Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

حاجی عبد الرزاق یعقوب میمن

April 14, 2014April 14, 2014 0 1 min read
Haji Abdul Razzak Yaqoob Memon
Haji Abdul Razzak Yaqoob Memon
Haji Abdul Razzak Yaqoob Memon

حاجی عبد الرزاق یعقوب میمن نے نہ صرف پاکستان میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا بلکہ وہ ایک عظیم وڑن رکھنے والے رہنما تھے جن کی صلاحییتوں کو عالمی سطح پر مانا گیا ہے،زندگی کو دوسروں کیلئے وقف کیا اور پھر کبھی کسی اور چیز کو اپنے اور اپنے مقصد کے درمیان نہ آنے دیا یہ تھی حاجی عبد الرزاق کی زندگی۔ انہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے کیلئے شبانہ روز محنت کی ، دبئی میں سن ١٠٠٢ء میں ورلڈ میمن آرگنائزیشن کی بنیاد رکھی ۔٣٠٠٢ء میں اسی مشن کیلئے صدر پاکستان پرویز مشرف سے ملاقات کی ۔٤٠٠٢ء میں پاکستان کی شناخت کی خاطر کینیا گئے اور وہاں کے صدر اور اعلی قیادت سے ملاقات کی ۔ان کا وڑن ایک عظیم پاکستان تھا۔سری لنکا کے دورے میں انہوں نے سری لنکن صدر سے خاص طور پر ملاقات کی اور پاکستان اور سری لنکا کے تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار اد کیا۔

پاکستان کی تجارتی پالیسی اور پر انہوں نے ہمیشہ حکومت وقت کو اہم مشور ے دیئے۔دبئی میں ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے تحت انہوں نے شیخ نہیان بن مبارک النہیان کو مدعو کیا اور پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ایک نئے تجارتی دور کا آغازہوا، اے آروائی گروپ کے بانی حاجی عبدالرزاق یعقوب میمن کی تجارت کیلئے گرانقدر خدمات پرتاجروں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔عالمگیر شہرت کے حامل اے آروائی گروپ کے بانی حاجی عبدالرزاق یعقوب کی شخصیت اپنے اندر بہت سے پہلوؤں کو سموئے ہوئے تھی۔ان کی زندگی کا ہر ، ہرپہلو شب وروز محنت ومشقت اورسخاوت سے عبارت ہے،اے آروائی گروپ کی بنیاد رکھ کر انہوں نے ہزاروں افراد کے لیے نہ صرف روز گار کے مواقع فراہم کیئے بلکہ میڈیا انڈسٹری میں نئی روح پھونک دی۔ دین اسلام کا پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے پاکستان میں پہلے مذہبی چینل کیوٹی وی کی بنیاد رکھ کر دین محمدیۖ کاچرچا کیا۔حاجی عبدالرزاق جیسی ہمہ جہت شخصیت نے سونے کے کاروبار میں ہاتھ ڈالا تو اسے صنعت کے اعلیٰ درجے تک پہنچا دیا۔مرحوم حاجی عبدالرزاق یعقوب نے نہ صرف میمن برادری کیلئے کارہائے نمایاں سرانجام دیئے بلکہ تاجر وں پربھی دست شفقت رکھا،سماجی شعبے میں بھی حاجی صاحب کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

