
اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹر ہمایوں خان مندو خیل نے حکومتی بنچ سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا۔ آج درخواست جمع کرائیں گے۔
سینیٹر ہمایوں خان مندوخیل نے بتایا کہ انہوں نے پیٹرول بحران حل کرنے میں ناکامی پر حکومتی بنچ سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔
آج چیئرمین سینیٹ کو باضابطہ طور پر درخواست جمع کرائیں گے جس کے بعد وہ ایوزیشن بنچوں پر بیٹھیں گے۔
