
پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے چمکنی میں مزار پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ مقتول کا تعلق کراچی سے تھا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ چمکنی کے علاقہ ہدایت آباد میں پیش آیا۔
مسلح موٹر سائیکل سواروں نے عبدالشکور ملنگ بابا کے مزار پر فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں حامد سلیمان نامی زائر جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کا تعلق کراچی سے بتایا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
