
پیر محل (جیوڈیسک) پی پی 89 پیر محل کے ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ ن کے قطب علی شاہ 56628 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ آزاد امیدوار سونیا علی رضا نے 33739 ووٹ حاصل کیے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن ) کے ایم پی اے مخدوم علی رضا کی وفات سے پی پی 89 کی نشت خالی ہوئی تھی۔
