔ انہوں نے تقسیم کے وقت نہیں کہا تھاکہ جب جب دو قومی نظریہ کمزور پڑتا جائے گا ہم پھر پاکستان کو اپنے ساتھ ملا کراکھنڈ بھارت مکمل کر لیں گے۔اس کی تعبیر پاکستان کو دو ٹکڑے کرتے ہوئے اندرا گاندھی نے اس طرح کی تھی۔” ہم نے قائد اعظم کا دو قومی نظریہ خلیج بنگال میں ڈبو دیاہے۔مسلمانوں سے ہند وستان پر ایک ہزار سال حکومت کرنے کا بدلہ بھی لے لیا’۔

جمہوری طرز حکومت میںاقتدار آنی جانی چیز ہے آج کوئی ہے تو کل کوئی اور۔ مملکت پر کبھی بھی حرف نہیں آتا۔ مگر اقتدار سے باہرہونے کے بعد نواز شریف نے مملکت اسلامی جمہوریہ، مثل مدینہ ریاست پر یہ کہہ کر حملہ کر دیا کہ شیخ مجیب صحیح تھا اور ریاست صحیح نہیں تھی۔ جب کہ پاکستان میں مشہور و معروف ہے کہ شیخ مجیب غدارِ وطن ہے۔ شیخ مجیب کے دیے گئے ایک انٹر ویو کے مطابق اس نے ١٩٤٨ء سے ہی پاکستان توڑنے کی مہم شروع کر دی تھی۔حوالہ ڈاکٹر صفدر مضمون رسالہ ترجمان القرآن ماہ فروری ٢٠١٨ئ۔ نواز شریف کو ملک کی اعلیٰ عدلیہ نے اقتدار سے ہٹایا۔ کیا یہ ان ہونی چیز ہے ۔اس سے قبل پیپلز پارٹی کے دو وزیر اعظموں کو اقتدار سے ہٹا چکی ہی ہے۔ انہوں نے تو مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان پر حملہ نہیں کیا۔ کیا کبھی پاکستان کے کسی بھی حکومت کے وزیر اعظم اپنی حکومت پر یہ الزام لگایاہے کہ دہشت گردی میں پاکستان کی حکومت شامل ہے۔ نواز شریف نے ڈان کے صحافی المیڈاکو خصوصی طورپر ملتان بلا کر انٹر ویو دیا اور کہا کہ حکومت لوگوں کو سرحد پار نہ کرنے دیتی تو ممبئی میں لوگ ہلاک نہ ہوتے۔ جبکہ جرمن کے صحافی نے اپنی کتاب میں بیان کیا ہے کہ یہ بھارت اسرائیل اور امریکا کی سازش ہے۔

اسی المیڈا کو قومی سلامتی کی میٹنگ کی خفیہ کاروائی کی روداد بتائی نواز شریف کو اس پر اپنے وزیر اطلاعات کو فارغ کرنا پڑا۔ کبھی بھی کسی بھی پاکستان کے سپہ سالار سے نواز شریف کی نہیں بنی۔ہم نہیں کہتے کہ ہماری فوج دودھ کی دلی ہوئی ہے۔مگر نوازشریف نے تو حد کر دی۔ کیا یہ ان کی طرف پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کو خوش کرنے کی کوشش تو نہیں ؟ پاکستان کے دشمن اور گریٹ گیم کے سرغنے، ایٹمی و میزائل اور اسلامی پاکستان کی فوج کو کمزور کرنے کے لیے ،کبھی روگ فوج ،بھی کرایا کی فوج اور نہ جانے کون کون کونسے الزامات سے لگاتے رہتے ہیں۔کیاان قوتوں کو خوش کرنے کی کوشش نہیں کہ نواز شریف ہمیشہ فوج سے لڑتے رہے ہیں؟ ٢٠١٣ء کے انتخابات میں وقت ختم ہونے سے قریب ایک دو گھنٹہ پہلے کہتے سنے گئے کہ مجھے پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت چاہیے ۔ نواز شریف کے سیاسی مخالف کہتے ہیںیہ کیا ان لوگوں کو ہی کہا گیا تھا؟۔کیا کوئی حکمران پاکستان کے آئین میں ختم بنوت کے طے شدہ دفعات کو ختم کرنے کی جسارت کر سکتا ہے.ہاں اسی نواز شریف نے ایسی جسارت کی۔ اس کا ثبوت یہ ہے کہ دینی جماعتوں اور عوام کی گرفت کرنے پر اپنے وزیر قانون کوبے دخل کرنا پڑا۔ نواز شریف تین دفعہ وزیر اعظم بن چکا ہے۔ لوگ اسے مغل شہزادہ کہنے لگے ہیں۔

