
واشنگٹن (جیوڈیسک) شام کے کیمیائی حملوں کے حوالے سے خطاب میں امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ شام میں سول وار میں ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں، کیمیائی حملے میں مرد، خواتین اوربچے مارے گئے، جنگ عظیم اول میں کئی ہزار امریکی کیمیائی ہتھیاروں سے ہلاک ہوئے تھے، شام میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی۔
بشارالاسد کی حکومت نے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا، شام میں کارروائی کی اجازت کانگریس سے لینا درست ہے، کیمیائی ہتھیار ہماری سلامتی کیلیے خطرہ ہیں، شام میں امریکی فوج زمینی کارروائی نہیں کریگی، کسی کوشبہ نہیں کہ شام میں کیمیائی ہتھیار استعمال کیے گئے۔
