Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

انجام سوچ لو کہ ابابیل ہم بھی ہیں

September 24, 2016 0 1 min read
Pakistan Army Soldiers
Pakistan Army Soldiers
Pakistan Army Soldiers

تحریر : ڈاکٹر ایم ایچ بابر
جس سپاہ کی رگوں میں شہادت کا جذبہ ماں کے مقدس دودھ کی طرح خون بن کر ٹھاٹھیں مارتا ہو ذرا ہمت تو دیکھو ہندو بنیئے کی یہ اس سپاہ کو للکارنے کی جسارت کر رہا ہے ۔رات کی تاریکیوں میں گیدڑ کی طرح حملہ آور ہونے والے کاغذے شیر ذرا اپنے ماضی پر نظر تو دوڑائیں کہ کتنی بار چھیڑ خانی کر کے بعد میں پیٹھ دکھا کر دوڑنے کے ریکارڈ کا حامل ہے وہ ہم تو اس وقت ہندوستان کی طاقت سے مرعوب نہیں ہوئے تھے جب میری مقدس دھرتی کی عمر ابھی بمشکل دو سال تھی سامان حرب کی قلیل مقدار کے باوجود میری بہادر فوج نے ہندوستان کی اینٹ سے اینٹ بجا دی تھی ۔مسٹر مودی اینڈ کمپنی یاد تو کرے وہ وقت جب پاک دھرتی کے سپوت کیپٹن سرور شہید کی قیادت میں ایک آہنی چٹان کی طرح سینہ سپر ہو کر لڑی اور تیری فوج کثیر ان کے ازم کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوئی تھی ،پھر تو نے 1965 ء میں ایک خواب دیکھا کہ راتوں رات لاہور پہ قبضہ کر کے صبح کا ناشتہ لاہور میں کرنا ہے اس کی بھیانک تعبیر اپنی کاغذی سینا سے معلوم کرو تمہارے ہوش ٹھکانے آجائیں گے کہ ہر محاذ پر کس طرح تیری فوج ہزیمت سے دوچار ہوئی تھی۔

جنگیں اسلحے سے نہیں جذبے سے لڑی جاتی ہیں جس سے تیری سینا نابلد ہے ۔ارے آج بھی ہندوستانی مائیں اپنے بچوں کو پاک آرمی کے جوانوں کے نام لے لے کر ڈراتی ہیں ۔ہندوستان محض عددی طاقت کے گھمنڈ میں مبتلا ہے اور میری پاک آرمی اس نبی مکرم کی ۖ کی غلام ہے کہ جس کے تین سو تیرہ ہزاروں کے لشکر پر بھاری تھے بھارتی سینا موت سے ڈرتی ہے اور میری پاک فوج موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جینے کی عادی ہے ۔اپنے جنرل مانک شاہ سے پوچھو ذرا پاک آرمی کے جذبے اس کی روح بھی کانپتی ہوئی نحیف لہجے میں تجھ سے یہ کہنے پر مجبور ہو جائے گی کہ پاکستانی آرمی ہر دور میں ناقابل تسخیر تھی ،ہے ،اور رہے گی ۔میری عظیم دھرتی کا ہر جوان ہندوستان کو آج بھی روند ڈالنے کے حوصلے سے لیس ہے۔ہندوستان جیسا بزدل دشمن جو چھپ کے وار کرنے کا عادی ہے وہ شائید اس بات کو بھلا بیٹھا ہے کہ اس کی سینا کا تو میری قوم کی عوام نے ناک میں دم کر دیا تھا۔

پاک آرمی کہ جوان تو جوان ارے بھارتیوتجھ پر تو میری قوم کا ایک نو عمر راشد منہاس شہید ہی بھاری تھا جس نے تمہارے ناکام عزائم کو تیرے مطیع الرحمان سمیت جہنم واصل کر دیا تھا یہ تو اس وقت کی باتیں ہیں جب پاکستان ابھی اچھی طرح اپنے پائوں پر بھی نہیں کھڑا تھا جنگی سازوسامان سے بھی پوری طرح لیس نہ تھا یہ ہندوستانی مہاشے تو اس وقت میری پاک دھرتی کا بال بانکا نہ کر سکے تھے اور آج الحمدوللہ پاکستان کی پاک دھرتی کے سپوت اس پوزیشن میں ہیں کہ آن واحد میں اللہ کی زمین پر سے ہندوستانی بوجھ کو ریزئہ خاک بنا سکتے ہیں ہندوستان نہتے کشمیریوں کو ظلم و جبر کا نشانہ بنا کر سمجھ بیٹھا ہے کہ وہ کسی کو بھی روند سکتا ہے تو یہ اس کی بھول ہے ۔ارے مودی جی اپنی سینا کے جوانوں کی ہمت تو دیکھو کہ کشمیر میں مستورات کو سربازار تشدد کا نشانہ بنا کر سمجھتے ہیں کے ہم سورما بن گئے ؟ قطعی طور پر ایسا نہیں ان کو نکیل ڈالنا پاکستانی قوم بڑے بہتر انداز میں جانتی ہے ابھی سکون سے ان زخموں کو چاٹو جو تجھے چھمب جوڑیاں ۔کھوکھرا پار ،اور چونڈہ سے ملے تھے۔

Pakistan Army
Pakistan Army

وقت آنے پر میرا ہر جوان مقدس دھرتی ماں کے تقدس اور حفاظت کے لئے ہدیہ جاں لے کر دھرتی ماں کا قرض اتارنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے اور میری غیور قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر سینہ سپر ملے گی ہندوستان میں بسنے والی نہتی اقلیتوں پر ظلم ڈھا کر بھارت یہ سمجھ بیٹھا ھے کہ وہ جس کو چاہے اب زیر کر لے مظلوم کشمیریوںپر مظالم ڈھانے کو بہادری سمجھ لینے والا ہندو اس زعم میں ہے کہ شائید پاکستان کو تسخیر کر لے گا تو یہ اس کی خوش فہمی میں کا شکار ہے کہ جس کو چاہے گا اس پر اپنی تھانیداری مسلط کر لے گا تو اس خیالی دنیا سے باہر دیکھے یہ نہ ہو کہ تاریخ تیرا نشان مٹتا اپنی آنکھوں سے دیکھ لے ۔طاقت کے نشے مین مخمور بہت سارے لوگوں کو تاریخ نے صفحہ ہستی سے مٹا کر دیا ہے جن کا نام و نشان نہیں ملتا ۔اب بھی وقت ہے اگر بھارت اپنی سلامتی کا خواہاں ہے توہوش کے ناخن لے لے ورنہ اس کی داستاں بھی نہ ہو گی داستانوں میں بقول محسن نقوی
فرعون عصر نو کے نمک خوار نوکرو ، جو تم کو غرق کر دے وہی نیل ہم بھی ہیں
اے ابرہہ کی فوج کے بد مست ہاتھیو ،انجام سوچ لو کہ ابابیل ہم بھی ہیں

میرے خالق کی مہربانی سے اس وقت پاکستان ایک سپر ایٹمی پاور ہے اور خدائے لم یزل نے اسے دنیا کی بہترین افواج سے بھی نواز رکھا ہے ۔ مالک ارض و سما نے اپنی خصوصی عنائیت (جنر ل راحیل شریف کی قیادت سے )سے بھی میری دھرتی کو سرفرازی بخشی ہوئی ہے ۔ افواج پاکستان جو فن حرب میں بے مثال اور مکمل طور پر پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے مالا مال ہے ۔میری دھرتی کی فضائیہ شاہین صفت بن کر اپنے دشمن کو کبوتر کی طرح فضا ہی میں شکار کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی ۔میری دھرتی کی پاک بحریہ اپنے دشمن کو لشکر فرعون جان کر سمندر ہی میں غرق کرنے کا ہنر جانتی ہے ۔بوقت ضرورت جب بھی میری ارض پاک کو کسی جنگی حالات کا سامنا ہو تو میری قوم کا ہر فرد اپنے آپ کو اپنی عظیم افواج کے ساتھ لمحہ با لمحہ شانہ بشانہ شہادت کی آرزو دل میں بسائے دشمن کے سامنے دھرتی کی آبرو کے لئے ڈٹ جاتی ہے ۔ جس مٹی سے میری قوم کا خمیر اٹھا ہے اس کی نگہبانی بھی وہ خوب جانتی ہے۔

