
پشاور (جیوڈیسک) جہادی تنظیم انصار المجاہدین نے پشاورکے علاقے دلہ زاک روڈ پر پولیس کے چار اہلکاروں کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
انصار المجاہدین کے ترجمان ابوبصیر نے نامعلوم مقام سے فون پر ذرائع کو بتایا کہ گزشتہ رات پشاور کے علاقے دلہ زاک روڈ پر پولیس ناکہ پر انصارالمجاہدین کے رضاکاروں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکارجاں بحق ہوئے تھے۔ ترجمان کے مطابق جب تک ڈرون حملے بند نہیں ہو جاتے۔ اس قسم کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔
