Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

عوام کی جیب پر سرجیکل اسٹرائک کے بعد

November 14, 2016 0 1 min read
Currency Exchange
Currency Exchange
Currency Exchange

تحریر : ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی
ہندوستانی عوام گزشتہ مہینے دو مہینے سے مسلسل ایسے واقعات سے دوچار ہورہے ہیں جیسے کوئی موتیوں کا ہار ٹوٹ گیا ہو اور اس کے دھاگے سے لگاتار موتی گر رہے ہوں۔ ایک واقعہ کے اثرات سے عوام اپنے آپ کو بھلا بھی نہیں پاتے کے دوسرا کوئی ایسا واقعہ ہوجاتا ہے جو ان کی ذاتی اور سماجی زندگی کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتا ہے۔

موجودہ مرکزی حکومت نے اپنے اقتدار کے دو سال مکمل کر لیے ہیں اور وہ اپنے ایجنڈے پر خاموشی سے عمل پیرا ہے۔ دور کیوں جائے مہینہ دو مہینے پہلے تک صحافتی گوشوں میں کشمیر میں بڑھتی شورش ‘ مسلسل کرفیو کی بدولت عوامی زندگی ٹھپ ہو جانے اوراور عوام پر پولس اور فوج کی پلیٹ گنس سے فائرنگ کے واقعات پر کافی لے دے ہوئی تھی۔ کشمیر سے عوام کی توجہہ ہٹی ہندوستان میں پاکستانی دہشت گردوں کی در اندازی اور فوجیوں کی ہلاکت کے واقعے سے۔

پھر اعلان ہوا کہ ہندوستان نے پاکستان کی سرحد میں گھس کر سرجیکل اسٹرائک کامیابی سے انجام دی اور دہشت گردوں کے بڑے ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔ پھر بھوپال انکاؤنٹر خبروں میں رہا اور اب8نومبر کی رات وزیر اعظم کے خصوصی خطاب کے بعد سارا ہندوستان اس فیصلے سے متاثر ہوگیا جس کی رو سے وزیر اعظم نے اپنے ایک بیان سے سارے ہندوستان میں موجود500اور 1000کے نوٹوں کی شکل میں موجود ہزاروں کروڑوں روپیوں کو غیر قانونی قرار دیا۔ اور اس کی جگہ نئے500اور2000کے نوٹوں کو متعارف کرانے کا اعلان کیا۔

جمعہ کی شب یہ اعلان ہوا تو راتوں رات فیس بک‘واٹس ایپ‘ٹی وی اور فون سے لوگوں میں ایسی افواہ مچی کہ لوگ اپنے گھروں سے نکل آئے۔ وزیر اعظم نے اعلان کردیا تھا کہ دیش سے بھاری مقدار میں موجود کالا دھن باہر لانے اور پاکستان اور اندرون ملک پھیلائے گئے جعلی نوٹوں کو بے کار کرنے کے لیے انہوں نے یہ انقلابی قدم اٹھایا ہے۔

معلوم ہوا کہ بڑے شہروں خاص طور سے دہلی ‘بمبئی وغیرہ میں ہی راتوں رات عوام نے سونے کی بھاری مقدار میں خریدی کی اور صبح تک دکانیں کھلی رہیں اور ساری دکان خالی ہونے تک بکری ہوتی رہی۔ وزیر اعظم نے ایک دن بنک کے بند ہونے اور دو دن تک اے ٹی ایم کے بند ہونے کا اعلان کیا تاکہ نئے نوٹوں کی تقسیم شروع ہو۔

عوام نے ایک دن کسی طرح گذارا لیکن اس کے بعد ملک میں نوٹوں کی تبدیلی اور حکومت کے اعلان کے مطابق 4000کے حصول کے لیے جو افراتفری پھیلی اس کی مثال ہندوستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ملتی۔ ہندوستان کی معیشت گزشتہ ایک دہائی سے بہتر مانی جاتی تھی اور لوگوں کا معیار زندگی بڑھتا گیا ان کی ضروریات بھی بڑھتی گئیں۔ ہندوستان میں آج بھی95%عوام نوٹ کے ذریعے ہی اپنے کاروبار کرتے ہیں۔

جب لوگوں کو پہلے دن صرف4000دئے گئے اور ان سے کہا گیا کہ وہ صرف ہفتے میں20,000ہی نکال پائیں گے تب عوام کی بے چینی بڑھ گئی۔ دوسری طرف بازار میں چھوٹے نوٹوں کی قلت سے افراتفری مچی ہوئی ہے۔ وزیر اعظم نے اعلان کیا تھا کہ نئے نوٹ2000اور 500کے ہوں گے۔ لیکن تاحال صرف کچھ لوگوں کے ہاتھ میں2000کے نوٹ دکھائی دے رہے ہیں اورعوام کی اہم ضرورت500کی نوٹ کا کہیں پتہ نہیں ۔ اس کے بعد سے بازار میں افراتفری مچ گئی۔ کہ لوگ اگر 100روپئے خریداری کریں اور دکان دار کو2000کی نوٹ دیں تو وہ بچے روپئے واپس کرنے کے موقف میں نہیں رہا۔

Currency Notes
Currency Notes

سوشیل میڈیا پر عوام ‘عورتوں اور بڑے بوڑھے حضرات کو شکایت کرتے ہوئے دکھایا گیا کہ ہمیں دودھ لینے سبزی لینے اور روز مرہ کی ضروریات لینے چھوٹے نوٹ دستیاب نہیں ہیں۔ ادھر ہائے ویز پر ٹول ٹیکس والوں کی جانب سے پرانے نوٹ رد کردینے اور بڑے نوٹ کا چلر نہ دینے سے جو ٹریفک جام ہوا اس پر حکومت کو اعلان کرنا پڑا کہ 14نومبر تک ٹول ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے اعلان کیا تھا کہ دو دن میں اے ٹی ایم کام کرنے لگیں گے۔ لیکن بعد میں وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اعلان کیا کہ پرانے نوٹوں کی جگہ نئے نوٹ کے سائز کے باکس جب تک اے ٹی ایم مشینوں میں نہیں لگیں گے اس وقت تک اے ٹی ایم صرف 100روپئے کے نوٹ ہی دے پائیں گے ۔ اے ٹی ایم کی ناکامی سے بھی بنکوں کے سامنے قطاریں بڑھتی گئیں۔ حکومت نے بھلے ہی یہ اعلان کیا کہ وہ اس فیصلے سے قبل تیاری کرچکی تھی اور نئے نوٹ وافر مقدار میں چھاپ لیے گئے ہیں۔ لیکن اب تک نئے500کے نوٹوں کی عدم دستیابی سے حکومت کے اعلان کی تصدیق نہیں ہوتی۔ پرانے نوٹوں کو واپس لینے کے طریقہ کار پر دہلی کے چیف منسٹر ارویند کیجریوال مسلسل سوال اٹھارہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جب2000کی نوٹ لائی جائے گی تو کالا دھن رکھنا اور آسان ہوجائے گا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ برسراقتدار پارٹی کے دولت مند طبقے کو پہلے سے نوٹوں کی تبدیلی کا علم تھا یہی وجہہ ہے کہ وزیر اعظم کے اعلان سے دو دن قبل ہی فیس بک پر آئی ایک تصویر میں ایک نوجوان قائد کے ہاتھوں میں نئے نوٹوں کا بنڈل دکھایا گیا ہے۔ کیجریوال نے کہا کہ ان کی عام آدمی پارٹی نے سب سے پہلے کالے دھن کے خلاف آواز اٹھائی تھی لیکن انہوں نے کہا کہ دیش کے دولت مندوں کا اصل کالا دھن سویس بنکوں میں پڑا ہے۔

