
منیلا (جیوڈیسک) فلپائن میں سمندری طوفان ’رماسون‘ سے 10 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے ہیں ، طوفان دارالحکومت منیلا سے ٹکرا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق “رماسون” نامی سمندری طوفان فلپائن کے مشرقی جزیروں سے ٹکرانے کے بعد آج صبح دار الحکومت فلپائن سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
طوفان کے باعث منیلا کے ساحلی علاقوں سے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر مقامی آبادی کو نکال لیا گیا ہے۔ سرکاری حکام کے مطابق اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد علاقے سے نقل مکانی کر چکے ہیں جبکہ دار الحکومت کے تمام سرکاری دفاتر، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔
