
لاہور (جیوڈیسک) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ عوام نے احتجاجی سیاست کو مسترد کر دیا، عمران خان اور طاہرالقادری کے مطالبات غیر آئینی ہیں، پرویز الہی سے دلی ہمدردی ہے، جنہیں کسی نے بھی اپنے ٹرک میں سوارہی نہیں کیا۔
لاہور سے جاری بیان میں عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان اپنے مطالبات کی بات پارلیمنٹ میں آ کر کریں۔ ان کا کہنا تھاکہ سیاسی بونے بیانات کے ذریعے خود کو زندہ رکھے ہوئے ہیں، پرویز الہی سے دلی ہمدردی ہے، جنہیں کسی نے بھی اپنے ٹرک میں سوار نہیں کیا۔ وزیر مملکت برائے پانی و بجلی نے کہا کہ کسی کو جمہوری نظام ڈی ریل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