بھارت شائید اس غلط فہمی میں ہے کہ پاکستان میں سیاسی قوتیں آپس میں نبرد آزما ہیں تو وہ موقعہ غنیمت جانتے ہوئے پاکستان پر حملہ کر دے گا تو ہندو بنیا یہ مت بھولے کہ دھرتی کی حرمت و سلامتی کے لئے پاکستانی قوم ایک تھی ایک ہے ایک رہے گی۔ کیونکہ پاکستان کی سلامتی اور بقاء سب کو اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے ۔ آپسی اختلافات کے باوجود یہ قوم ملکی سلامتی کے لئے متحد ہے اور مودی اپنے حواریوں سمیت جان لے کہ اگر اس نے جنگ کی ابتدا کرنے کی ناپاک جسارت کی تو پھر انتہا پاک دھرتی کے رکھوالے کریں گے اور اس انتہا میں ہو گی سمیت مودی بھارت کی نابودی اس لئے بہتری اسی میں ہے کہ اگر بھارت اپنی سلامتی چاہتا ہے تو اس قوم کو چھیڑنے کی جرات نہ ہی کرے ورنہ پاکستانی قوم کا ہر بچہ بوڑھا اور جوان ،حمزہ مزاج بن کر جراات حیدر بازوئوں میں بھر کر بھارتی سوچ پر خیبر شکن وار کرنے سے دریغ نہیں کرے گا ۔میری دھرتی کے رکھوالے بس ایک ہی اصول پر کاربند ہیں کہ ہم پہلے کسی کو چھیڑتے نہیں کوئی چھیڑے تو چھوڑتے نہیں ۔ ایک پنجابی شاعر نے کیا خوب کہا ہے کہ
سوں رب دی جیب نوں وڈھ دیئے
مندی جو وی کرے پاکستان دی گل
وچہ کھاڑیاں دے آکے مکدی اے
کہڑی سچی اے کہڑے پلوان دی گل
اسلحہ ہور شے اے جذبہ ہور شے اے
کفر سمجھ کہہ سکے ایمان دی گل
مل ہور شہید لہو دا اے
قیمت ہور گنگا دیاں پانیاں دی
مہاراج ایہہ کھیڈ تلوار دی اے
جنگ کھیڈ نہیں ہوندی زنانیاں دی
ملکی دفاع کے لئے افواج پاکستان کے ساتھ ساتھ تمام سیاسی قوتیں اور ساری قوم متحد اور یکجا ہے ۔میری اس عظیم دھرتی کی طرف اٹھنے والی ہر بری نظر کو اس طرح ملیا میٹ کریں گے کہ اس کی نظر ہی نہیں نشان بھی مٹ جائے گا ۔پاک سر زمین کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور اس دھرتی کو مٹانے والے خود مٹ جائیں گے یہ دھرتی انشاء اللہ تا ابد سلامت رہے گی۔

M.H BABAR
M.H BABAR

تحریر : ڈاکٹر ایم ایچ بابر
Mobile;03344954919
Mail ;mhbabar4@gmail.com

Share this:
Tags:
blood Death passion perform Swallow Thinking انجام جذبہ خون سوچ شہادت فوج ہندوستان
Syria Ceasefire
Previous Post شامی حزب مخالف خود کو نصرہ فرنٹ سے الگ کرے: روس
Next Post واشنگٹن کے شاپنگ مال میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک
Washington Shopping Mall-Firing

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close