
پشاور (جیوڈیسک) رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ محمد ارشد کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تبدیل ہونیوالوں میں پشاور ہائیکورٹ میں ممبر انسپکشن ٹیم ظفر اقبال خان کو کوہاٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ کوہاٹ کے انعام اللہ خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو ٹانک میں تبدیل کرتے ہوئے انہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تبدیل ہونیوالے دیگر جوڈیشل آفیسرز میں پشاور ہائیکورٹ کے محمد عظیم خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو ہری پور میں ڈسٹرکٹ سیشن جج ہری پور میں تعینات طارق یوسفزئی کو پشاور ہائیکورٹ میں افسر بکار خاص (او ایس ڈی) پشاور ہائیکورٹ میں ہی تعینات محمد فرحت اللہ کو ہنگو میں ڈسٹرکٹ سیشن جج جبکہ ہنگو کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹو محمد آصف کو پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن ٹانک کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیات گل کو ڈی آئی خان تبدیل کرتے ہوئے وہاں پر خالی ہونیوالے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔
ہیومن رائٹس ڈائریکٹریٹ پشاور ہائیکورٹ کی ڈائریکٹر رفعت عامر کو پشاور میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا عہدہ دیا گیا ہے پشاور ہائیکورٹ کے ڈائریکٹر پلاننگ قیصر رحیم کو دیر لوئر میں تبدیل کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اضافی ضلع قاضی تعینات کیا گیا ہے۔
پشاور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اشفاق تاج کو عدالت عالیہ پشاور میں نیشنل جوڈیشل پالیسی ایمپلی مینٹیشن سیل کا انچارج بنا دیا گیا ہے۔ تبدیل ہونیوالے پشاور ہائیکورٹ کے ارشاد احمد خان سینئر سول جج کو صوابی میں تبدیل کرتے ہوئے سینئر سول جج صوابی تعینات کیا گیا ہے جبکہ صوابی میں تعینات علی گوہر سول جج کو نوشہرہ میں سول جج کم مجسٹریٹ تعینات کیا گیا ہے۔
چار سدہ سے تبدیل ہونے والے اکرام اللہ سول جج کو دیر اپر میں سول جج علاقہ قاضی جبکہ دیر اپر کے شاہ حسین سول جج علاقہ قاضی کو چار سدہ میں سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ تعینات کیا گیا ہے۔
تبدیل ہونیوالے پندرھویں سول جج صنم تاج ہیں جنہیں دیر لوئر سے مردان میں ٹرانسفر کرتے ہوئے سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ اور ارشاد خان سول جج مردان کو دیر لوئر میں علاقہ قاضی اور سول جج کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر ہیومن رائٹس لیگل رفعت عامر کو ایڈیشنل سیشن جج تعینات کر دیا ہے۔
