
پشاور (جیوڈیسک) پشاورکے تھانہ پشتخرہ کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ کانسٹیبل شہزاد امید آباد کے علاقے میں چرچ کی سیکیورٹی سرانجام دے رہا تھا۔
کہ نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
