
گجرات ( جی پی آئی ) دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے اولیاء کرام کی تعلیمات کو عام کرنا ضروری ہے ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ سروری قادری نے عرس مبارک کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں جب ہر طرف دہشت گردی کی فضاء موجود ہے ۔ ایسے میں ہمیں چاہیے کہ اولیاء کرام کی تعلیمات سے معاشرہ میں امن پیدا کرینگے ۔ کیونکہ اولیاء کرام کے آستانے امن اور آشتی کا درس دیتے ہیں مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جو مہم شروع کر رکھی ہے پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے’ اور چاہتی ہے کہ ملک میں امن ہو ‘ ترقی ہو تاکہ عوام خوشحال ہو ‘ صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ نے کہا کہ برصغیر پاک و ہند میں اسلام اولیاء کرام کی تعلیمات سے پھیلا کیونکہ اولیاء کرام نے امن اور پیار کا درس دیا ‘ اس موقع پر مفتی محمد اقبال چشتی ‘ سید شمس الرحمن مشہدی نے بھی خطاب کیا ۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف قاری محسن رضا قادری اور قاری نور محمد نے حاصل کیا ۔ نقابت کے فرائض علامہ نعیم اختر رضوی اور سید اکرم شاہ گیلانی نے سرانجام دیئے ‘ نعت رسول مقبول ۖ زبیب مسعود ‘ ابرار ہاشمی ‘ افضل نوشاہی ‘ علی رضا نوری ‘ ریحان روفی نے پیش کی ۔ علماء و مشائخ جن میں پیر سید طفیل شاہ ‘ پیر سید زاہد حسین شاہ ترمدی ‘ پیر سید عمر علی شاہ ‘ پیر سید آل احمد شاہ ‘ صاحبزادہ رضوان منصور آوانی ودیگر علماء و مشائخ موجود تھے ۔ ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) موضع عادووال اور گردونواح میں سوئی گیس کی بندش کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ‘ ان خیالات کا اظہار ممتاز عوامی شخصیت مہر آصف محمود نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ‘ کیونکہ عوامی سطح پر مسائل کے حل کیلئے حکومت کچھ نہیں کر رہی ہے ‘ مقامی راہنما بھی عوامی مسائل کے حل کیلئے کچھ نہیں کر رہے ‘ اگر یہ صورت حال بر قرار رہی تو عوام کا پرسان حال کوئی نہیں ہوگا ۔ موجودہ حکومت کو سوئی گیس اور بجلی کی فراہمی کیلئے اقدامات کرنا چاہیے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ‘ اور کشمیر کو پاکستان سے علیحد ہ نہیں کیا جا سکتا ۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم شہزاد شفیق نقشبندی نے یوم کشمیر کے سلسلہ میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ اس لئے کہا جاتا ہے کہ یہاں کے لوگ پاکستان کے ساتھ پیار کرتے ہیں ۔ اور ہر طرح سے پاکستان اور کشمیری ایک دوسرے دکھ اور سکھ میں شریک ہوتے ہیں ۔ عالمی سطح پر بھی حکومت مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرے ۔ اس موقع پر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے طلباء و طالبات نے مختلف ٹیبلو پیش کئے ۔ اور کشمیر کی آزادی کے حوالہ سے نظمیں پیش کیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کالا باغ ڈیم کی تعمیر بلاتاخیر شروع کی جائے: پنجاب اسمبلی میں مونس الہٰی کی قرارداد
گجرات (جی پی آئی ) پاکستان میں پانی وبجلی کے بڑھتے ہوئے بحران پر قابو پانے کیلئے کالاباغ ڈیم کی جلدازجلد تعمیر کیلئے پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی ہے ۔ پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کے سربراہ مونس الہٰی اور سردار وقاص حسن موکل کی جانب سے قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بل خصوص پنجاب اس وقت پانی وبجلی کے شدید بحران سے دوچار ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ اس بحران میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ملک میں فی الفور بڑے آبی ذخائر جیسے کہ کالاباغ ڈیم کیلئے صوبوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں اور ان منصوبوں کی تعمیر بلا تاخیر شروع کی جائے تاکہ بجلی اور آبپاشی کیلئے پانی کی کمی کے بحران پر قابو پایا جا سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )تھانہ کنجاہ کے علاقہ چاہ مغلاںکے قریب دوڈاکوئوںنے موٹرسائیکل سوارسے ہزاروںروپے نقدی اورموبائل چھین لیا،تفصیلات کے مطابق چاہ مغلاںکی سیاسی سماجی شخصیت مرزامحمدتنویرموٹرسائیکل پرگھرواپس آرہے تھے کہ گائوںکے قریب ہی دوڈاکوئوںنے ان سے گن پوائنٹ پر30000روپے نقدی اورموبائل لوٹ کرفرارہوگئے متاثرہ شخص نے پولیس چوکی منگووال میںدرخواست دے دی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، وجاہت حسین، شفاعت حسین اور مونس الٰہی کا حاجی غلام سرور کے اچانک انتقال پر دلی اظہارِ رنج و غم
گجرات (جی پی آئی )پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی ،چودھری وجاہت حسین ،شفاعت حسین اور مونس الٰہی نے مسلم لیگی رہنما حاجی غلام سرور آف بولے کے اچانک انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے بھایئوں ڈاکٹر انصر ،ظفر جاویداور چودھری امجد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اچانک انتقال سے ان کی فیملی اور عوام کو سخت صدمہ پہنچا ہے، مرحوم کی پارٹی کیلئے گراں قدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ مسلم لیگی قائدین نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے صبر جمیل اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔ مرحوم کی روسم قل کا ختم ہفتہ 7فروری 11بجے صبح ان کی رہائش گاہ واقع بولے پنڈ میں ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)مرکز طیبہ جماعة الدعوہ نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ریلی نکالی گئی جس میں شرکاء کی تعداد سینکڑوں مین تھی ۔ریلی کی قیادت ضلعی امیر احسان اللہ وڑائچ اور عبدالواحد نے کی ریلی مرکز طیبہ شادمان سے برآمد ہوکر کچہری چوک سے پریس کلب پر احتتام پذیر ہوئی ریلی کے احتتام پر مقررین نے خطاب سے قبل تلاوت قرآن کا شرف مولانا رفیق محمدی نے حاصل کیا ۔مولانا مفتی عبدالرحمان عابدی چیف جسٹس شرعی عدالت جماعة الدعوة نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلی کا مقصد کشمیریوں سے یکجہتی منانا ہے ۔کشمیریوں سے ہمارا رشتہ لا الا کا ہے ۔مسلمانوں جمس جان کا رشتہ ہے اگر جسم کے ایک حصہ کو تکلیف ہوتی ہے تو سارا جسم درد محسوس کرتا ہے اس رشتے کے ناطے میں کشمیریوں کی آزادی کے لیے جہاد کرتے ہیں ہندوئوں کے ظلم بربریت ہمیں مجبور کررہے ہے کہ ہم جہاد فی سبیل اللہ کے لیے میدان میں نکلیں ہندو 65 سالوں سے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے 65 سالوں میں 150 دفعہ مذاکرات ہوچکے ہیں جو کہ بے سود ہیں اب جہاد کا راستہ اختیار کرنا ہوگا ۔اگر ہم کشمیر میں آزادی کیلئے جہاد کرتے ہیں تو دہشت گردی عالمی بدمعاش امریکہ اسرائیل ،فلسطین میں اور ہندو بنیاں کشمیر میں ظلم و بربریت کے پہارڑ توڑے تو وہ دہشت ہیں ہے عالمی قتوں کو صیہونی طاقتوں کی دہشت گردی نظر نہیں آتی کشمیر میں دو کروڑ مسلمان حق مانگیں تو دہشت گرد ہیں مشرقی فی تور انڈونیشیا میں عیسائی علیحدہ ملک حاصل کریں تو کرنے کے لیے مطالبہ کریں تو امریکہ ایڑی چوٹی کا ذور لگا کر علیحدہ ملک بنا دیتا ہے عالمی ہندو ہماری مائوں بہنوں اور حرمت رسول ۖ قرآن کو پامال کرنے میں مختلف حربے استعمال کرکے ہماری غیرت کو للکار رہا ہے لہذا اس جہاد فی سبیل اللہ میں مفتی عبدالرحمان عابد نے خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ عالمی صیہونی طاقتیں پاکستان پامال کرنے کے درپے ہیں مگر ہم ان کے عزائم خاک میں ملا دیں گے ۔امریکہ ،ہندوستان ،افغانستان میں بیٹھ کر سی آئی اے ،را ایجنسیاں پاکستان کو ختم کرنے کیلئے پلاننگ بنا رہی ہیں ۔امریکہ ،افغانستان سے ذلیل و خوار ہوکر نکلا ہے اور ہم بھی کشمیر سے ہندوئوں بنیاں کو نکال کر دم لیں گے اور وہ دن دور نہیں جب ہم کشمیریوں کو آزادی کی نوید سنائیں گے ۔کشمیری علیحدہ ہوکر پاکستان سے الحاق کریں گے ۔مفتی عبدالرحمن کے بعد دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔
