
فلپائن (جیوڈیسک) فلپائن میں علیحدگی پسند اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں دوسرے روز بھی جاری ہیں، گزشتہ روز جھڑپوں میں 6 افراد ہلاک ہزاروں بے گھر ہوگئے تھے۔ فلپائن کے جنوبی علاقے میں علیحدگی پسند افراد نے دھاوا بول کر کئی قصبوں پر قبضہ کرلیا۔
اہم بندرگاہ کو بھی بند کردیا Sta. Barbara میں اسکول اور مسجد کے قریب شدید فائرنگ ہورہی ہے، اور ممکنہ طور پر علیحدگی پسند جنگجو چھپے ہوئے ہیں، مارٹر حملوں کے باعث 3 ہزار سے زائدافراد نقل مکانی پر مجبور ہیں، گزشتہ روز علیحدگی پسندوں نے 30 افراد کو یرغمال بنالیا تھا۔