زندگی بھر انہوں نے غربا اور مساکین کی امداد کی، متاثرین زلزلہ ہوں یا متاثرین سیلاب حاجی عبدالرزاق کی زیرسایہ خواجہ غریب نواز ویلیفئرٹرسٹ انٹرنیشنل اور احساس انٹرنیشنل ٹرسٹ کی امداد میں پیش پیش رہا،حاجی عبد الرزاق یعقوب ایک خدا ترس انسان اور کامیاب کاروباری شخصیت تھے، انہوں نے طویل جدو جہد کے بعد دنیا کے ممتاز لوگوں میں اپنا مقام بنایا، حاجی عبدالرزاق یعقوب انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہتے تھے ، غریبوں کی مدد اور مصیبت زدہ لوگوں کی داد رسی کرنا انکی شخصیت کا نمایاں پہلو تھا۔ وہ اولیا اللہ کے معتقد تھے۔ حاجی عبد الرزاق ایک عالمی شہرت یافتہ شخصیت تھے وہ ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے چیئرمین بھی رہے انہیں متعدد ملکی اور بین الاقوامی اعزازات سے نوازا گیا۔حاجی عبد الرزاق ایک شخصیت نہیں ایک عہد کا نام ہے ، وہ صرف ایک کامیاب کاروباری شخصیت ہی نہیں ، ایک آزاد صحافتی انقلاب کے بانی بھی تھے ، یہی نہیں وہ ایک سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، عاشق خواجہ غریب نواز اور دکھی انسانیت کے خادم تھے۔

حاجی صاحب نے ہزاروں گھرانوں کی خاموشی سے کفالت کی ، ان کا سفر طویل اور کٹھن تھا ، بھارتی شہر سورٹھ سے ہجرت اور پھر پچیس برس کی عمر میں دبئی ہجرت اور وہاں سے ایک ایسا سفر کہ دنیا دیکھتی ہی رہ گئی۔ ١٩٧٢ء میں اے آر وائی گروپ کی بنیاد رکھی ، حاجی عبد الرزاق اور اے آر وائی گروپ نے جہاں صحافتی اقدار کو پروان چڑھایا وہیں کاروباری سرگرمیوں کو پروان چڑھاتے ہوئے ملک اور اس کی معیشت کی ترقی کے لیئے اہم کردار ادا کیا،انہوں نے کاروبارکے ساتھ متعدد سماجی اور فلاحی شعبوں میں انقلابی اقدامات اٹھائے مرحوم کی میڈیا انڈسٹری سمیت دیگر شعبوں میں نمایاں کارکردگی کی بنیاد پر متعدد ملکی اور غیرملکی اعزازات سے بھی نوازا گیا۔حاجی عبد الرزاق سات مئی انیس سو چوالس کو بھارتی ریاست گجرات میں پیدا ہوئے۔حاجی عبدالرزاق ایک شفیق باپ ، ایک پیارے دوست، عظیم بھائی اور رہبر تھے انہوں نے ایک بیوہ اور پانچ بیٹیوں کو سوگوار میں چھوڑی ہیں۔

Pakistan
Pakistan

ان کے انتقال پر صدر، وزیراعظم سمیت گورنر سندھ وزیر اعلیٰ سندھ اور ملک کی سیاسی سماجی اور تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا، حاجی عبدالرزاق یعقوب کے انتقال کے بعد پاکستان کرکٹ کا بھی ناقابل تلافی نقصان ہواہے۔ کرکٹ کیلئے گران قدر خدمات انجام دینے پر قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی حاجی صاحب کی رحلت پر غمزدہ ہوئے۔کہتے ہیں کرکٹ دیرینہ سرپرست سے محروم ہو گئی۔ اے آر وائی گروپ کے بانی حاجی عبدالرزاق یعقوب نے صرف صحافت، کاروبار یا سماجی بہبود کے کاموں کیلئے ہی گرانقدرخدمات انجام نہیں دیں بلکہ کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی ہمیشہ پیش پیش رہے۔ خاص کر کرکٹ کیلئے، کرکٹ پاکستانیوں کا جنون ہے، انہیں اس کھیل کا شوق نہیں بلکہ عشق ہے،حاجی صاحب نے کرکٹ کے جنون کو پاکستان سے باہر موجود پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن بنا دیاتھا۔ حاجی عبدالرزاق نے شارجہ کے میدانوں کو کرکٹ کے جنون سے روشناس کرایا،سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے حاجی صاحب کی کرکٹ کے لئے گراں قدر خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔محسن حسن خان کا کہنا تھاشارجہ میں کرکٹ میلہ سجانے کا اصل سہراحاجی عبدالزاق یعقوب کے سرجاتا ہے۔

