Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

یہ عوام کے ساتھ ہو کیا رہا ہے

February 20, 2021February 20, 2021 0 1 min read
Inflation
Inflation
Inflation

تحریر : ایم سرور صدیقی

کہتے ہیں کہ ایک بادشاہ نے رات کو گیدڑوں کی آوازیں سنی تو صبح وزیروں سے پو چھا کہ رات کو یہ گیدڑ بہت شور کررہے تھے۔کیا وجہ ہے؟۔اس وقت کے وزیر عقل مند ہوتے تھے۔انھوں نے کہا جناب کھانے پینے کی چیزوں کی کمی ہوگئی ہے اس لئے فریاد کررہے ہیں۔تو حاکم وقت نے آرڈر دیا کہ ان کیلئے کھانے پینے کے سامان کا بندوبست کیا جائے۔وزیر صاحب نے کچھ مال گھر بھجوادیا اور کچھ رشتہ داروں اور دوستوں میں تقسیم کیا۔اگلی رات کو پھر وہی آوازیں آئیں، تو صبح بادشاہ نے وزیر سے فرمایا کہ کل آپ نے سامان نہیں بھجوایا کیا،تو وزیر نے فوری جواب دیا کہ جی بادشاہ سلامت بھجوایا تو تھا۔اس پر بادشاہ نے فرمایا کہ پھر شور کیوں ؟۔تو وزیر نے کہا جناب سردی کی وجہ سے شور کررہے ہیں ،تو بادشاہ نے آرڈر جاری کیا کہ بستروں کا انتظام کیا جائے جس پر وزیر صاحب کی پھر موجیں لگ گئیں۔حسب عادت کچھ بستر گھر بھیج دیئے اور کچھ رشتہ داروں اور دوستوں میں تقسیم کیے۔

جب پھر رات آئی تو بدستورآوازیں آنا شروع ہوگئیں تو بادشاہ کو غصہ آیا اور اسی وقت وزیر کو طلب کیا کہ کیا بستروں کا انتظام نہیں کیا گیاتو وزیر نے کہا کہ جناب وہ سب کچھ ہوگیا ہے تو بادشاہ نے فرمایا کہ پھر یہ شور کیوں ؟تو وزیر نے اب بادشاہ کو تو مطمئن کرنا ہی تھا اور اوکے رپورٹ بھی دینی تھی تو وہ باہر گیا کہ پتہ کرکے آتا ہوں ،جب واپس آئے تو مسکراہٹ لبوں پر سجائے آداب عرض کیا کہ بادشاہ سلامت یہ شور نہیں کررہے بلکہ آپ کا شکریہ ادا کررہے ہیں اور روزانہ کرتے رہیں گے،بادشاہ سلامت یہ سن کے بہت خوش ہوا اور وزیر کو انعام سے بھی نوازا۔اب یہی حال ہمارے ملک کا بھی ہے ،ملازمین و عوام مہنگائی سے پریشان ہیں ،مگر یہاں رپورٹ سب اوکے دی جارہی ہے اور بادشاہ سلامت خوش ہیں۔ 05 فروری 2021 کواخبار میں افسوس ناک خبرپڑھی کہ لاہور کے علاقہ کاہنہ میں 12 سالہ بچے نے خود کشی کرلی بتایا گیاہے غربت نے 12 سالہ بچے ثقلین نے نئی پینٹ کی خواہش پوری نہ ہونے پر موت کو گلے لگا لیا لخت جگر کی موت پر والدین غم سے نڈھال ہو گئے۔،

بچے کے والد کا کہنا ہے کہ میرے چھ بچے ہیں اور ثقلین بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا جس کی عمر 12 سال تھی، میں بہت غریب آدمی ہوں،ثقلین نے مجھ سے نئی پینٹ کی خواہش کی تھی، میرے لیے دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہے ، نئی پینٹ کی خواہش کہاں سے پوری کرتا ؟ جس پر دلبرداشتہ ہو کر 12 سالہ ثقلین نے گلے میں پھندا ڈال کر موت کو گلے لگا لیا۔ ماں بچے کی تڑپ دیکھ کر ادھار پر پینٹ لائی لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ ایسے خودکشی کے واقعات تو پورے ملک میں افراط سے ہورہے ہیں عمران خان صاحب نے کہاتھاکہ سب کورلائوں گا،جب بھی یہ جملہ سنتے ہیں تو ذہن میں سوالات اٹھتے ہیں کہ آخر خان صاحب کس سے مخاطب تھے؟ کس کو رلانے کی بات کر رہے تھے؟ لیکن اب جب ملک کے موجودہ حالات کودیکھتے ہیں توخان صاحب کایہ جملہ اپوزیشن اورچوروں لٹیروں کیلئے نہیں تھابلکہ پاکستانی عوام کیلئے تھاجسے خان صاحب نے واقعی رلادیاہے لیکن ہمارے بادشاہ سلامت کے پاس زمینی حقائق دیکھنے یاعوام کی مشکلات پرتوجہ دینے کیلئے وقت ہی نہیں اوریہ بھی نہیں سوچاان کے تین سالہ دورحکومت میں مہنگائی کی ستائی عوام پرکیاگذررہی ہے اس کے برعکس ان کے وزیرباتدبیرسب اوکے کی رپورٹ دے رہے ہیں کہ اب عوام خوشحال ہوگئی ہے روزانہ عمران خان زندہ بادکے نعرے لگاتی ہے اب ان کے مسائل رہ ہی نہیں گئے یہ توصرف اپوزیشن کی کارستانی ہے جومسائل کاشورمچارہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے پاکستان کے حالات اس نہج پر لا کھڑا کیا ہے کہ لوگ بھوک بدحالی سے خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ،12سالہ غریب والدین کے معصوم بچے کی خودکشی کاذمہ دارکون ہے ؟ کیاحاکم وقت سے اس ناحق موت کاحساب نہیں لیا جائے گا؟ناجانے کیوں ہم من حیث القوم آخری ہدوں کوچھورہے ہیں،امریکہ میں جارج فلائیڈ کی موت نے ساری امریکن قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا اور پورا امریکہ نسل پرستی کے خلاف متحد ہوکے کھڑا ہوگیا اور حکومت کو اپنے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا،لاطینی امریکہ کے ملک چلی میں ایک سٹریٹ سنگرکی ایک پولیس والے کے ہاتھوں ہلاکت پرپورے چلی میں عوام سڑکوں پر آگئے،ہمارے ملک میں کتنے بیگناہوں کوپولیس نے قتل کردیاگیا ساہیوال کا واقعہ کو زیادہ وقت نہیں گذرا ،سانحہ ماڈل ٹائون میں نہیتے لوگوںکو گولیاں مارنے والوں کی ویڈیو سب کے سامنے ہیں ان کو شناخت بھی کیا جاسکتاہے ، باوچستان کے ایک سابق وزیر نے ڈیوٹی پرمامور ٹریفک پولیس کے ایک جوان کو دن دیہاڑے کچل کر مار ڈالا اب حال ہی میںکشمالہ طارق کے بیٹے نے چارنوجوانوں کو کچل ڈالا ،ہم یہ نہیں کہیں گے کہ گاڑی ڈرائیوکون کررہاتھا؟ مگر ہمارے حکمران شاید کسی بہت ہی بڑے سانحے کے انتظار میں ہیں ،حکمرانوں کویہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے جب عوام اپنے حقوق اپنے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتیوں اور ناانصافیوں کے خلاف کندھے سے کندھا ملا کر فسطائیت اور رجعت پسند حاکمیت کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی توپھرانہیں روکنے والاکوئی نہیں ہوگااورخان صاحب کوسب اوکے کی رپورٹ دینے والے بھی کہیں نظرنہیں آئیں گے۔خان صاحب نے فرمایا تھا کہ جب ڈالر مہنگاہوتاہے تو سمجھ لو کہ آپ کا وزیراعظم چور ہے۔

آج الحمدللہ ان کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد ڈالر کے ریٹ میں کتنا اضافہ ہو چکا ہے لیکن پھر بھی وزیراعظم نہ چور ہیں نہ ڈاکو بلکہ صادق و امین ہیں، وہ فرماتے تھے کہ پیٹرول چالیس سے پینتالیس روپے کا ہونا چاہیے آج خدا کا شکر ہے کہ ان کی حکومت میں پیٹرول 115 روپے میں عوام لینے پرمجبورہے مگر وزیراعظم کو سلام ہے کہ وہ آج بھی خطے کے دیگر ممالک سے کم قیمت میں پیٹرول فراہم کرکے عوام پر احسانِ عظیم کر رہے ہیں۔عمران خان نے حکومت سنبھالی تو چینی 52 روپے کلو تھی آج ان کے دورحکومت میں خیر سے100روپے سے اوپرجاکر خان صاحب کے نوٹس لینے کی لاج رکھ چکی ہے، آٹا تیس روپے کلو ملتا تھا مگر چینی کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے آٹے نے بھی اڑان بھری ،پہلے آٹاہے ہی نایاب اگرکہیں ملتاہے تو70سے 80روپے کلو،خان صاحب کے وزیرکہیں گے کہ ہم توعوام کو860روپے میں 20کلوگرام آٹے کاتھیلافراہم کررہے ہیں،تو جناب جوآٹاٹرالیوں میں لوڈکرکے عوام کو ساراسارادن لائن میں لگوا کر دیاجارہاہے اتناناقص کوالٹی کاہے جسے جانوربھی نہ کھائیں،پاکستان میں پہلی بارایماندارحکومت آئی ہے جس کے تمام معاملات کی رپورٹس اوکے ہیں۔خان صاحب کے دور حکومت میں بجلی، گیس سمیت اشیا ضروریہ کی قیمتیں بار باربڑھائی جارہی ہیں، خان صاحب نوٹس پر نوٹس لیکر قیمتوں میں مزید اضافے کا سبب بنتے جارہے ہیں اوراب توعوام یہاں تک کہہ اٹھی ہے خداراخان صاحب اب کسی چیزکانوٹس نہ لیں۔

ادویات کی قیمتیں اتنی بڑھ چکی ہیں اب غریب عوام دوائی نہ خریدسکنے کی وجہ سے موت کے منہ میں جارہے ہیں مگرہمارے خان صاحب کوسب اوکے نظرآرہاہے اورمسلسل کہے جارہے کہ گھبرانانہیں۔عمران خان ماشااللہ اپنے فرمودات اور منشور کے مطابق پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں فرمایا تھا کہ کسی کو نہیں چھوڑوں گا، میں سب کو رلاں گااب پاکستانی عوام دیکھ رہی ہے کہ خان صاحب اپنے وعدے کے کتنے پکے نکلے کہ کسی کو بھی نہ چھوڑا دیہاڑی دار مزدور سے لیکر سرکاری ملازم، بیوروکریسی سے لیکر تاجر صنعتکار ہر امیر غریب سارے ملک ساری قوم کوہی صرف اپنے تین سالہ اقتدارمیں خون کے آنسو رلادیا ہے۔خان صاحب کے سنہری دورحکومت میں تعلیم کابیڑاغرق ہوگیاہے مہنگائی کیوجہ سے معصوم طالب علم سکول چھوڑ کر اپنااورگھروالوں کے پیٹ کادوزخ بھرنے کیلئے اپنے ننھے ہاتھوں سے مزدوری کرنے پر مجبورہوگئے ہیں ،بچوں کے سکول چھوڑنے کااعتراف وزیرتعلیم صاحب بھی کرچکے ہیں لیکن سوشل میڈیا میں تواتر سے آرہاہے ہمارے بادشاہ سلامت بنی گالہ میں سکون سے کتوں کیساتھ چہل قدمی کرتے دکھائی دیتے ہیں کوئی اس بات کی تردید بھی نہیں کرتا گورنر سندھ اپنے کتوںکے ساتھ سیرکرنے جاتے ہیں یہ عوام کے ساتھ ہوکیا رہاہے ۔بہرحال مخالفین اور ناقدین جو مرضی کہیں، یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ حکومت کی تاریخی کامیابیوں کی ایک طویل فہرست ہے، عمران احمد خان نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر حکمرانوں کے بارے میں جو کچھ کہاتھا حکومت میں آ کر سب سچ ثابت کردکھایاہے سب کوواقعی رلادیاہے اورخان صاحب کے مشیرسب اوکے کی رپورٹ دیکرانہیں خوش کررہے ہیں اوراگلے پانچ سال کی بھی نوید سنارہے ہیں۔آخر میں ہم صرف یہی عرض کریں گے کہ خان صاحب وزیروں مشیروں کی فوج ظفرموج کے گھیرے باہر نکلئے اورحقیقت کاسامناکیجئے اورعوام کے مسائل کاادراک کیجئے ورنہ نہیں تاریخ کاحصہ بنتے دیرنہیں لگتی۔

M Sarwar Siddiqui
M Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:
Tags:
imran khan Inflation people Poverty report رپورٹ عمران خان عوام غربت مہنگائی
Exam Cheating
Previous Post سندھ ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کی 19 سال سے غیر منصفانہ تقسیم
Next Post ‘ن لیگی ورکرز نے فائرنگ کی اور جہاں جہاں موقع ملا پولنگ رکوانے کی کوشش کی’
Firdous Aashiq Awan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close