
پشاور (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے پیسکو چیف طارق سدوزئی کے گھر پر چھاپا مارا ہے۔
شاہ فرمان نے الزام عائد کیا ہے کہ پیسکو چیف نے گھر میں بجلی کے غیرقانونی کنکشن حاصل کر رکھے ہیں، پیسکو چیف غیرقانونی طور پر بجلی حاصل کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پیسکو اہل کار خود بجلی چوری میں ملوث ہیں جبکہ عابد شیرعلی پیسکو چیف کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔
