
پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے نیو رنگ روڈ پر پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ فقیر آباد کے ایس ایچ او دیار خان ساتھیوں سمیت معمول کے گشت پر تھے کہ نیو رنگ روڈ پر ڈاکووں نے موبائل گاڑی پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکوئوں کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
