Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 4, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

انت بھلے کا بھلا

March 2, 2020 0 1 min read
Imran Khan
Imran Khan
Imran Khan

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

ہم شخصیت پرست نہیں، پاکستان پرست ہیں۔ شریف برادران نے اپنے دَورِ حکومت میں اچھے کام کیے تو ہم نے قلمی میدان میں اُن کی بھرپور حمایت کی جس پر تحریکیوں کی جانب سے مغلظات کے طوفان کا سامنا بھی کرنا پڑا۔یہ بھی عین حقیقت کہ ایک زمانے میں عمران خاں بھی ہمارے ہیرو ہوا کرتے تھے۔ یہ اُس دَور کی بات ہے جب اُن کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے 1992ء کا ورلڈ کپ جیتا۔ یہ جیت ٹیم ورک کا نتیجہ تھی لیکن قوم نے اِس جیت کا سارا کریڈٹ عمران خاں کی جھولی میں ڈال دیا۔ آج شاید کسی کو 92ء کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے نام تک یاد نہ ہوں لیکن عمران خاں اِسی جیت کی بدولت ہمارے وزیرِاعظم ہیں۔ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اُنہوں نے شوکت خانم کینسر ہسپتال بنانے کی ٹھانی تو قوم نے اپنے ہیرو کا بھرپور ساتھ دیا۔ یہ وہ وقت تھا جب سکولوں کے چھوٹے چھوٹے بچے بھی اپنی ”پاکٹ مَنی’ شوکت خانم فنڈ میں دے آتے تھے۔ اُس وقت کے وزیرِاعلیٰ میاں نوازشریف نے شوکت خانم کے لیے زمین فراہم کی اور اُن کے والد میاں محمد شریف مرحوم نے جی بھر کے مالی مدد کی جس کا عمران خاں خود بھی بَرملا اعتراف کرتے رہے۔ شوکت خانم ہسپتال کے خواب نے حقیقت کا روپ دھارا تو سارا کریڈٹ لے گئے عمران خاں۔ آج شوکت خانم اور عمران خاں لازم وملزوم ہیں۔ یہ بجا کہ اِس ہسپتال کی تعمیر کے لیے خاںصاحب نے بہت کوشش کی لیکن کیا کوئی اِس حقیقت سے انکار کر سکتا ہے کے بین الاقوامی معیار کا یہ ہسپتال قوم کے پیسے سے بنا۔

پھر خاں صاحب نے خارزارِسیاست میں قدم رکھا تو ہم نے یہ جانا کہ وہ پاکستانی سیاست میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہوںگے لیکن 1999ء میں ملک پر مشرفی آمریت مسلط ہوئی تو خاںصاحب لنگوٹ کَس کر پرویز مشرف کی حمایت میں میدان میں کود پڑے۔ جہاں کہیںپرویزمشرف کا جلسہ ہوتا خاںصاحب اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اُس جلسے میں پہنچ جاتے۔ پرویزمشرف نے ریفرنڈم کی ٹھانی تو پوری قوم نے اِس کا بائیکاٹ کیا۔ وہ صرف عمران خاں تھے جو گلی گلی میں ریفرنڈم کے حق میں تقریریں کیا کرتے تھے۔ قوم کو کبھی آمریت پسند تھی، ہے، نہ ہوگی۔ اِسی لیے 2002ء کے مشرفی انتخابات میں قوم نے تحریکِ انصاف کو مکمل طور پر رَد کر دیا اور خاںصاحب بمشکل اپنی سیٹ ہی نکال پائے۔ مشرفی حمایت پر چونکہ پرویزمشرف چونکہ خاںصاحب سے وزارتِ عظمیٰ کا وعدہ کرچکے تھے لیکن جب تحریکِ انصاف ہی ”لَم لیٹ” ہو گئی تو پھر کہاں کا وعدہ اور کیسا وعدہ۔ تب خاں صاحب نے پہلا یوٹرن لیا اور پرویزمشرف کے خلاف ہو گئے۔ اُن کی جماعت نے 2008ء کے انتخابات کا بائیکاٹ کیا لیکن اکتوبر 2011ء میں وہ اُس وقت اُبھر کر سامنے آئے جب مینارِ پاکستان کے سائے تلے تحریکِ انصاف نے عظیم الشان جلسہ کیا۔ یہ وہ دَور تھا جب عمران خاں کے خلاف لکھتے ہوئے لکھاریوں کے قلم تھرتھرا اُٹھتے تھے۔ ہم نے تب بھی لکا کہ اگر شوکت خانم جیسے کارنامے کی بنیاد پر خاں صاحب کو وزیرِاعظم بنایا جا سکتا ہے تو پھر وزارتِ عظمیٰ کا پہلا حق مولانا عبد الستار ایدھی کا ہے کیونکہ خاں صاحب رفاہی کاموں میں عبدالستار ایدھی کی خاکِ پا کے برابر بھی نہیں۔ اگر 1992ء کے ورلڈ کپ کی جیت کو بنیاد بنا کر وہ وزارتِ عظمیٰ کے حقدار قرار پا سکتے ہیں تو اِس میں اُن کا کوئی کمال نظر نہیں آتا۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم تو بستربوریا باندھ کر پاکستان واپسی کے لیے تیار بیٹھی تھی لیکن ایک دوسری ٹیم کی غیرمتوقع ہار نے پاکستان کو سیمی فائنل تک پہنچایا جو محض اللہ کا فضل تھا۔

2013ء کے عام انتخابات میں تحریکِ انصاف کا شور تو بہت تھا لیکن قومی اور بین الاقوامی سرویز کچھ اور ہی کہانی سنا رہے تھے۔ تحریکِ انصاف نے اِن سرویز کو ہمیشہ رَد کیا لیکن نتیجہ سرویز کے مطابق ہی آیا اور وہ ملک کی تیسری بڑی سیاسی جماعت بن کر اُبھری۔ مولانا فضل الرحمٰن کی شدید مخالفت کے باوجود میاں نوازشریف نے خیبرپختونخوا میںحکومت کی تشکیل کے لیے تحریکیوں کا پہلا حق تسلیم کیا کیونکہ کے پی کے میں سب سے بڑی سیاسی جماعت وہی تھی۔ میاں نوازشریف اگر چاہتے تو مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ مل کر بڑی آسانی سے کے پی کے کی صوبائی حکومت تشکیل دے سکتے تھے لیکن اُنہوں نے ایسا نہیں کیا۔ خاں صاحب کو چونکہ شیروانی پہننے کا شوق ہی بہت تھا اِس لیے اُنہیں 2013ء کی شکست ہضم نہیں ہوئی اوروہ سڑکوں پر نکل آئے۔ ڈی چوک اسلام آباد کا 126 روزہ دھرنا اُسی دَور کی یادگار ہے جب خاںصاحب نے سول نافرمانی کا اعلان کیا، سرِعام یوٹیلٹی بِلز جلائے، بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ہُنڈی کے ذریعے رقم پاکستان بھیجنے کی تلقین کی، پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ توڑے گئے، پی ٹی وی پر قبضہ کیا گیا، سپریم کورٹ کی دیواروں پر ”پوتڑے” لٹکائے گئے اور وزیرِاعظم ہاؤس پر حملہ کیا۔ شیروانی اُنہیں تب بھی نصیب نہیں ہوئی حالانکہ وہ ہر روز امپائر کی اُنگلی اُٹھنے کا اعلان کرتے رہے۔ مولانا طاہرالقادری کے دھرنا چھوڑ جانے کے بعد درحقیقت خاںصاحب کا دھرنا بھی اُجڑ چکا تھا لیکن اُنہیں فرار کی کوئی راہ نہیں مل رہی تھی۔ یہ موقع اُنہیں سانحہ اے پی ایس پشاور کے بعد نصیب ہوا اور وہ اِس سانحے کے بہانے دھرنا چھوڑ گئے۔ اُدھر سپریم کورٹ بنچ نے 2013ء کے انتخابات کو صاف شفاف اور عوام کی توقعات کے عین مطابق قرار دیا تو لوگوں نے یہ جانا کہ خاںصاحب کے تمام الزامات جھوٹ کا پلندا تھے۔

2018ء کے انتخابات میں بالآخر خاںصاحب کو شیروانی ”پہنا” دی گئی۔ یہ فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے کہ شیروانی اسٹیبلشمنٹ نے پہنائی یا ”پیرنی” کی دعاؤں نے۔ البتہ خاں صاحب کہتے ہیں کے وہ اپنے یوٹرنوں کی بدولت وزیرِاعظم بنے۔ جس لفظ ”سلیکٹڈ” سے نہ صرف خاںصاحب بلکہ پوری تحریکِ انصاف کو چِڑ ہے، اُس کا اظہار تو با الفاظِ دیگر خاںصاحب اپنے دھرنے کے ایام میں بار بار کرتے رہے۔ جب وہ کہتے تھے کہ ”امپائر کی انگلی اُٹھنے والی ہے” تو اُس کا کیا مطلب تھا؟۔ کیا یہی مطلب نہیں کہ اسٹیبلشمنٹ اُنہیں ”سلیکٹ” کر چکی اور کسی بھی وقت میاں نوازشریف کو کان سے پکڑ کر باہر نکال دیا جائے گا؟۔ کیا پاکستانی قوم کو پتہ نہیں کہ پاکستان میں امپائر کون ہے اور کس کی انگلی کے اشارے سے حکومتیں بدلتی ہیں؟۔ 2018ء کے عام انتخابات میں یہ امپائر کی انگلی ہی کا تو کمال تھاجس نے خاںصاحب کا ادھورا خواب پورا کیا۔ یہ بات الگ کہ اب اسٹیبلشمنٹ بھی سوچنے پر مجبور کہ وہ کیا کر بیٹھی۔ سلیکٹڈ کا لفظ پہلی بار بلاول زرداری نے پارلیمنٹ میں ادا کیا۔ اُس وقت وزیرِاعظم بھی ایوان میں تشریف فرما تھے۔ بلاول کے سلیکٹڈ استعمال کرنے پر اُنہوں نے تالیاں بھی بجائیں لیکن بعد میں جب اِس لفظ کے معنی پر غور کیا تو پتہ چلا کہ اُن کے ساتھ ”ہَتھ” ہوگیا۔ بعد میں قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر نے اِس لفظ پر پابندی لگا دی لیکن اب یہی لفظ گلی گلی میں گونجتا ہے۔

سیانے کہہ گئے ”کر بھلا، سو ہو بھلا، انت بھلے کا بھلا” لیکن خاںصاحب سے بھلے کی توقع عبث۔ ”نہیں چھوڑوںگا” اُن کا نعرہ۔ تمام انتظامی ادارے اُن کی ہدایت کے مطابق اپوزیشن کے خلاف سرگرمِ عمل۔ نیب صفِ اوّل میں، جا وبیجا پکڑدھکڑ اُس کا شیوہ جس پر سپریم کورٹ بھی نالاں۔ اب صورتِ حال یہ کہ نیب نے اپوزیشن کے جتنے لوگوں کو حوالۂ زنداں کیا، تقریباََ سب کی ضمانتیں ہو چکیں۔ شاہد خاقان عباسی تو ضمانت کی درخواست دینے کو بھی تیار نہیں تھے لیکن میاں نوازشریف کے حکم پر اُنہوں نے درخواست ضمانت دی جسے منظور ہونا ہی تھا۔ احسن اقبال بھی ضمانت پر رہا ہو گئے۔ اُن کے خلاف تو کیس بنتا ہی نہیں تھا لیکن نیب کا کام بندے اُٹھانا ہے، کرپشن ثابت کرنا نہیں۔ اب تو ایک عامی کو بھی محسوس ہونے لگا ہے کہ نیب تحریکِ انصاف ہی کا ایک ”خاموش حصّہ” ہے کیونکہ جس کو نیب نے پکڑنا ہوتا ہے اُس کے بارے میں تحریکی وزراء پہلے ہی خبر دے دیتے ہیں۔ مستقبل میں چیئرمین نیب کے بارے میں کیا لکھا جائے گا، اِس کا فیصلہ ہم تاریخ پر چھوڑ دیتے ہیں۔

جب سے خاںصاحب نے شیروانی پہنی ہے، قوم عذابِ مسلسل کا شکار۔ ”نے ہاتھ باگ پر ہے نہ پا ہے رکاب میں” کی سی صورتِ حال۔ معیشت تباہی کے دہانے پر، بہتری کی کوئی صورت نظر نہیں آتی۔ جب ساری معیشت آئی ایم ایف کے قبضے میں ہو تو بہتری کی توقع کرنے والا احمقوں کی جنت کا باسی۔ ڈالر 155 روپے پہ جم کر بیٹھ گیا، روپے کی قدر میں بہتری کی کوئی اُمید نہیں، سونا 97 ہزار روپے تولہ تک پہنچ گیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیںمڈل اور لوئرمڈل کلاس کی پہنچ سے باہر۔ بجلی اور گیس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی ہوئیں۔ مہنگائی کی شرح 14.6 فیصدکی ریکارڈ سطح پر۔ ادارہ شماریات پاکستان نے 27 فروری 2020ء میں اختتام پذیر ہونے والے ہفتے میں ملک کے 17 بڑے شہروں سے 51 اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لے کر یہ رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا کہ مہنگائی کی شرح میں 14.6 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ اِس کے باوجود وزیرِاعظم صاحب کا فرمان کہ 2020ء ترقی کا سال ہے جس میں سب دلدر دور ہو جائیں گے لیکن اب اُن کی باتوں پر قوم کو اعتبار نہیں رہا کیونکہ وہ قوم کو متواتر وعدۂ فردا پر ٹالتے چلے آرہے ہیں۔ دراصل اُن کا ٹارگٹ معیشت کی بہتری ہے نہ مہنگائی کا خاتمہ بلکہ ٹارگٹ صرف ”نہیں چھوڑوں گا”۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
chief minister leadership pakistan personality sharif brothers پاکستان شخصیت شریف برادران قیادت وزیراعلی
PML N Sindh
Previous Post حکومت کرونا سے بچاءو کے انتظامات کرنے میں ناکام ہو گئی ہے، ن لیگ سندھ
Next Post ملک عوام کی مرضی سے چلتے ہیں کسی امپائر کی مرضی سے نہیں: بلاول بھٹو
Bilawal Bhutto

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close