ان کی رحلت سے کرکٹ کا بڑا نقصان ہواہے۔ان کا کہنا تھا کہ حاجی عبدالرزاق یعقوب ایک شاندار انسان تھے،کیو ٹی وی کی صورت میں انہوں نے اسلام کی جو خدمت کی مسلم امہ اسے ہمیشہ یاد رکھے گی۔سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک نے حاجی عبدالرزاق یعقوب کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حاجی عبدالرزاق یعقوب کے انتقال سے کرکٹ بھی دیرینہ ساتھی سے محروم ہوگئی ہے وہ کھلاڑیوں سے اپنے بچوں کی طرح پیار کرتے تھے۔سلیم ملک نے کہا کہ شارجہ میں کرکٹ کے فروغ میں حاجی عبدالرزاق یعقوب کا اہم کردار ہے وہ کرکٹ کی باریکیوں سے واقف تھے اور کھلاڑیوں کو ان کی غلطیوں سے آگاہ کیا کرتے تھے۔ اے آروائی گروپ کے بانی و چیئرمین حاجی عبدالرزاق یعقوب کے سماجی اورفلاحی شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں وہاں صحت کا شعبہ بھی اہمیت کا حامل رہا،مرحوم نے فاطمہ بائی اسپتال کی بنیاد رکھ کر کراچی کے غریب اور مستحق مریضوں کیلئے ایک ایسی سہولت فراہم کی ہے جو اب شجرسایہ دار بن چکی ہے۔حاجی عبدالرزاق کے انتقال پر سمندر پارپاکستانیوں اور علما ئے کرام نے انتہائی دکھ اور تعزیت کااظہارکیا تھا۔اے آروائی گروپ کے بانی حاجی عبدالرزاق یعقوب کے انتقال پردنیا بھرمیں موجود علما ئے کرام اورسیاسی شخصیات نے تعزیت کااظہارکیا۔

کینیڈا میں موجود چشتیہ عثمانیہ قدوائیہ کے پیر و مرشد میاں مسعود عالم چشتی قدوائی نے حاجی عبد الرزاق کی وفات پر تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہا حاجی عبد الرزاق نہایت نفیس اور پیار کرنے والے انسان تھے ان کی دینی خدمات یاد رہیں گی اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔حاجی عبد الرزاق کی ایثال ثواب کیلئے ہمیشہ میں اور میرے مرید دعا گو رہیں گے۔دبئی میں ن لیگ کے رہنما خواجہ عبدالوحید پال کاکہنا تھا کہ حاجی عبدالرزاق کی دبئی میں پاکستانی کمیونٹی کے لئے بے تحاشہ خدمات ہیں جن کوکبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔منہاج القرآن انٹر نیشنل جرمنی،منہاج پیس اینڈ انٹیگریشن جرمنی کی جانب سے بھی حاجی عبدالرزاق کے انتقال پر تعزیت کااظہارکیاگیا تھا۔اے آر وائی گروپ کے بانی حاجی عبدالرزاق یعقوب کے انتقال پر مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں کی جانب سے تعزیتوں کا سلسلہ جاری تا حال ہے۔بانی اے آر وائی حاجی عبدالرزاق یعقوب کے انتقال پر پی ٹی آئی کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ حاجی عبدالرزاق کے انتقال کی خبر سن کر افسوس ہوا۔ جماعت اسلامی کے امیر منور حسن کا کہا تھا کہ حاجی صاحب ایک ہمہ جہت شخصت کے حامل شخص تھے۔صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ حاجی عبدالرزاق کے دنیا سے چلے جانے سے پاکستان ایک سچے محب وطن عاشق رسول سے محروم ہوگیا۔بابر اعوان کا کہنا تھاکہ حاجی عبدالرزاق وہ شخص تھے جس کام میں ہاتھ ڈالتے کامیابی ان کے قدم چومتی تھی۔احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ حاجی صاحب کے انتقال پر انہیں بے حد افسوس ہوا ۔ڈاکٹر صغیر اور خواجہ اظہار الحسن نے بھی حاجی عبدالرزاق کے انتقال کو قومی سانحہ قرار دیا ہے۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ حاجی صاحب کے انتقال سے ایک خلا پیدا ہوگیا ہے ۔راشد ربانی کا کہنا تھا کہ ہم ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگئے،وقار مہندی کا کہنا تھا کہ حاجی عبدالرزاق کے انتقال پاکستان کا بہت بڑا نقصان ہے۔پروفیسر خورشید کا کہنا تھا کہ حاجی عبدالرزاق ایک دین دار اور امت مسلمہ کی خدمت اور غریبوں کے ہمدرد تھے ۔گورنر سندھ نے کہا تھا کہ حاجی عبدالرزاق نے ہمیشہ پاکستان کی خدمت کی ہے۔