ہندوستان میں جو کالا دھن ہے حکومت اس طرح غریب عوام کو مشکلات میں ڈال کر کیسے نکالے گی۔ انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ کچھ عناصر کالے دھن والوں کو نئے نوٹ کمیشن پر سپلائی کرسکتے ہیں۔ وزیر اعظم کے اعلان کے اگلے دن ہی ایک رکن اسمبلی کی تصویر آئی جس میں اس کی جانب سے غریبوں کو فی کس تین لاکھ لون دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ کہا جارہا ہے کہ دیش کا سب سے زیادہ کالا دھن سیاست دانوں کے پاس ہے اور حکومت کا یہ اقدام انتخابات سے قبل کالے دھن کو باہر لانا ہے لیکن سیاست دان غریبوں کو چھ مہینے تک بغیر کسی سود کے قرض دے رہے ہیں اور ان سے بعد میں سفید دھن لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم کے فیصلے کے بعد خدشہ ہے کہ کالا دھن اکاؤنٹ رکھنے والے غریب عوام کے کھاتوں میں ڈال کر آہستہ آہستہ نکالا جاسکتا ہے اس کوشش کو دبانے کے لیے حکومت نے اعلان کیا کہ اگر کسی کھاتے میں بغیر آمدنی کے اعلان کے ڈھائی لاکھ سے زیادہ جمع ہوں تو ان پر ٹیکس کے علاوہ دوسو فیصد جرمانہ عائد ہوگا۔ بہر حال ان حالات میں ہندوستان کے غریب عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نوٹوں کی منسوخی کے اعلان کے دوسرے دن ہی وزیر اعظم جاپان کے دورے پر جاچکے تھے۔ جس پر انہیں کافی تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ملک سے واپسی پر انہوں نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے عوام سے جذباتی انداز میں کہا کہ دیش کی جنتا نے انہیں چنا ہے وہ دیش کے لیے اپنے گھر کو چھوڑے ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس فیصلے سے جو مشکلات سامنے آرہی ہیں اس پر وہ ان کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ 50دن تک و ہ صبر کریں اس کے اندر کالا دھن سب باہر آجائے گا اور ملک دشمن کے عزائم سے پاک ہوجائے گا۔

وزیر اعظم نے جب پہلے دن یہ اعلان کیا تھا تو عوام نے اس کا خیر مقدم کیا تھا۔ لیکن جب ان کے خون پسینے کی کمائی کے حصول کے لیے انہیں بنکوں کے سامنے لمبی قطاروں میں کھڑے ہونا پڑا تو ملک بھر سے حکومت کے فیصلے کے خلاف غم و غصے کا اظہار ہورہا ہے۔ سوشیل میڈیا پر بنکوں کے سامنے عوام کی لمبی قطاریں دکھائی جارہی ہیں۔ دواخانوں میں زیر علاج مریض اس فیصلے سے متاثر ہوئے ہیں۔ جن کے گھر شادیاں تھیں وہ منسوخ ہوچکی ہیں۔ رات میں اچانک یہ افواہ پھیلتی ہے کہ نمک اور شکر کی قلت ہے اور عوام رات کے بارہ بجے یہ اشیا لینے دکانوں پر ٹوٹ پڑتے ہیں۔ یہ تو اچھا ہوا کہ گزشتہ تین دن سے چھٹی رہی اور لوگ بھی اپنے خرچے کے چار ہزار روپئے لانے بنک کی لائن میں کھڑے رہے لیکن جب بازار اور سرکاری دفاتر اور اسکول و کالج کھلیں گے اور عوام کے ہاتھوں میں لین دین کے لیے چھوٹی کرنسی نہیں رہے گی اور اتفاقی حالات میں بڑی رقم نہیں رہے گی تو ہندوستان میں اگلے کچھ دنوں میں بڑے ہنگامی حالات پیدا ہوسکتے ہیں۔ اس ترقی یافتہ دور میں حکومت یہ کیوں واضح نہیں کر رہی ہے کہ عوام کو درکار نئے نوٹ جلدی ان تک کیوں نہیں پہونچ رہے ہیں۔ پانچ سو کا نوٹ کب بڑی تعداد میں باہر آئے گا۔

