
پشاور(جیوڈیسک)پشاور میں اے این پی کے جلسے میں خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے چار اہلکاروں اور ایک بچے کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔
دھماکے کے بعد شہر کی فضا سوگوار ہے۔سکیورٹی اداروں نے اقدامات کو مزید سخت کر دیا ہے۔دھماکے کے بعد سیاسی رہنمائوں کی سکیورٹی حوالے سے کئی سوالات جنم لے رہے ہیں۔خود کش دھماکے میں غلام بلور بھی زخمی ہوئے۔
