بلدیاتی الیکشن ہی نہیں عوام کے دل بھی جیتیں گے، ہمارا مشن بے لوث عوامی خدمت اور علاقہ کی تعمیر و ترقی ہے، ڈاکٹر آصف محمود
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) بلدیاتی الیکشن ہی نہیں عوام کے دل بھی جیتیں گے، ہمارا مشن بے لوث عوامی خدمت اور علاقہ کی تعمیر و ترقی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے کونسلر وارڈ نمبر 7 ڈاکٹر آصف محمود سابق نائب ناظم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد عوامی فلاح و بہبود ہے، ہم نے ہمیشہ عوامی مفادات کو ترجیح دی ہے ، جنرل الیکشن میں جس طرح حلقہ کی عوام نے ہمارے قائدین MNA چوہدری جعفر اقبال اور MPA چوہدری اشرف دیونہ کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کروایا اسی طرح بلدیاتی الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن کو ہی مینڈیٹ دیں گے، انشاء اللہ 30جنوری کو ہمارا پورا پینل کامیابی حاصل کرے گا جس کے بعد حلقہ کی تقدیر بدل کر دکھائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کائرہ برادران آج ہی عوام کے دلوں میں بستے ہیں، ہم نے کائرہ برادران کی قیادت میں ہمیشہ حلقہ کی تعمیر و ترقی اور عوامی مفادات کی سیاست کی ہے ،شیخ خالد محمود
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) کائرہ برادران آج ہی عوام کے دلوں میں بستے ہیں، ہم نے کائرہ برادران کی قیادت میں ہمیشہ حلقہ کی تعمیر و ترقی اور عوامی مفادات کی سیاست کی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار کائرہ گروپ کے نامزد امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ نمبر21 شیخ خالد محمود ایم ڈی الخلیل پٹرولیم لالہ موسیٰ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کائرہ برداران ، دوستوں ساتھیوں کے اسرار پر انتخابات میں عوامی محرومیوں کے ازالہ کیلئے حصہ لیا ہے ، انشاء اللہ 30 جنوری کو عوامی ووٹ کی طاقت سے کامیاب ہو کر اپنے والد محترم الحاج شیخ عبدالخلیل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بے لوث عوامی خدمت کا سنہرا باب لکھیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سکھ چین عوام کے دلوں میں ہے ‘ ہمارا مشن انتخابات نہیں بلکہ عوام کی محبتیں سمیٹنے کیلئے میدان عمل میں آئے ہیں ،چوہدری زبیر انور ایڈووکیٹ
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) سکھ چین عوام کے دلوں میں ہے ‘ ہمارا مشن انتخابات نہیں بلکہ عوام کی محبتیں سمیٹنے کیلئے میدان عمل میں آئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ، ماہر قانون چوہدری زبیر انور ایڈووکیٹ نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکھ چین گروپ نے حلقہ بھر سے مضبوط ترین امیدوار کھڑے ہیں ، ہماری حمایتیں بھی حق پرست اور عوامی فلاح و بہبود کے داعی امیدواروں کیلئے ہے ۔ انشاء اللہ 30 جنوری کو شاندار کامیابی کے بعد حلقہ کی تقدیر بدل کر دکھائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پارلیمانی سیکریٹری دفاع چوہدری جعفر اقبال MNA نے لالہ موسیٰ میں مصروف ترین دن گزارا
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) پارلیمانی سیکریٹری دفاع چوہدری جعفر اقبال MNA نے لالہ موسیٰ میں مصروف ترین دن گزارا ۔ حلقہ بھر سے آئے ہوئے عوامی وفود سے اپنے عوامی رابطہ آفس پر ملاقاتیں کیں اور ممبر قومی اسمبلی کو اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ MNA چوہدری جعفر اقبال نے عوامی مسائل کے حل کیلئے فوری احکامات بھی جاری کئے جبکہ کئی اہم مسائل کی جلد از جلد خاتمے کی یقین دہانی کروائی ۔ اس موقع پر سیٹھ محمد طفیل ، غضنفر اقبال بھٹی ، ڈاکٹر آصف محمود ، معظم بٹ ، حاجی شوکت محمود بٹ و دیگر راہنما بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
