
لیما (جیوڈیسک) پیرو میں بس کا حادثہ ہو گیا، بیس افراد ہلاک ہو گئے۔ پیرو کے وسطی علاقہ کی مرکزی شاہراہ پر مسافر بس حادثہ کا شکار ہو گئی، حادثے میں بیس مسافر جان سے گئے، جب کہ پندرہ افراد زخمی ہوئے، امدادی ٹیم نے پہنچ کر الٹی ہوئی بس کو سیدھا کیا۔
زخمیوں کو اسپتال پہنچایا اور لاشیں ورثاء کے حوالے کیں، بس حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا۔
