Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

وجہ کل ۖ حیات و سیرت النبی

February 13, 2016July 18, 2016 0 1 min read
MUHAMMAD PBUH
The Holy Quran
The Holy Quran

تحریر: عبد اللہ سلمان ریاض
تاریخ ِ عالم میں ہزاروں شخصیات کے تذکرے اور کارنامے دکھائی دیتے ہیں، ان میں سے بیشتر شخصیات کی سیرت و سوانح کی کامل تفصیلا ت ضائع ہوچکی ہیں یا پھر ان کے گرد مبالغہ آمیز روایات اور طلسمات کا تانا بانا بن دیا گیا ہے۔اس مبالغہ آمیزی نے ان کی شخصیت کے بشری اور روحانی پہلوؤں کو گہنا دیا ہے۔عظیم شخصیات کی اس کہکشاں میں ایک ہستی ایسی ہے جو مہرِ عالم تاب اور خورشیدِ جہاں تاب کی طرح روشن ہے۔اس کی راتوں کے اعمال بھی اس کے دن کی سرگرمیوں کی طرح منور دکھائی دیتے ہیں۔قدرت نے اس کی سیرت و سوانح کی حفاظت کے لئے متنوع انتظام کئے۔ قرآن کریم میں ان کی دعوتی جدو جہد کے مختلف مراحل کو اگر محفوظ رکھاگیا تو آپ کے ڈیڑھ لاکھ کے قریب جاں نثار صحابہ کرام نے اپنے اعمال میں اس سیرت کو منتقل اور منعکس کرلیا۔

قرآن کریم کی آیاتِ بینات اگر اس نبوت کی شہادت فراہم کرتی ہیں تو آپ کے اعمال و افعال کو بھی ضابطہء تحریر میں لایا گیا ۔ اس سلسلے میںایک طرف محدثین نے غیر معمولی کاوش اور عقیدت سے اس ذخیرے کو محفوظ کیا تو دوسری طرف نبوی زندگی کی سیکڑوں دستاویزات تاریخ کے اوراق میں محفوظ ہیں۔١٥٨٨ کے قریب صحابہ نے آپ سے متعلق ہزاروں احادیث کو نقل یا بیان کیاہے۔احادیث مبارکہ کا ذخیرہ تاریخِ انسانی کا سب سے نادر اور انمول خزانہ ہے جس میں ایک شخصیت سے متعلق قولی، فعلی یا تقریری روایات کا ایک عظیم الشان ذخیرہ روایت و درایت کے پختہ اور محکم اصولوں کے تحت مرتب کیا گیا ۔ اس سلسلے میں اسماء الرجال کا وہ عظیم علم و فن منظرِ عام پر آیا جو اس سے قبل تاریخ میں مفقود دکھائی دیتا ہے۔ مشہور جرمن مستشرق ڈاکٹر اسپرنگر نے اپنی کتاب ”الاصابة فی تمییز الصحابة” کے مقدمے میں لکھا ہے کہ : ”دنیا میں کوئی ایسی قوم نہیں گزری اور نہ آج کہیں موجود ہے جس نے مسلمانوں کی طرح اسماء الرجال کا عظیم المرتبت فن ایجاد کیاہو، جس کے باعث پانچ لاکھ مسلمانوں کے احوال معلوم ہوسکتے ہیں۔”

MUHAMMAD PBUH
MUHAMMAD PBUH

انسانی تاریخ کی یہ ایک انمول حقیقت ہے کہ ایک شخصیت کے احوال و کوائف کو محفوظ کرتے ہوئے لاکھوں دیگر افراد کے احوال بھی محفوظ ہوگئے ہیں۔ یہ ایک ایسی تاریخی صداقت اور شہادت ہے کہ جس کی نظیر اور مثال کسی تہذیب یا مذہب میں تلاش کرنا دشوار ہی نہیں بلکہ محال بھی ہے۔آپ کے جاں نثاروں نے آپ کے اقوال و فرامین اور اعمال و افعال کو تو محفوظ رکھا ہی ہے، آپ کی خاموشیوں، عادات و خصائل و شمائل کو بھی محفوظ کرلیاہے۔ یہ تمام تر کاوشیں اور ذخائر سیرت ِ خاتم النّبیین صلی اللہ علیہ وسلم کو اس دنیا کی سب سے منفرد اورا متیازی سیرت بنادیتے ہیں۔ انھی نگارشات اور روایات کی مدد سے وہ ہزاروں کتب اور لاکھوں مقالاتِ سیرت لکھے گئے جن کا تذکارِ سعید تا ابد جاری و ساری رہے گا۔اس بے مثال تذکارِ سیرت کو نظم اور نثر ہر دور میں قلم بندکیا گیا ہے۔نیز مسلمانوں کے علاوہ تقریباً ہر دوسرے مذہب اور تہذیب کے دانش وروں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

بعض ناقدانِ فن نے اس موضوع پربھی کلام کیا ہے کہ جب نثر میں سیرت و سوانح کی متانت کو برقراررکھا جاسکا ہے تو پھر اس کے لیے شعر کا وسیلہ اختیار کرنا کیوں ضروری ہے اور یوں منظوم سیرت سے کیا مقاصد در پیش ہیں۔ ہمارے نزدیک شعری اسلوب میں ایک وجدانی کیف موجود ہوتا ہے۔ مترنم مصرعوں میں کسی محبوبِ جہاں کا جمالِ دل آراء دلوں کی دھڑکنوں میں سماجاتا ہے اور ہماری روح کے تار چھیڑ دیتا ہے ، جس سے دل و دماغ میں وہ کیف و سرور پیدا ہوتے ہیں، جو اس محبوب کی ذات سے محبت و عقیدت کا ایک لافانی جذبہ پیدا کردیتے ہیں اور وہ ہماری سانسوں میں رچ بس جاتا ہے۔شعر سے دل اور دماغ دونوں میں ایک ارتعاش پیدا ہوتا ہے جو تخیل کو مہمیز لگاتا ہے اور جذبوں کو جنوں میں بدل دیتا ہے۔
ہر زبان کا علمی سرمایہ زیادہ تر نثر میں محفوظ ہوتا ہے مگر نظم اپنی مخصوص افادیت اور تاثیر کے باعث قبولیتِ عامہ کا درجہ اختیار کرلیتی ہے۔ ہمیں اس تاریخی صداقت سے بھی اتفاق ہے کہ دنیا کی ہر زبان کے آغاز میں منظومات سب سے پہلے وجود میں آتی ہیں، اس کے بعد اس کا نثری سرمایہ جنم لیتاہے۔جہاں تک دنیا کے عظیم شعری کارناموں کے موضوعات کا تعلق ہے، ان میں رزمیہ اور بیانیہ شاعری کو ہمیشہ فوقیت حاصل رہی ہے۔

افلاطون چاہے اپنی مجوزہ ریاست میں شاعروں کو موزوں مقام نہ دے مگر معاشرے نے ہمیشہ ان کو اپنی آنکھوں پر بٹھایا اور صاحبانِ ذوق اور اربابِ دانش نے ہمیشہ شعر کو اپنے دل کی دھڑکن کے قریب محسوس کیا ہے۔شاعری دل کے جذبات سے آراستہ ہوکر ایک وجدانی کارنامہ سر انجام دیتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ بنی آدم جب کبھی اپنی خلوتوں میں کسی نوع کے جذباتی ارتعاش سے دوچار ہوتا ہے تو اظہارِ بیان کے لیے صرف اور صرف کسی نغمگی کیفیت کو تلاش کرتا ہے، جس کا بہترین وسیلہ شاعری ہے۔اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ شعر بچوں اور نوجوانوں کے جذبات کی تعمیر میں ایک اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔ یہ بہت جلد ان کے حافظے اور استحضار کا خزانہ بن جاتے ہیں۔ اس سے ان کی شخصی اور ذہنی تعمیر میں بہت پختگی پیدا ہوتی ہے۔ بشرطیکہ شعر صداقت کا حامل ہو اور اس کا انداز زبان و بیان کا شاہکار ہو۔ یہی باعث ہے کہ دنیا بھر میں بچوں کی ابتدائی تعلیم میں ننھی منی نظموں اور گیتوں کا التزام کیا جاتا ہے۔اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ کسی بھی دعوت اور پیغام کی دل نشینی کے لیے نثر سے زیادہ نظم کارگر ہوتی ہے۔
سیرت نبوی اور مدحت مصطفوی کا عربی زبان میں منظوم اظہار خود عہد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں ہوچکا تھا۔

Subcontinent
Subcontinent

بعض حضرات نے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت سے قبل کی مدحیہ شاعری کا بھی سراغ لگایا ہے۔قدیم صحف سماوی میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد اور بعثت کے حوالے سے بہت سی پیشین گوئیاں موجود ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جد امجد کعب بن لوئی سے منسوب ایک قصیدے کا ذکر ملتا ہے کہ جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کا ذکر موجود ہے۔
سیرت پر سب سے زیادہ علمی کام تو عربی ہی میں ہو ا ہے، اورایسا ہونا بھی چاہئے تھا مگر اس کے بعد اُردو زبان کا ذخیرہ ء سیرت بقیہ تمام زبانوں میں سب سے ممتازہے۔بیسویں صدی میں برصغیر میں سیرت نگاری کے جو درخشاں نقوش سامنے آئے وہ اس پورے دورانیے میں عرب میں بھی دکھائی نہیں دیتے۔ خوداُردو زبان کا تصنیفی سفرآٹھویں صدی ہجری میں شروع ہوتا ہے۔

