
گجرات (جی پی آئی) کنجاہ پولیس نے شادی وال کے رہائشی نمبر دار رفاقت حسین اور آصف کو اغواء کرنے اور سعادت نواز کو تشدد کرنے کے الزام میں ق لیگ کے سابق ناظم چوہدری نجیب اشرف چیمہ ،مشتاق ،جاوید،وغیرہ پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔
