
پشاور (جیوڈیسک) محکمہ انسداد دہشت گردی کے ذرائع کے مطابق امامیہ مسجد دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
حساس ادروں نے خیبر ایجنسی میں جبکہ پولیس نے پشاور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران متعدد اہم ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزموں سے تحقیقات جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے دھماکے کے حوالے سے اہم شواہد ملنے کا امکان ہے۔