بر صغیر میں اُردو زبان کی پہلی تصنیف کے بارے میں بہت سے محققین نے اپنے دعاوی پیش کیے ہیں۔ حامد حسن قادری نے ”داستان تاریخ اُردو” میں خواجہ سید شرف الدین جہانگیر سمنانی کے ایک تصوف کے رسالے کو جو ١٣٠٨ء میں لکھاگیا ـاُردو میں سب سے پہلی تصنیف ِ نثر قراردیا ہے۔اسی طرح اُردو کی جو کتاب نثر میں سب سے پہلے شائع ہوئی وہ خواجہ بندہ نواز گیسو دراز ١٤٢٢ء کی” معراج العاشقین” ہے۔ ویسے شیخ گنج العلم کے رسائل ِ تصوف کو جوبی ہند یا دکن کی سب سے پہلی اُردو تصنیف قراردیا گیا ہے۔شمالی ہند میں فضل علی فضلی کی وہ مجلس یا کربل کتھا پہلی نثری تصنیف ہے، جسے ١٧٣١ء میں لکھاگیا۔

Urdu language
Urdu language

بر صغیر میں سیرت نگاری کا سفر عربی میں شروع ہوا، پھر فارسی میں کتب لکھی جاتی رہیں۔ اُردو زبان میں سیرت کی ابتدائی کاوشیں نثر کے بجائے نظم میں ملتی ہیں۔ شاہ علی محمد جیو گام دھنی ١٥٦٥ء کے مجموعہ ء کلام میں ایک نظم ” معراج نبوی” کے موضوع پر ملتی ہے۔ان کے دیوان ”جواہر اسرار اللہ” میں میلاد کے موضوع پر بھی ایک نظم موجود ہے۔
بہر طور یہ بات محقق ہے کہ اُردو زبان میں منظوم سیرت کو نثری کتب پر ایک تقدم اور سبقت حاصل ہے۔ اُردو نثر میں سیرت، اُردو نظم کی نسبت دو سو سال بعد دکھائی دیتی ہے۔اُردو شعرا نے تقریباً تمام اصناف سخن اور جملہ بحور میں اس محبوبِ جہاں کے جمالِ دل رُبا اورمعمولات و تعلیمات کو کیسے کیسے پیرائے میں پیش کیا ہے۔ کہیں سوانحی تفصیلات ہیں تو کہیں معجزات کا بیان ہے۔ کسی جگہ شمائل کا ذکر ہے تو کسی جگہ غزوات کو منظوم کیا گیا ہے۔ کائنات کی یہ عجیب دل نواز شخصیت ہے کہ جس کے خصائص و خصائل کا بیان ہر دور میں نو بہ نو اسالیب میں پیش کیا گیا اور مستقبل اس کے حضور متنوع جہات نذرانہ ہائے عقیدت پیش کرتا رہے گا۔ گزشتہ دو سو سالوں میں میلاد اور مدحت کے موضوعات کے علاوہ مستقلاً سیرت و سوانح پر کافی مقدار میں کتابیں شائع ہوئی ہیں جن کا احاطہ کرنا اس مختصر مضمون میںممکن نہیں۔

میرا خیال ہے کبھی کبھی ولولہء عقیدت و محبت اور جوش جنوں سے ایسی چیز منصہ شہود پرجلوہ گر ہوجاتی ہے جن کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی یا مشکل سے ملتی ہے۔اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی والہانہ محبت بعض ماہرین علوم کو اس میدان میں لاکھڑا کردیتی ہے۔حضرت منیر احمد جامی ہمارے عہد کے فائق المرام مداح رسول ہیں۔ اس سے پہلے ان کے قلم سے ننانوے حمدوںو ننانوے نعتوں کا دل کش مجموعہ ”ارتفاع” کے نام سے شائع ہوچکا ہے۔اور اب ہمارے سامنے ”وجہ کل” حیات و سیرت ِ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منظوم پیش کرنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔ یہ کتاب واقعی حیرت انگیزی کی مظہر ہے۔جامی نے اس کتاب کوممتاز سیرت نگار علامہ پیر محمد کرم شاہ ازہری کے نام سے منسوب کیا ہے۔ چوں کہ جامی نے ان کی کتاب ”ضیاء النبی” کو ہی بنیاد بناکر سیرت ِ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو منظوم کیا ہے۔گویا جامی نے” ضیاء النبی” کے کچھ حصہ کو جو سیرت نبوی سے متعلق ہے، کو منظوم قالب میں ڈھالا ہے۔اس لئے کتاب کی ترتیب بھی تقریباً وہی ہے۔