Currency Notes
Currency Notes

عوام کو ان کے پیسوں میں سے ان کی ضرورت کے پیسے کب بنک سے نکالنے کی سہولت ہوگی۔ حکومت جہاں بھی نوٹ چھاپتی ہے وہاں ایک دو دن میں بھاری مقدار میں نوٹ چھاپے جاسکتے ہیں۔ لیکن عوامی تکالیف کو دیکھنے کے باجود ان کی تکلیفوں کو دور نہیں کیا گیا تو حکومت پر سے عوام کا اعتبار اٹھ سکتا ہے۔ اس لیے حکومت کو بہت جلد ہنگامی اعلانات کرنا ہوگا۔ ابھی یہ خبر آئی کہ شادی بیاہ کے کاموں کے لیے خصوصی اجازت سے پانچ لاکھ تک نکالنے کی گنجائش دی جاسکتی ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ عوام آہستہ آہستہ نوٹ کم استعمال کریں اور کرنسی کے جدید ذرائع ڈیبٹ کارڈ‘کریڈٹ کارڈ ‘ اور الیکٹرانک رقمی منتقلی کی سہولت جیسے پے ٹی ایم وغیرہ کے استعمال کی عادی ہوجائییں۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا کہ بڑے دولت مند عوام کے گھروں سے اور جیبوں سے دولت نکال کر بنکوں میں منتقل کر رہے ہیں جیسے حال ہی میں بڑے پیمانے پر ڈیبٹ کارڈ اسکام کی خبر آئی تھی اگر ایسی ہی کوئی خبر آئے کہ بنکوں کے نظام میں وائرس آگیا ہے اور لوگوں کے کھاتے جام ہوگئے ہوں تو غریب عوام جو کارڈوں میں اور فون کے ذریعے رقمی منتقلی کو فیشن سمجھ کر جی رہے ہیں وہ راتوں رات کنگال بن سکتے ہیں۔ اس لیے کالے دھن والے اور سیاست دان جس طرح سونے کی خریدی اور پراپرٹی میں اپنا دھن محفوظ کرتے ہیں اسی طرح تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ دولت کے محفوظ رکھنے کا یہ ایک طریقہ ہے۔

حکومت نے بڑی مقدار میں سونا خریدنے والوں پر شکنجہ کسنے کا اعلان کیا ہے کہ جنوری میں بنک لاکر چیک کئے جائیں گے۔ حکومت سے عوام کا مطالبہ ہے کہ وہ فوری کرنسی بحران کو دور کرے۔ صرف ٹی وی پر بیان بازی کے بجائے زمینی حقیقیت دیکھی جائے کہ عوام کس قدر پریشان ہورہے ہیں۔ بازار میں اگر دولت کا چکر مناسب نہ چلے تو اس کے طویل مدتی اثرات پڑ سکتے ہیں۔ اب بھی روزانہ کئی ہزار کروڑ کے کاروبار نہ ہونے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر نے کہا کہ اگلے ماہ سرکاری ملازمین کو تنخواہ آدھی ہی دی جاسکے گی کیوں کہ خزانہ خالی ہے۔

اس طرح کے مایوس کن بیانات سے عوام کے دلوں میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ عوام کو خوشیاں دینے کے لیے ان کا انتخاب عمل میں لایا تھا جب کہ یہ سیاست دان اپنے عوام دشمن فیصلوں سے ان کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں کیوں کہ ابھی تک نوٹوں کے حصول کے لیے لائن میں کھڑے ہونے اور دواخانوں میں علاج نہ ہونے کے سبب کئی اموات کی اطلاعات آگئی ہیں۔ حکومت چاہے تو اس ہنگامی صورتحال پر قابو پاسکتی ہے۔ نوٹوں کی طلب اور رسد میں توازن لایا جائے۔ اے ٹی ایم مشینوں کو فوری کارکرد بنایا جائے۔ عوام کی ضرورت کے مطابق انہیں رقم مہیا کرائی جائے اور ملک میں معاشی سرگرمیوں کو بحال رکھا جائے۔ عوام کے اعتماد کی بحالی کے لیے سیاست دان ان سے بات کریں۔ اور عوام کو خوش کرنے والے کچھ کام کریں۔ ورنہ جو عوام اپنے پسندیدہ قائدین کو ووٹ ڈال کر لائی تھی وہی عوام اپنی ووٹ کی طاقت سے انہیں اقتدار سے بھی بے دخل کر سکتی ہے۔

Aslam Faroqui
Aslam Faroqui

تحریر : ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی

Share this:
Tags:
people pocket surgical strike جیب عوام واقعات
Taxila Meeting
Previous Post ملٹی پروفیشنلز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے ملٹی گارڈنز سیکٹرB17 میں ایک اہم اجلاس منعقد
Next Post کشمیر ای یو۔ویک مسئلہ کشمیر کو یورپ میں اجاگر کرنے کے لئے اہم فورم ہے۔ راجہ فاروق حیدر
Raja Farooq Haider

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close