
لاہور (جیوڈیسک) قائد اعظم انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھا نے والی دو بچوں کی ماں چل بسی۔
بتایا گیا ہے کہ گھریلو خرچہ نہ دینے پر امانت اور اس کی بیوی رخسانہ میں جھگڑا رہتا تھا جسکی وجہ سے رخسانہ نے دو روز قبل زہریلی گولیاں کھالیں جو گزشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ بھاٹی گیٹ کے علاقہ سے 47 سالہ نامعلوم شخص کی لاش بر آمد ہو گئی۔