 Haji Abdul Razzak Yaqoob
Haji Abdul Razzak Yaqoob

وزیر داخلہ چوہدری نثار نے حاجی عبدالرزاق کے انتقال کو بڑا نقصان قرار دیا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ حاجی عبدالرزاق کی وفات پر مجھے شدید صدمہ پہنچا ہے۔پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان نے حاجی عبدالرزاق یعقوب کے انتقال پر ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کی تھی ۔وزیر اطلاعات پرویز رشید کا حاجی عبدالرزاق یعقوب کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا تھا ۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا پر ویز خٹک اوروزیز خزانہ اسحاق داڑ نے حاجی عبدالرزاق کے انتقال کی خبر کو انتہائی افسوسناک قرار دیا تھا۔۔رشید گوڈیل کا کہنا تھا کہ حاجی عبدالرزاق انیس ممالک میں ورلڈ میمن فاونڈیشن کے چیرمین تھے۔وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بھی حاجی عبدالرزاق کے انتقال پر اظہار افسوس کیا تھا۔حاجی عبدالرزاق یعقوب کے انتقال پر دینی رہنمائوں نے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ حاجی عبدالرزاق کی زندگی جدوجہد سے عبارت تھی۔جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے حاجی عبدالرزاق کی وفات پر اظہارِ افسوس کیا اور اْن کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی تھی۔امیر جماعت اسلامی منور حسن نے بھی حاجی عبدالرزاق کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا تھا، انہوں نے حاجی عبد الرزاق کیلئے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے دعا کی تھی۔متحدہ بین المسلمین فورم پاکستان کے صدر مولانا تنویرالحق تھانوی کا کہنا تھا کہ حاجی عبدالرزاق کے جانے سے دنیا کا ایک سماجی باب بند ہوگیا ہے۔سْنی اتحاد کونسل کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے حاجی عبد الرزاق کے انتقال کو ایک بڑا نقصان قرار دیا تھا۔سْنی اتحاد کونسل کے چئیرمین صاحبزادہ حامد رضا کا کہناتھا کہ حاجی عبدالرزاق یعقوب کی زندگی جہد مسلسل سے عبارت تھی ، اْن کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور تحریک منہا ج القرآن کے صدرجاوید قادری نے بھی حاجی عبدالرزاق کی وفات کو ایک عظیم سانحہ قرار دیا تھا۔اے آر وائی گروپ کے بانی حاجی عبدالرزاق یعقوب کے انتقال پر مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں کی جانب سے تعزیتوں کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔

