
پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں کوہاٹی گیٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں 2 افراد زخمی ہو گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دستی بم سے حملہ کیا گیا۔
جس کے دوران 2 راہ گیر زخمی ہو گئے، دستی بم کے دھماکے سے قریبی مکان کو بھی نقصان پہنچا۔
