
ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار نے کہا ہے کہ پشاور سانحے پر دل کے خون آنسو روتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پشاور سے میری بہت اچھی کی یادیں وابستہ ہیں۔ میں اس شہر میں پیدا ہوا اور پرورش ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ پشاور سکول پر حملے کا سن کر مجھے ایک دھچکا لگا۔ اس سانحے پر دل خون کے آنسو روتا ہے اور اس دکھ کو الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کا جرم اب ناقابل معافی بن گیا ہے۔ میرا جی چاہتا ہے کہ اڑ کر ان غمزدہ والدین کے پاس پہنچوں جن کے بچے اس سانحے میں ان سے چھن گئے۔ واضع رہے کہ بھارت کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کا اصل نام یوسف خان ہے۔
انہوں نے اپنی زندگی کے ابتدائی ایام پشاور میں گزارے, جن کی یادیں ان کے ذہن میں ابھی تک تازہ ہیں۔ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے دلیپ کمار کی رہائشگاہ کو قومی ورثہ بھی قرار دیا چکا ہے۔ اپنی لازوال اداکاری کے باعث دلیپ کمار کو برصغیر کا سب سے بڑا اداکار بھی مانا جاتا ہے۔
