
اسلام آباد (جیوڈیسک) خصوصی عدالت آج سے سنگین غداری کیس کی سماعت دوبارہ شروع کرے گی۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری داخلہ بطور شکایت کنندہ اپنی گواہی قلم بند کرائیں گے۔
عدالت نے گزشتہ حکم میں استغاثہ کو شہادتیں قلمبند کرانے کی ہدایت کی تھی جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں جسٹس طاہرہ صفدر اور جسٹس یاور علی خان پر مشتمل خصوصی عدالت سنگین غداری کیس کی 47 ویں سماعت منگل کو کرے گی۔
13 جون کو ہونے والی سماعت میں عدالت نے ملزم پرویز مشرف کی درخواست قبل ازوقت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی تھی اور 17 جون کی تاریخ شہادتیں ریکارڈ کرانے کے لیے مقرر کی گئی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکرٹری داخلہ شاہد خان عدالت میں پیش ہو کر اپنی گواہی بطور شکایت کنندہ قلم بند کرائیں گے۔
