
لاہور (جیوڈیسک) شیرا کوٹ پولیس نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث عمران نکوعرف جون ڈکیت گینگ کے دو ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2 موٹر سائیکلیں، نقدی، لیپ ٹاپ، سونے کی بالیاں، پسٹل اور گولیاں برآمد کرلیں۔ ملزموں میں عمران نکو عرف جون اور وسیم عرف کالا شامل ہیں۔