شعر و ادب سے جامی صاحب کی وابستگی فطری ہے بلکہ شعر گوئی آپ کا محبوب مشغلہ ہے اور نعت گوئی سے مداومت و رغبت آپ کی طبع اور بزرگوں کے فیض ِ محبت کی مرہون منت ہے۔میری دانست میں نعت گوئی یا سیرت نگاری کے لئے سب سے اہم شرط حضورصلی اللہ علیہ وسلم سے سچی محبت اور خیال حفظِ مراتب ہے جب تک یہ نہ ہو کلام کے تمام داخلی و خارجی محاسن بھی اس کو وہ مہک اور دل گدازی نہیں بخش سکتے جو سید الانبیاء کی نسبت متوقع ہے، اس کے برعکس فاسد جذبات کا اظہار، رکیک تشبیہات و استعارات کا استعمال کیف و سرور کی جگہ ذہن پر بوجھ بنتا ہے اور طبیعت کو مکدر کردیتا ہے۔
ان امور کو ملحوظ رکھ کر جب ہم منیر احمد جامی کی منظوم سیرت دیکھتے ہیں تو احساس ہوتا ہے کہ آپ کو رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلمسے قلبی لگاؤ ہے اور آپ کا کلام اس والہانہ لگاؤ کو منعکس کر رہا ہے، یہ ان کے واردات ِ قلبی کی عکاسی ہے جو پڑھنے اور سننے والے کے دل پر براہ راست اثر کرتی ہے۔ بعض اشعار تو ایسے بے ساختہ ہوئے ہیں کہ مرحبا کہنے کی طبیعت چاہتی ہے۔

حضرتِ جامی کے کلام سے عیاں ہے کہ آپ کو فن پردسترس حاصل ہے، لیکن جہاں تک زبان و بیان کا تعلق ہے آپ سادہ بیانی کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔ ادق سے ادق مباحث بھی آپ نے حیرت انگیز سادگی سے بیان فرمائے ہیںاورسادگی کے باوجود کلام میں حلاوت ، برجستگی گہرائی و گیرائی بھی پائی جاتی ہے۔ جامی صاحب گرچہ تمام اصنافِ سخن میں برابر لکھتے رہے ہیں لیکن چند سالوں سے انھوں نے اپنی شعری صلاحیت کے اظہار کے لئے حمد، نعت اور بزرگانِ دین، اولیاء اللہ کی منقبت کے میدان کا انتخاب کیا ہوا ہے اور اپنی ذات اور محنت کو اس پر صرف کرکے اپنے لئے وسیلہء نجات اور ترقی درجات کا سامان کیا ہے۔ حضرت جامی نے اپنے اندرونی جذبہ اور ذات نبوی سے شیفتگی کی بنا پر حضرت حفیظ جالندھری وحضرت محسن کاکوروی کے نقش قدم پر چل کر اس کو اپنی ذات کے لئے وقف کردیا جس کی بہار کو خزاں اور جس کے کمال کو زوال نہیں۔ اس میں کامیابی و ناکامی کا سوال نہیں اس راہ کا ہر چلنے والا خواہ رفتاں و خیزاں چلے کامیاب و بامراد ہی رہے گا۔مدح، مداح ِ رسول کی اس خدمت کے لئے میرا قلم کانپ رہا ہے اورکچھ زیادہ لکھنے سے عاجز ہوں۔ بس دعا ہے کہ اللہ رب العزت جامی صاحب کی اس دلپذیر کاوش کو قبول فرمائے۔ ان کے لئے ، ان کے جملہ خاندان اور کتاب کے طابع وناشر کے لئے اس کو ذریعہ نجات بنائے۔ آمین

Abdullah Salman
Abdullah Salman

تحریر: عبد اللہ سلمان ریاض
E-mail: salmanpbh@gmail.com

Share this:
Tags:
Achievements Galaxy personalities show spiritual دکھائی روحانی شخصیات کارنامے
Previous Post پاکستان کو ایف 16 طیارے ملنے کے فیصلے پر بھارت سیخ پاہوگیا
Next Post کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، گینگ وار کا سرغنہ گرفتار
Police

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close