موٹرسائیکل نقدی اور موبائل فون چھین لئے سیکرٹری داخلہ کا پی اے بن کر فون کرنے والا رنگے ہاتھوں گرفتار مقدمہ درج
پیرمحل (این این اے ) نامعلوم چوروں نے سات لاکھ روپے مالیت کی کارچوری کرلی چا رکس مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل نقدی اور موبائل فون چھین لئے سیکرٹری داخلہ کا پی اے بن کر فون کرنے والا رنگے ہاتھوں گرفتار مقدمہ درج دوبجلی چور اور ایک منشیات فروش گرفتار مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر 674/15 گ ب کے رہائشی محمد شہزاد انور ولد انوارالحق کو وزیر داخلہ کا پی اے بن کر محمد اشرف نامی شخص دھمکیاں دیتے ہوئے پولیس نے رنگے ہاتھوں پکڑکر مقدمہ 25 ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا چک نمبر 324 گ ب کے رہائشی محمد افتخار ولد فضل حسین کی ملکیت کار نمبر324 -LZZ مالیت سات لاکھ روپے نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے چک نمبر 672/13 گ ب کا رہائشی محمد توحید سردار ولد سردار احمد موٹرسائیکل نمبر TSD-7213 پر سوار آرہا تھا کہ موڑپر چار کس نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر موٹرسائیکل نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے واپڈا ٹاسک فورس نے چھاپے مار کر دو بجلی چور جن میں منظور حسین ولد وریام ساکن 733 گ ب، غلام صابر ولد عمردین ساکن 671/12 گ ب کوبجلی چوری کرتے ہوئے پکڑکر دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروادیے شراب فروش عدنان ولد لیا قت علی ساکن کمالیہ کو چک 319 گ ب کے قریب شراب فروخت کرتے ہوئے دولٹر شراب سمیت گرفتار کر کے مقدمہ در ج کر لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ ٹریننگ اینڈ سپورٹ سنٹر ( ڈی ٹی ایس سی ) کے زیر اہتمام نئے منتخب ہونے والے ڈی ٹی ایز کو تقرری کے آرڈر دینے کی تقریب ہوئی
پیرمحل (این این اے ) ڈسٹرکٹ ٹریننگ اینڈ سپورٹ سنٹر ( ڈی ٹی ایس سی ) کے زیر اہتمام نئے منتخب ہونے والے ڈی ٹی ایز کو تقرری کے آرڈر دینے کی تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی ملک محمد وزیر ہیڈ ( ڈی ٹی ایس سی ) تھے صفدر ٹی ای ایڈمن اینڈ فنانس، رانا راشد علی ٹی ای مانیٹرنگ اینڈ ایلویوایشن، محمدا کرم ٹی ای پلاننگ اینڈکوآرڈی نیشن، غلام مصطفی تبسم صدر ڈی ٹی ای ایسوسی ایشن سمیت نومنتخب ڈی ٹی ایز نے شرکت کی جنہوں نے نومنتخب ڈی ٹی ایز کو تقرری کے احکامات تقسیم کیے ان سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت پنجاب نے ڈی ٹی ایز کے ذریعے تعلیم کے شعبہ میں بہتری کے پیش نظر اساتذہ میں سے بہترین کارکردگی کے حامل افراد کو بطور ڈی ٹی ایز منتخب کیا اور ان ڈی ٹی ایز کی بدولت تعلیم کے شعبہ میں قابل قدر کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس کی عدم توجہی ضلع بھر میں پٹرولیم ایکٹ پامال ضلع بھر میں جگہ جگہ پٹرول کی غیر قانونی فروخت
پیرمحل (این این اے ) ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس کی عدم توجہی ضلع بھر میں پٹرولیم ایکٹ پامال ضلع بھر میں جگہ جگہ پٹرول کی غیر قانونی فروخت عروج پر ناقص اور غیر معیاری پٹرول کی کھلے عام فروخت سے شہریوں کی لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں ناکارہ تفصیل کے مطابق ضلع بھر میں ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس کی لاپرواہی اور غفلت سے گلی گلی محلہ کی دکانوں پر سرعام پٹرول اور ڈیزل کی فروخت کی جارہی ہے جس میں مجوزہ قیمت سے فی لیٹر پانچ روپے زائد وصول کرنے سمیت کم مقدار میں پٹرول دیا جارہاہے پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی انتہا پر ہونے کے باعث پٹرول پمپ مالکان نے پٹرول پلاسٹک کی بوتلوں میں کم مقدار میں بھر کر رکھنا شروع کر دیا اور بجلی کی بندش کو جواز بنایا جاتا ہے حالانکہ پلاسٹک کی بوتلیں کسی بھی وقت کوئی بڑے سانحہ کا باعث بن سکتی ہے پٹرول کی زائد نرخوں پر فروخت کے ساتھ کم مقدار دینے پر صارفین کو لاکھوں روپے نقصان ہونے کے ساتھ ناقص اور غیر معیاری پٹرول کی فروخت سے لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں ناکارہ ہورہی ہے سماجی فلاحی حلقوں نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا فی الفور ضلع بھرمیں ناقص اور غیر معیاری پٹرول کی فروخت بند کروانے سمیت مقررہ نرخوں سے زائد رقم لینے کے باوجود کم مقدار میں پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