بانی اے آر وائی حاجی عبدالرزاق یعقوب کے انتقال پر پی ٹی آئی کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ حاجی عبدالرزاق کے انتقال کی خبر سن کر افسوس ہوا۔جماعت اسلامی کے امیر منور حسن کا کہنا تھا کہ حاجی صاحب ایک ہمہ جہت شخصیت کے حامل شخص تھے۔صاحبزادہ حامد رضا کا کہناتھا کہ حاجی عبدالرزاق کے دنیا سے چلے جانے سے پاکستان ایک سچے محب وطن عاشق رسول سے محروم ہوگیا ہے۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ حاجی عبدالرزاق وہ شخص تھے جس کام میں ہاتھ ڈالتے کامیابی ان کے قدم چومتی تھی۔احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ حاجی صاحب کے انتقال پر انہیں بے حد افسوس ہوا ہے۔ڈاکٹر صغیر اور خواجہ اظہار الحسن نے بھی حاجی عبدالرزاق کے انتقال کو قومی سانحہ قرار دیا تھا۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ حاجی صاحب کے انتقال سے ایک خلا پیدا ہوگیا ہے۔راشد ربانی کا کہنا تھا کہ ہم ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگئے ہیں۔وقار مہندی کا کہنا تھا کہ حاجی عبدالرزاق کے انتقال پاکستان کا بہت بڑا نقصان ہے۔پروفیسر خورشید کا کہنا تھا کہ حاجی عبدالرزاق ایک دین دار اور امت مسلمہ کی خدمت اور غریبوں کے ہمدرد تھے۔

برطانیہ میں مقیم علمائے کرام نے حاجی عبدالرزاق یعقوب کی رحلت کو پاکستان اور عالم اسلام کے لئے بڑانقصان قرار دیتے ہوئے کہاتھا کہ حاجی صاحب کی خدمات ہمیشہ یاد آئیں گی۔برطانیہ میں تعزیتی ریفرنس میں حاجی عبدالرزاق یعقوب کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔حنیف طیب نے کہا تھا کہ حاجی عبدالرزاق یعقوب عجزوانکساری سے کام لینے والے سادہ انسان تھے۔قاری سید صداقت نے حاجی عبدالرزاق یعقوب کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہارکیا تھاانہوں نے کہا تھا کہ انسانیت کی خدمت کیلئے حاجی صاحب کے ان گنت کارنامے ہیں۔علمائے کرام کا کہناتھاکہ حاجی صاحب ان خوش قسمت لوگوں میں سے تھے جن سے اللہ نے فلاح کا کام لیناہوتاہے حاجی صاحب دوسرے لوگوں کیلئے دنیا میں آئے تھے۔علامہ قاضی عبدالعزیزنے کہا تھا کہ حاجی صاحب نے بنی کریم ۖ کی تعلیمات عام کرنے میں اہم کرداراداکیا تھا۔سیدعبدالقادرشاہ جیلانی نے کہا تھا کہ حاجی یعقوب نے اپنے تمام وسائل اسلام کی ترویج کیلئے وقف کردیئے تھے۔حاجی صاحب کے انتقال میں پاکستان اور برطانیہ سمیت دنیا بھرکے علمائے کرام افسردہ ہیں۔

ARY Group Razzaq Yakoob
ARY Group Razzaq Yakoob

اے آروائی گروپ کے بانی حاجی عبدالرزاق یعقوب کے انتقال پر دیگر شعبوں کی طرح ملکی فنون لطیفہ میں بھی سوگ کی فضاء پائی گئی تھی ۔کھیل کامیدان ہو یا صوفی ازم کے فروغ کی بات میڈیا کی دوڑ ہو یامعاشرے میں مذہبی رجحان کوپروان چڑھانے کی عملی جدوجہد ،حاجی عبدالزاق کا نام ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا اور پھر فنون لطیفہ میں ان کے انتقال کی خبر کا بجلی بن کر گرنا اس شعبے میںبھی ان کی خدمات کا بھرپور اعتراف ہے۔حاجی عبدالرزاق یعقوب اب اس دنیا میں نہیں رہے لیکن تجارت ،میڈیا سماجی اور دینی خدمات کے علاوہ کرکٹ کے لئے ان کی لازوال خدمات کو
بھی ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تحریر : جاوید صدیقی
ای میل: Journalist.js@hotmail.com
رابطہ: 03332179642 & 03218965665

Share this:
Tags:
Labour pakistan personality اے آر وائی پاکستان محنت
Gold
Previous Post سونے کے زیور کی برآمدی صنعت کو ایک اور جھٹکا ، 50 ارب روپے ڈیوٹی کے نوٹس جاری
Next Post اسحاق ڈار نے ٹیکس نہیں، ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کی بات کی، وزارت خزانہ
Ministry Of Finance

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close