
سڈنی (جیوڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا نے فلپ ہیوز کی موت کا مکمل جائزہ لینے کے لئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا ۔ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ حادثے بارے جانچ پڑتال کا مقصد کسی کو کٹہرے میں لانا نہیں بلکہ آئندہ اس قسم کے حادثات سے بچنا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیگٹو جیمز سودرلینڈ نے کہا کہ فلپ کی موت نے بہت رنج پہنچایا۔
چاہتے ہیں کرکٹ میں دوبارہ کبھی ایسا حادثہ پیش نہ آئے ، اس حوالے سے بننے والی کمیٹی فلپ ہیوز کی موت کی وجوہات کو جاننے کے علاوہ میدان میں بال سے بچنے کے لئے حفاظتی اقدامات کی تجاویز بھی پیش کرے گی ، کینگرو کرکٹر فلپ ہیوز نومبر 2014 میں ڈومیسٹک میچ کے دوران سر پر بال لگنے کے بعد جاں بحق ہوئے تھے۔