کیا ساری عمر لکھوا کر لایا ہے کہ اقتدار میں اسی کو رہنا ہے کسی اور نون لیگی کو موقعہ ملنا چاہیے ؟ دیر تک اقتدار میں رہنے سے نواز شریف میں تکبر پیدا ہو گیا تھا۔ اسی لیے امریکا کے صدور کو بھی دو دفعہ ہی موقعہ دیا جاتا ہے۔جہاں تک کرپشن کا تعلق ہے تو کہنے والے کہتے ہیں نواز شریف صاحب جب اقتدار میں نہیں تھا تو اس کاوالد صاحب لوہاکوٹتا تھا۔ ایک اتفاق فوئنڈری سے ١٣ ملیں کیس بن گئیں۔ لندن میں جائدادیں کیسے بن گئیں۔ سب کچھ سامنے نظر آرہا ہے اس سے زیادہ اور ثبوت کی ضرورت ہی نہیں ہے؟یہ نواز شریف کو ثابت کرنا اور منی ٹرائیل دینا تھا۔نہ ہی منی ٹرائیل دی اور نہ کوئی اور ثبوت صرف ایک قطری۔جب قانون کی گرفت میں آیا تو قطری شہزادے نے بیان دینے سے انکار کر دیا ۔ اب کہتا ہے مجھے کیوں نکالا۔ اب قانون کے مطابق جیل کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔کیوں کہ سب قوتوں نے این اور آر سے انکار کر دیا۔ سیدھے طریقے سے پاکستان کے غریب عوام کا لوٹا ہوا پیسا خزانے میں جمع کروا دو عوام سے این اور آر کرو عوام معاف کر دیں گے۔

اس وقت دو قومی نظریہ کے دشمن تو دشمن ، اپنے بھی مخالف ہو گئے۔ اپنے بھی کیا جن کو عوام نے مسلم لیگ کے پیلٹ فارم جو دقوی نظریہ کی بانی اور قائد اعظم ، بانی پاکستان کی جماعت کے پیلیٹ فارم سے منتخب ہونے والے نواز شریف دو قومی نظریہ کی مخالفت پر اُتر آئے ہیں۔ ددو قومی نظریہ کے حامی صحافی کی پہلے سے زیادہ جد وجہد کی ضرورت ہے۔ہماری گزارش ہے کہ چھوٹے چھوٹے واقعات، فوج اور عدلیہ کے فیصلوں کو ایک طرف رکھ کر مملکت کے بڑے کنویس کو سامنے رکھتے ہوئے حکمرانوں کو تولتے رہا کریں۔ اس راستہ سے اگر حکمران ہٹ جائیں تو ان کے خلاف جہاد کریں ورنہ عوام سمجھنے لگیں گے کہ دو قومی نظریہ کے محافظ سینئر صحافی بھی سیکولر پاکستان دشمن قوتوں کے سامنے تھک ہار کر بیٹھ گئے ہیں۔اللہ کرے ہماری شگون غلط ہو۔حکمران تو آنی جانی شے ہیں۔ مملکت اسلامی جمہوریہ، مثل مدینہ ریاست پاکستان نے باقی رہنا ہے۔اللہ اس کی حفاظت فرمائے۔آمین۔

Mir Afsar Aman
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Tags:
Army election journalists Judiciary Mir Afsar Aman Nawaz Sharif people الیکشن صحافی عدلیہ عوام فوج نواز شریف
Election 2018
Previous Post انتخابی منشور صادق و امین کی کسوٹی
Next Post پاکستان کو فوج کی ہمیشہ ضرورت رہی ہے
Pak Army

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close