Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

پرویز مشرف مقدمات پر سیاسی نقطہ نظر

April 2, 2014 0 1 min read
Ghulam Murtaza Bajwa
Pervez Musharraf
Pervez Musharraf

آئین سے غداری کے الزام میں سابق حکمران پرویز مشرف کے خلاف فرد جرم عائد ہونے کے بعد سیاسی لوگوں کے روئیے پر پاکستانی عوام میں یہ بات ریربحث ہے کہ حکومت طالبان سے مذاکرات اور بعض دیگر اہم امور سے توجہ ہٹانے کے لئے بھی اس مقدمہ کو جاری رکھنا چاہتی ہے۔ تا کہ حسب ضرورت اس معاملہ کو لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکے۔ دوسری طرف طویل عرصہ تک کھینچا تانی کے بعد خصوصی عدالت میں آئین سے غداری کے الزام میں سابق حکمران پرویز مشرف کے خلاف فرد جرم عائد کر دی گئی ہے ۔ ملزم نے خود پر عائد کئے جانے والے جرائم سے انکار کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ انہوں نے تمام اقدام ملک کی بہتری کے لئے کئے تھے۔ ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ مقدمہ مستقبل قریب میں کیا رخ اختیار کرے گا۔

ملک میں اس مقدمہ کی حمایت اور مخالفت میں دلائل دینے والوں اور مہم سازی کرنے والوں کی کمی نہیں ہے ۔ میاں نواز شریف کی حکومت نے بھی مخصوص سیاسی ضرورتوں کے تحت بہت سوچ سمجھ کر جون 2013ء میں راولپنڈی میں ہونے والے فرقہ وارانہ فساد کے عین بیچ میں یہ مقدمہ چلانے کا اعلان کیا تھا۔ اس مقصد کے لئے سپریم کورٹ کے تعاون سے تین ججوں پر مشتمل ایک خصوصی عدالت تشکیل دی گئی ہے اور ملک کے ممتاز وکیل اکرم شیخ کو خصوصی پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا ہے۔

ملک میں ایک طاقتور گروہ جن میں بعض سیاسی پارٹیوں کے لیڈر شامل ہیں مسلسل اس مقدمہ کی مخالفت کر رہا ہے ۔ میڈیا کا ایک سیکشن بھی مقدمہ کے خلاف اور کسی حد تک سابق حکمران کی حمایت میں رائے عامہ ہموار کرنے کے لئے ہمہ تن مصروف عمل ہے ۔ ان لوگوں کا مؤقف ہے کہ یہ مقدمہ قانون شکنی کی بنیاد پر نہیں بلکہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور وزیراعظم میاں نواز شریف کی پرویز مشرف کے ساتھ دشمنی کی وجہ سے قائم ہوا ہے ۔ حالانکہ حکومت نے سپریم کورٹ کی طرف سے سابق فوجی حکمران پر غداری کا مقدمہ چلانے کے بارے میں حکم کے بعد بہت غور و خوض کے بعد یہ اعلان کیا تھا۔

میاں نواز شریف کی حکومت نے یہ اہتمام بھی کیا تھا کہ خصوصی عدالت کے قیام کے سلسلہ میں نہایت احتیاط سے کام لیا جائے ۔ حکومت نے سپریم کورٹ کو خصوصی عدالت کے لئے نام تجویز کرنے کی درخواست کی تھی۔ اس وقت افتخار چوہدری سپریم کورٹ کے سربراہ تھے ۔ انہوں نے بھی اس معاملہ پر احتیاط سے کام لیتے ہوئے پانچوں صوبائی ہائی کورٹس سے ایک ایک جج کا نام طلب کیا تھا اور یہ پانچوں نام حکومت کو بھجوا دئیے تھے ۔ حکومت نے ان میں سے تین ججوں پر مشتمل ایک خصوصی عدالت قائم کر دی تھی۔
پرویز مشرف کے وکلاء کی طرف سے اس عدالت کے قیام اور اختیار کو چلینج کیا گیا تھا۔ اس قسم کی تمام درخواستیں خصوصی عدالت مسترد کر چکی ہے ۔ مشرف کے وکلاء نے سپریم کورٹ سے بھی مداخلت کی اپیل کی تھی لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوئے ۔ بہرحال یہ معاملہ اپنی جگہ تنازعہ کا سبب رہے گا کہ ملک کے کسی قانون کی مخالفت کے الزام میں مروج عدالتی طریقہ کار کی بجائے خصوصی عدالت بنانے کی ضرورت کیوں محسوس کی گئی۔ اس مقدمہ کا جو بھی فیصلہ ہو ، عدالت کی تشکیل اور دائرہ اختیار کے بارے میں سوالات اٹھائے جاتے رہیں گے۔

گزشتہ دو ماہ کے دوران خصوصی عدالت کے ججوں اور پرویز مشرف کے وکیلوں کے درمیان اس سوال پر تکرار ہوتی رہی ہے کہ پرویز مشرف کا عدالت میں پیش ہونا کس قدر ضروری ہے ۔ پرویز مشرف گرفتاری سے بچنے کے لئے آرمی کے امراض قلب کے اسپتال میں داخل ہو چکے ہیں اور معالجین انہیں بیرون ملک علاج کا مشورہ بھی دے چکے ہیں۔ یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ پرویز مشرف کو انتہائی احتیاط کے وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے۔ اور وہ طبی بنیاد پر عدالت میں پیش نہیں ہوں گے ۔ تاہم انہوں نے عدالتی حکم کے مطابق خصوصی عدالت میں حاضر ہونے کا فیصلہ کیا اور بالآخر ان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ اس موقع پر ان کی طرف سے ان کے نئے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے دلائل دئیے ۔ پرویز مشرف کے دیگر وکلاء نے عدالتی رویہ کے خلاف بائیکاٹ کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کا پس منظر 27 مارچ کا وہ سانحہ تھا جس میں خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس فیصل عرب وکلائے صفائی کے رویہ سے ناراض ہو کر عدالت سے چلے گئے تھے اور یہ خبر عام ہو گئی تھی کہ انہوں نے خصوصی عدالت سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ بعد میں تحریری حکم میں واضح کیا گیا تھا کہ جسٹس فیصل عرب عدالت سے علیحدہ نہیں ہونگے۔

Ahmed Raza kasuri
Ahmed Raza kasuri

پرویز مشرف کے نمائندے اور ان کی پارٹی کے رہنما رضا قصوری، جو ان کے وکلاء کی ٹیم میں بھی شامل ہیں ، جسٹس فیصل عرب کے رویہ کو ناقابل قبول قرار دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے زبانی طور پر عدالت سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا اس لئے وہ بعد میں اس فیصلہ کو تحریری حکم کے ذریعے واپس لینے کے مجاز نہیں ہیں۔ اس طرح تکنیکی لحاظ سے یہ عدالت تحلیل ہو چکی ہے اور اسے اس مقدمہ کی سماعت کرنے کا کسی طرح کا اختیار نہیں ہے۔

اب یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ اس مقدمہ کے قانونی پہلووں سے قطع نظر یہ مقدمہ دراصل سیاسی صورت اختیار کر چکا ہے اور فریقین سیاسی ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگرچہ پاکستانی عوام کی اکثریت ضرور یہ خواہش رکھتی ہے کہ ایک فوجی سربراہ کے خلاف آئین توڑنے کے اقدامات پر انہیں جوابدہ کیا جائے لیکن اس مقدمہ نے جس طرح ایک سرکس کی حیثیت اختیار کر لی ہے وہ اکثر لوگوں کے لئے پریشان کن ہے ۔ پرویز مشرف کے حامی اس مقدمہ کو فوج کی توہین قرار دیتے ہوئے یہ دعویٰ بھی کرتے ہیں کہ طاقتور غیر ملکی طاقتیں پرویز مشرف کو بچانا چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک سابق فوجی سربراہ کو غداری کے الزام میں سزا دینے سے فوج کے مورال پر اثر مرتب ہو گا۔
عدالتی کارروائی میں پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے نہایت پروفیشنل مہارت سے وکیل صفائی اور ملزم کے اس مؤقف کو مسترد کیا ہے کہ یہ مقدمہ پرویز مشرف کی ملک سے وفاداری سے متعلق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مقدمہ میں پرویز مشرف پر آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اقدامات کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس لئے یہ معاملہ آئین شکنی سے متعلق ہے۔ ملک میں اس سے قبل آئین کی شق 6 کے تحت مقدمہ قائم نہیں ہؤا۔ اس شق کے تحت جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

عدالتیں اس سے قبل پرویز مشرف کی طرف سے اپنی بیمار والدہ کی عیادت کے لئے بیرون ملک جانے یا خود اپنا علاج اپنی مرضی کے امریکی ہسپتال میں کروانے کی درخواست مسترد کر چکی ہیں۔ تاہم بیرسٹر فروغ نسیم نے ایک بار پھر عدالت سے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی درخواست دائر کی ہے۔

سابق فوجی حکمران کی ضعیف والدہ شدید علیل ہیں۔انہیں انتہائی تشویشناک حالت میں شارجہ کے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں بھی داخل کیا گیا ہے۔ اس لئے فروغ نسیم کا یہ مؤقف وزنی ہے کہ مقدمہ کی حیثیت اور الزام کی سنگینی کے باوجود انہیں اپنی والدہ سے ملنے کا موقع ملنا چاہئے۔ عدالت نے اس سوال پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔ اس سوال پر کسی قسم کی رعایت ملنے کی صورت میں اگر پرویز مشرف ملک سے باہر چلے جاتے ہیں تو یہ فیصلہ عدالتی ہونے کے باوجود میاں نواز شریف کی حکومت کے لئے سیاسی شکست کے مترادف ہو گا۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ حکومت طالبان سے مذاکرات اور بعض دیگر اہم امور سے توجہ ہٹانے کے لئے بھی اس مقدمہ کو جاری رکھنا چاہتی ہے ۔ تا کہ حسب ضرورت اس معاملہ کو لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکے۔

اس طرح پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ صرف آئینی تشریح کے حوالے سے ہی نہیں سیاسی نقطہ نظر سے بھی پیچیدہ اور مشکل ہو چکا ہے ۔ حیرت کی بات ہے کہ عدالتیں بھی اس معاملہ میں نزاکتوں کو بھانپنے اور میانہ روی کا کوئی مناسب راستہ نکالنے میں کامیاب نہیں ہوئیں۔ حالانکہ گزشتہ چند ماہ میں اس سلسلہ میں کئی مواقع سامنے آئے تھے۔ اس وقت پرویز مشرف خود پر قائم تمام مقدمات میں ضمانت پر رہا ہیں اور وہ باقاعدہ زیر حراست نہیں ہیں۔ ان پر کسی مقدمہ کی سماعت یا اس پر فیصلہ کے لئے انہیں ملک کے اندر پابند رکھنے کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف سارے مقدمات قانون اور طریقہ کار کے مطابق چلائے جا سکتے ہیں۔ یہ سارے معاملات اصولی ہیں۔ اس بات پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے کہ اگر ان مقدمات کے نتیجے میں یہ اصول طے ہو جائے کہ ملک میں قانون شکنی کے مرتکب ہر شخص کو سزا ملے گی تو یہ بہت بڑی کامیابی ہو گی۔ تاہم پرویز مشرف کی ملک میں موجودگی میں یہ کامیابی حاصل کرنا ممکن نظر نہیں آتا۔ یہ بہتر ہو گا کہ عدالت پرویز مشرف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دے تا کہ ان کی سکیورٹی اور سیاسی انتقام سے متعلق افواہ سازی کا سلسلہ بند ہو سکے ۔ شاید یہی راستہ اس ملک کے حکمرانوں ، فوج اور نظام کی عزت بچانے اور اسے محفوظ رکھنے کے لئے بہتر بھی ہو گا۔

Ghulam Murtaza Bajwa
Ghulam Murtaza Bajwa

تحریر: غلام مرتضیٰ باجوہ

Share this:
Tags:
country pervez musharraf political پرویز مشرف سیاسی مقدمات ملک
Mango
Previous Post بھارت کے بعد پاکستانی آم پر بھی یورپی پابندی کا خدشہ
Next Post کروڑ لعل عیسن کی خبریں 1/4/2014

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close