پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز کی طرف سرکاری طور پر نئے مقررہ کرایوں پر عمل نہ کر نے کی بناء پر اسسٹنٹ کمشنر حافظ نجیب،سیکرٹری آرٹی اے عروج فاطمہ بس اسٹینڈ پیرمحل کو سیل کردیا گیا ڈی ایس پی ٹریفک بابر انوار نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ لاری اڈہ سے تمام گاڑیوں کو باہر نکال کر تمام داخلی و خارجی راستے رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردئیے گئے ،اسسٹنٹ کمشنر حافظ نجیب صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ٹرانسپورٹر ز مقرر کردہ نئے کرائے ناموں پر عملدرآمد نہیں کریں گے ،لاری اڈہ میں گاڑیاں داخل نہیں ہونے دی جائیں گی۔ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ وقاص عالم کی ہدایت پر تاحکم ثانی لاری اڈہ کو سیل کیا گیا ہے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں کا فائدہ جب تک عوام تک نہیں پہنچ جاتا اس وقت تک کاروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت ہے کہ عوام کو ریلیف دی جائے جب تک وہ پوری نہیں ہوتی اس وقت تک ہم قانونی کاروئی جاری رکھیں گے۔، سیکرٹری آرٹی اے عروج فاطمہ نے کہاکہ حکومت کی طرف سے پٹرول کی قیمت کم ہونے کا فائدہ عوام کو پہنچانے کے لئے ہم سرگرم ہیں جب تک ٹرانسپورٹرز نئے کرایہ نامہ پر عملدرآمد نہیں کرتے اس وقت تک مسافروں کو لوٹنے والوں کیخلاف قانونی کاروائی جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرائے کم نہ کرنے پر کئی گاڑیاں بند کروادیا ہے پٹرول کی قیمت کا جو فائدہ ہے وہ عوام تک پہنچانے کے لئے تمام تر اقدامات کریں انہوں نے کہا روزانہ کی بنیاد پرمسافر گاڑیوں ، بسوں کو چیک کرتے ہوئے زائد کرایہ لینے والے گاڑیوں کا جرمانہ اورمسافروں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) اور چارجنگ سے منع کرنے پر مسافر وین ڈرائیور نے سرکاری ملازم کو گاڑی تلے روند ڈالا ملازم شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل تفصیل کے مطابق ٹرانسپوٹروں کی جانب سے تیل کی قمیتیں کم ہونے کے باوجود مسافروں سے زائد کرائے وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے تحصیل انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر کرایوں کی مانیٹرنگ کے لئے اپنے ملازم محمد شہباز کو جنرل بس اسٹینڈ پر بھیجا جس نے ٹوبہ ٹیک سنگھ جانے والی مسافر وین سے کرایہ معلوم کیا اور ڈارئیور کو زائد کرایہ وصول کرنے سے منع کیا توگاڑی نمبر2855کے ڈارئیور نے طیش میں آکر تحصیل انتظامیہ کے اہلکار کو گاڑی تلے روند ڈالااور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا زخمی اہلکار کو طبی امداد فراہمی کیلئے سول ہسپتال پیرمحل لایا گیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کر دیا گیا جبکہ تھانہ پیرمحل پولیس نے گاڑی ڈرائیور کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) ہائی ایس ویگن اور موٹر سائیکل میں تصادم موٹر سائیکل سوار شدیدزخمی تفصیل کے مطابق غوثیہ چوک پیرمحل کے قریب کمالیہ روڈ پر ہائی ایس ویگن نے موٹر سائیکل سوار عاشق علی ولد لیاقت علی ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میںعاشق علی شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر ریسیکو1122 کے عملہ نے فوری طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کردیا


